تازہ ترین

ہفت چنارآتشزدگان سے اظہار یکجہتی

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں شہر سرینگر کے ہفت چنارکے میں بھیانک آتشزدگی کی واردات،جس میں غلام محمد شیخ کی جواں سال اہلیہ اورکمسن فرزند محمد عباس شیخ جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے اور اس سانحہ میں مزید 6 کنبے زد میں آگئے تھے پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی فوری مدد اور باز آبادکاری پر زور دیا ہے۔اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفدنے جس کی قیادت دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے ،ہفت چنار جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ( Kitchen Kit ) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ دارالخیر میرواعظ م

موبائل ڈسٹری بیوٹروں کو درپیش مشکلات

سرینگر// موبائل ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں وادی سے تعلق رکھنے والے موبائل ڈسٹی بیوٹروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سہ ماہی میٹنگ کے دوران اس تجارت کو فروغ دینے اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں سجاد گورکھو،طفیل خان،جاوید بزاز،شکور احمد،عابد محی الدین،وقار کاٹھرو اور بلال احمد نے شرکت کی۔موبایل ڈسٹی بیوٹر ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی،کشمیر سیلولر ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن،ساوتھ کشمیر سیلولر ڈسٹی بیٹروس ایسو سی ایشن اور نارتھ کشمیر سیلو لر ڈسٹی بیوٹروس ایسو سی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہے،جبکہ جوائنٹ کمیٹی ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو موبایل تاجروں کی فلاح اور انہیں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔ جوائنٹ کمیٹی آف موبایل سیلولر ایسو سی ایشن نے اس بات کو واضح کیا کہ یہ متحدہ

سیلاب کے دوران بچائواور امدادی کاروائیاں

سرینگر //ین ڈی آر ایف کی جانب سے کل زیرو برج کے قریب دریائے جہلم میں ایس ڈی آر ایف ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  سرینگر اور جے کے ایس ای او سی کے اشتراک سے سیلاب جیسی صورتحال کے دوران امدادی اور بچائو تیاریوں پرآزمایشی مشق کی گئی۔یہ مشق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید حنیف بلخی کی موجودگی میں کی گئی۔س موقع پر متعلقہ محکموں کے تمام متعلقین نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق کا مقصد تمام محکموں کے آفات کی نمٹنے کی تیاری اور کردار کو جانچنا اور ضلع میں وسائل اور مواصلات کے نظام میں پائے جانی والی خامی کو تلاش کرنا تھا ، اس کے علاوہ اس سلسلے میں متعلقین اور عام لوگوں میںکردار کے شعور اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آزمایشی مشقیں بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ کسی بھی واقعے کے وقت مناسب ہم آہنگی ، فیصلہ سازی ، فوری ردعمل اور زندگی کی حفاظت

مارپیٹ کے بعد سیلز مین کی ہسپتال میں موت

سرینگر//ڈلگیٹ میں30مارچ کو نامعلوم ٹپر ڈرائیور وں نے 3 نوجوانوں کی پٹائی کی جس میں سے ایک نوجوان جو کہ ڈلگیٹ میں قائم ایک دکان میں سیلز مین تھا، ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔جمعہ کونامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف قتل کاکیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ کے ایک دکاندار وسیم احمد خان ساکن خانیار نے پولیس سٹیشن رام منشی باغ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی 30تاریخ کو ان کے دو سیلزمین ریاض احمد کلو ساکن آبی بچھوارہ اور اعجاز احمد کو نامعلوم چندٹپر ڈرائیورں نے زدکوب کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں انہیں صدرہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر ریاض احمد کلو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کئے جانے کے بعد پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ا

وبائی بیماری سے نجات

سرینگر//سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں کل مساجد، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں نمازِ جمعہ پر مہلک و وبائی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار میں نہایت آہ و زاری اور انکساری کیساتھ خصوصی دعائوں اور توبہ استغفار کی مجالس کا انعقاد ہوا۔ جن میں رب العزت سے دعا مانگی گئیں کہ وہ عالم انسانیت کو موجودہ مہلک اور وبائی بیماری کوروناوائرس سے نجات دے۔علمائے کرام نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں اُن آیات مبارک اور دعائوں سے متعلق وعظ فرمایا جو ان حالات میں اُمت مسلمہ کو پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اُن آیات اور دعائوں کا اہتمام کرنے کی تلقین کی جن کو ایسے حالات میں ورد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جبکہ علامہ مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا خورشید احمد قانونگو، سید محمد اشرف کاملی، پروفیسر محمد طیب کاملی، قاری حافظ مولوی لطیف احم

