جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں آتشزدگی

  سری نگر//سری نگر کے ریناواری علاقے میں واقع جواہر لال نہرو میموریل (جے ایل این ایم) ہسپتال میں پیر کی دوپہر اس وقت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا جب آتشزدگی کی واردات کو بڑے واقعے میں تبدیل ہونے سے ٹال دیا گیا۔   سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے بتایا کہ جے ایل این ایم ہسپتال میں 1000ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کے آس پاس کے اسکریپ کے ڈھیروں میں آگ لگ گئی جس سے پلانٹ خطرے میں پڑ گیا۔   ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی سے ہسپتال میں موجود ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔   ان کا کہنا تھا کہ فائر مین کی بروقت کارروائی سے سانحہ ٹل گیا اور اس واقعے کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔  

سری نگر میں عدم شناخت لاش برآمد

  سری نگر//سری نگر شہر کے جہانگیر چوک علاقے میں فلائی اوور کے قریب ایک عدم شناخت لاش ملی ہے۔     تفصیلات کے مطابق نعش دیکھنے کے بعد راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔      پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت کی جا رہی ہے۔   

تازہ ترین