سرینگر میونسپلٹی میں ترنگالہرایا گیا

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن میں26جنوری کے موقعہ پر میئر جنید عظیم متو نے ترنگا لہرایا۔اس موقعہ پر کئی ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جنید عظم متو نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ برس ہر کس شہری کیلئے مشکل اور چلینج سے پُر تھا،کیونکہ دنیا بھر میں لوگوں کو کرونا وائرس کے نتیجے میں دھچکہ لگا۔انہوں نے تاہم کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے عملے نے حکومت کی جانب سے کرونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جاری معیاری عملیاتی طریقہ کار کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔متو نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کیلئے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے جہاں23سینی ٹائزیشن سرنگوں کو اسپتالوں،عدالتوں اور حساس مقامات پر نصب کیا،وہی کارپوریشن نے مسلسل سرینگر ہوائی اڈے،طبی اداروں،بنکوں،منڈیوں، ہوٹلوں،عدالتوں اور عوامی مقامات کے علاوہ ان علاقوں جہاں سے کرونا میں مبتلا کیس سامنے آئے ِمیں جراثیم کش ادویات ک

ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پُر امید:اشوک کول

سرینگر// بی جے پی کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن) اشوک کول نے منگل کو کہا کہ جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے وہ پُر امید ہیں۔سرینگر میں بی جے پی ہیڈ کواٹر پر منعقدہ26جنوری کی تقریب کے دوران پرچم کشائی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا’’ پارلیمنٹ کے اندر وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ جموں کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا‘‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ریاستی درجے کی بحالی کیلئے کتنا وقت لگے گا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کوئی بھی رائے زنی نہیں کریں گے،کیونکہ یہ جموں کشمیر کی صورتحال پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا’’تاہم میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر میں حالات تیزی کے ساتھ معمول پر آرہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’آج یوم جمہوریہ کی تقاریب وادی کے اطراف و اک

ہائی کورٹ احاطے میںبھی تقریب

سرینگر// یومِ جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں جموں کشمیر ہائی کورٹ سرینگر کے احاطے میں تقریب کا انعقاد ہوا ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج ، چیئرمین جیونائیل جسٹس کمیٹی جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس علی محمد ماگرے نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اس موقعہ پر جسٹس ماگرے نے حاضرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں عدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین ہند کا ایک اہم جُز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ، عدلیہ کے اعلیٰ اہلکار ، پولیس اور سی آر پی ایف کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ دریں اثنا مختلف سرکاری دفاتر کے احاطوں میں بھی قومی جھنڈا لہرایا گیا ۔ جن میں صوبائی کمشنر کشمیر اور سول سیکرٹریٹ کے دفاتر بھی شامل ہیں ۔ صوبائی کمشنر کے دفتر کے احاطے میں ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اسی طرح سول سیکریٹریٹ سرینگر میں بھی

تازہ ترین