بتہ مالو صاحب کا عرس

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ داوودؒالمعروف بتہ مول صاحب کا عرس نہایت ہی عقیدت اورجوش و خروش سے منایا گیا۔جمعرات کو عقیدت مندوںکی ایک بڑی تعداد نے بٹہ مالو میں حضرت شیخ داود ؒکے آستان پر حاضری دی۔ اس دوران کورونا رہنما خطوظ پر عمل پیرا ہوکر عقیدت مندوںنے حاضری دی اوریہاںختمات امعظمات کی مجلس میں شرکت کی۔اس دوران علماء  دین نے بتہ مالو صاحب کی سیرت اور ان کے کمالات پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیںبتہ مالو صاحب کی تعلیم کو اپنانا ہوگی اور تب بھی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ عرس ہمیشہ کی طرح علاقے میں ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس دن مقامی شہری اپنے رشتہ داروں کو بھی اس میں شرکت کے لئے مد عو کرتے ہیں۔ حضرت شیخ داوودؒ جوبتہ مول صاحب کے نام سے مشہور و معروف ہیں ایک نہایت ہی پرہیز گار اور دین پرست آدمی تھے۔حضرت شیخ دائود(رح) صبرو قناع

سول سیکرٹریٹ سرینگر میں سٹیٹ سیڈ سب کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سر ی نگر// پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوارو کسانان بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے کل سول سیکرٹریٹ سری نگر میں سٹیٹ سیڈ سب کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کے لئے نامیاتی ایجنسیوں کے نامیاتی ادارہ کے سرٹیفیکیشن کی تشکیل کے بارے میں بتایا۔نامیاتی مصنوعات کے لئے سر ٹیفکیشن ایجنسی بنانے کی ضرورت پر سیر حاصل بحث کے بعد پرنسپل سیکرٹری نے ایجنسی کی تشکیل کے لئے منظوری دی جس کے لئے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نوین کمار چودھری نے ایجنسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنسی کو جے اینڈ کے نامیاتی مصنوعات سرٹیفیکیشن ایجنسی ،کشمیر اور جے اینڈ کے نامیاتی مصنوعات سرٹیفیکیشن ایجنسی جموں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی تمام زراعت ، باغبانی اور ڈیری نامیاتی مصنوعات کی تصدیق کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ایجنسی کی سربراہی ایگرو کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کریں گے جس کی مد

سرینگر میں17سالہ مزدور سڑک حادثے میں جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع کا ایک17سالہ مزدور سرینگر سونہ وار کے جی بی پنتھ اسپتال کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں جمعرات کی صبح جاں بحق ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عمر قادر گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن واکورہ گاندربل کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے میں واکورہ کا رہنے والا ہی 22سالہ دانش احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ زخمی ہوگیا۔  

سرینگر میں 8.76 لاکھ آدھار اور2لاکھ گولڈن کارڈجاری | 7 اندراج مراکز قائم،ترقیاتی کمشنر کاعوام کی فوری اور موثر خدمات پر زور

سرینگر//عوام کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایوشمان بھارت ، صحت سکیم ، آدھار اندراج ، ون سٹاپ سنٹرس کے علاوہ مہلا شکستی کیندراور ضلع میں سوشل ویلفیئر سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کوبغیر کسی دقت کے خدمات کی موثر اور فوری فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے ضلع سرینگر میں ایک مخصوص وقت کے اندر اندر صدفیصد آدھار کوریج پر زوردیتے ہوئے متعلقہ ایجنسی سے کہا کہ وہ اس عمل میں تیزی لائیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عملے ور مشینری کو متحرک کریں۔انہوں نے ضلع کے تمام 7 تحاصیل دفاتر میں آدھار انداج مراکز کے قیام کی ہدایت دی۔میٹنگ بتایا گیا کہ سری نگر کی 8.76 لاکھ آبادی کو آج تک آدھار کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔آیوشمان بھارت سکیم کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے  ڈی ڈی

کوویڈ 19 سے عالمی نظم و نسق یکسر تبدیل | عالمی وبا کے دور میں سماجیات کی نئی تشکیل پرلیکچر سیریز کا افتتاح

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طلعت احمد نے بدھ کو سوشیالوجی اور عالمی وباء سے متعلق ایک لیکچر سیریز کا افتتاح کیا۔‘re-configuring sociology in times of pandemic: a roadmap ahead’کے موضوع پرآن لائن لیکچر سیریزکا انعقاد شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام کیا گیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر طلعت نے کہا کہ لیکچر سیریز کوویڈ 19 وباء کے ذریعہ پھیلائے گئے دباؤ اورسماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک بروقت اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس کے لوگ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ لیکن سائنس کا جو بھی پیغام ہے اسے معاشرتی سائنسدانوں کے ذریعہ لوگوں تک جانا ہے جو معاشرے کے ساتھ بہتر انداز میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی علوم اور طبی علوم کو معاشرے کی خدمت کے لئے مل کر جانا پڑے گا۔جے این یو کے سابق پروفیسر ممتاز سی ایس

عالمی یوم صحت | ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تقریب منعقد

سرینگر// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے کل جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام اور چیئرمین و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر محمد اکرم چودھری کی رہنمائی میں عالمی یوم صحت منایاگیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میںعالمی یوم صحت پرمنعقدہ تقریب ’’ عمدہ اور صحت مند دنیا کی تعمیر ‘‘ پر خصوصی توجہ کے ساتھ منعقد ہوئی ۔سکریٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر نور محمد میر کے علاوہ یونیسیف کے ساتھ کام کرنے والے پینل وکلاء اور ایڈوکیٹ سید مجتبیٰ نے خطاب کیا۔پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سکریٹری ڈی ایل ایس اے نے کہا کہ ایک شخص زیادہ رقم کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے لیکن اچھی صحت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنا ایک آپشن نہیں بلکہ خوشگوار زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحت کا مقصد ہر ایک کو صحت کی مناسب دیکھ بھال کی خدم

تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر ہارٹ مکس پلانٹ مالکان برہم

سرینگر// تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ’’ ہارٹ مکس پلانٹ‘‘ مالکان نے کہا کہ جب بجری،ریت اور دیگر  مواد موجود ہی نہیں ہے تو وہ کس طرح سرکاری کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارٹ مکس پلانٹ اونرس ایسو سی ایشن کے صدر بشیر احمد خان نے کہا کہ ایک جانب حکومت انہیں پائے تکمیل پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے کہہ رہی ہے،تو دوسری جانب تعمیراتی میٹریل ہی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سے مکس پلانٹ مالکان اور دیگر لوگوں کو تعمیراتی میٹریل جس میں ریت اور بجری شامل ہے ،فراہم ہوہوگی ۔خان نے کہا کہ یہ معاملہ کمشنر سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ،چیف انجینئر،تعمیرات عامہ اور دیگر افسران کے ساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم ابھی تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہ

بتہ مالوصاحب کے عرس پر نیشنل کانفرنس کی مبارکباد | انتظامیہ سے ایام متبرکہ کے دوران بنیادی سہولیات میسر رکھنے کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے عرس مبارک حضرت شیخ دائودؒ (بتہ مالو صاحب) پر نے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات پوری قوم کے لئے مشعل رہ ہے جنہوںنے لوگوں کو قرآن پاک ،نماز اور دیگر دینی احکامات سکھانے میں اپنی عمر صرف کی ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات اور سیرت تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ بزرگا نِ دین کی درگاہیں ہمارے دلوں کو سکون بخشتے ہیںجو اسلامی تہذیب اور تمدن کا گہوارہ رہ چکے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور انچارج کانسچونسی بٹہ مالو عرفان احمد شاہ نے عرس مبارک کے پیش نظر حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کے لوگوں کو حسب قدیم تمام سہولیات میسر رکھی جائیں۔ انہوں عرس کے ایام متبرکہ کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی، پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ز میسر رکھنے کی اپیل کی تاک

باغ گل لالہ میں چہل پہل جاری

 ماسک نہ پہننے افراد سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول  سرینگر//براعظم ایشیا کے سب سے بڑے ٹولیپ باغ کو 25 مارچ کو سیاحوں کے لئے کھولا گیا تھا جبکہ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے باضابطہ 3 اپریل کو ٹیولپ میلہ کا افتتاح کیا۔6اپریل تک مقامی اور بیرون ممالک اور رمختلف یاستوں سے آئے ہوئے ایک لاکھ سے زائد سیاح ٹیولپ گارڈن کے میںخوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوکر واپس چلے گئے۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سرینگر نے منگل کو اچانک ٹیولپ باغ کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر موجود بغیر ماسک لگائے سیاحوں سے ہزاروں روپے جرمانہ کے طور پر وصول کئے جبکہ اس موقع پر باغ کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ ٹیولپ باغ کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیلانیوں کو کوڈ-19 سے بچنے کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار پر عملدرآمد کرائیں۔ادھر محکمہ صحت کی ٹیم نے باغ میں موجود سینکڑوں سیاحوںکے موقع پر کوڈ-19 کے نمونے حاصل کئے تاکہ اس بات ک

عالمی یوم صحت| سکمز میں 250ہیلتھ ورکر کورونا سے متاثر

 سرینگر // عالم یوم صحت کے موقع پر کشمیر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کوختم کر کے ہی موجودہ دور میں لوگوں کو ’’عمدہ اور صحت مند دنیا‘‘ فراہم کی جاسکتی ہے۔صحت کا عالمی دن ہر سال 7اپریل کو منایا جاتا ہے ۔ اس سال عالمی وباء کے دوران چند غریب ممالک میں لوگوں کو بہتر علاج میسر نہ ہونے کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی یوم صحت کیلئے’’عمدہ اور صحت مند دنیا‘‘کے موضوع کا انتخاب کیا ہے ۔کشمیر میںہرین کا کہنا ہے کہ مختلف پروگراموں اور فیسٹولوں میں لوگوں کو جمع کرنے سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن احتیاطی تدابیر اور کورونا مخالف ٹیکہ کاری ہی لوگوں کو جان لیوا وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے علاوہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کشمیر میں ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ا

شہر کے کئی باغ پروجیکٹوں کا معائنہ

 سرینگر//ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے سرینگر میں محکمہ کی جانب سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات آفیسران کو ہدایت دی کہ مقررہ مدت کے اندر اندر کام کو مکمل کریں۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے چیف ہاٹی کلچرآفیسر سرینگر کے ہمراہ زووہ ا سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہر میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا کام مقرر ہ مدت کے اندر اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ان کاموں پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر نے اس موقع پر بتایا کہ زوورہ سینٹر کو باغ مالکان اور فروٹ گرورس کیلئے کھول دیا جانا چاہئے تاکہ وہاں پر وہ جدید سائنسی تقاضوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سرکار ہاٹی کلچر شعبے کو فروغ دینے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیدواربڑھانے کی خاطر اور نئی اقسام کے پھل دار پودے لگانے کے ضمن میں بھی اقدامات اْٹھائ

سڑکوں کی ابتر حالت ،نکاس آب اور دیگر مسائل

سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک وفد نے منگل کو ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد سے ملاقات کی،جس کے دوران سڑکوں پر میگڈم بچھانے،انکی مرمت،پائین شہر سمیت دیگر تجارتی مقامات پر معقول پارکنگ انتظامات کے علاوہ شہر میں صفائی اور نکاس آب کے معامالات اٹھائے۔وفد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر نے ہر ایک شہری کو تذبذب میں مبتلا کیا ہے،جبکہ اس کی روک تھام کیلئے سختی کے ساتھ معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملایا جانا چاہے۔ اس موقعہ پر کشمیر ٹریڈرس ایںڈ مینو فیکچرس فیڈٖریشن کے سنیئر نائب صدر منظور احمد بٹ نے شہر خاص کے مسائل بالخصوص ٹریفک جام اور صدر اسپتال کے نزدیک گاڑیوں کی پارکنگ کا معاملہ اٹھایا۔ بیان میں کہا گیا کہ کے ٹی ایم ایف کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے یقینی دہانی کرائی کہ تمام مسائل کا ازالہ ترجیجی بنیادوں پر کیا ج

سری نگر کے نوا کدل علاقے میں آتشزدگی، پانچ افراد زخمی

سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوا کدل کے تاربل علاقے میں منگل کی صبح معراج الدین متو کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع شوکت احمد کے رہائشی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔  

ماہ صیام سے قبل ناجائز منافع خوروں کیخلاف محکمہ امور صارفین کی مہم

 سرینگر// وادی میں ماہ رمضان سے قبل ہی محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروں کی نکیل کسنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ محکمہ نے گراں فروشوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنے گراں فروشی سے باز نہیں آئے تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور گراں بازاری کو روکنے کیلئے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے قبل از وقت ہی جامع مہم شروع کر دی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سرینگر کے34زونوں سمیت وادی کے اطراف و اکناف میں مارچ میں مہم چلائی گئی۔محکمہ نے بتایا کہ سرینگر میں1550تجارتی مقامات کا معائنہ کیا گیا،جس کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے3لاکھ45ہزار100روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ یہ جرمانہ قصابوں و فرغ فروشوں،سبزی و شیر فروشوں،میوہ فروشوں اور نان فروشوں سے وصول کیا گیا۔

آتشزنی کی دلخراش واردات پر نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کا اظہاررنج

سرینگر/ نیشنل کانفرنس نے ڈوگر بستی سولنہ میں آگ کی ہولناک واردات میں ماں اور 6سالہ بچے کے لقمہ اجل بن جانے اور 6رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے بٹہ مالو نے عرفان احمد شاہ نے جائے وقوع پر جاکر متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور لقمہ اجل بنے ماں اور بیٹے کے پسماندگان کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ عرفان احمد شاہ نے ضلع انتظامیہ سرینگر کے اعلیٰ حکام کیساتھ رابطہ کیا اور انہیں متاثرین کی فوری امدادکاری اور بازآبادکاری کی اپیل کی۔ دریں اثناء پارٹی کے صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر(کونسلر سولنہ) نے ڈوگر بستی سولنہ جاکر متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور نقصان کا جائزہ لیا۔ سلمان علی ساگر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہ