تازہ ترین

ہسپتالوں میں داخلے سے قبل کووڈ ٹیسٹ لازمی

     سری نگر//کشمیر میں کورونا انفیکشن میں اضافے اور نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظرحکام نے جمعرات کو مریضوں اور اٹینڈنٹ کو بغیر کویڈ-19ٹیسٹ وادی کے ہسپتالوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔   وادی کشمیر میں منگل کو انتہائی متعدی اومیکرون کے پہلے کیس رپورٹ ہوئے جن میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُڑی علاقے سے ایک حاملہ ماں بھی شامل ہے۔   نئے خطرے اور معاملات میں مجموعی طور پر اضافے کے پیش نظر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈاکٹر مشتاق اے راتھر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکلر میں وادی بھر کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز، بلاک میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ کویڈ-19رہنما خطوط کو یقینی بنائیں۔   اس کے علاوہ، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہسپتال کے احاطے میں کسی بھی مریض / اٹینڈنٹ کو اجازت نہیں دی جائے گی

دل کا دورہ پڑنے 28 سالہ نوجوان کی موت

  سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ ایک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالب علم بدھ کی شام سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔   ماڈل ٹاؤن سوپور کے رہنے والے محمد راشد ولد غلام قادر اہنگر کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کی شام تقریباً 4 بجے راشد کو اپنے فون پر کال کی لیکن اس نے نہیں اٹھایا۔   انہوں نے بتایا کہ راشد کرن نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔   اُنہوں نے مزید کہا، "اس کے بار بار فون کالز کا جواب نہ دینے کے بعد ہم پریشان تھے۔ اس کے بعد ہم نے ہسپتال میں ان کے ایک ساتھی کو بلایا جو اس کے کے کمرے میں گیا، لیکن اسے بے ہوش پڑا پایا‘‘۔    راشد کو بعد میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے "

سرینگر ہوائی اڈے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہو سکتا ہے جرمانہ

   سرینگر // سرینگر ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کووڈ وباء دوبارہ سے پھیل رہی ہے اور بھیڑ والے علاقوں میں انفیکشن زیادہ ہونے کلا خطرہ لاحق ہے ۔   ڈائریکٹر ائیرپورٹ اتھارٹی سرینگر کلدیب سنگھ نے اپنے ایک بیان میں تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ براہ کرم ہوائی اڈے پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔   ڈائریکٹر کے مطابق "ہم نو ماسک نو انٹری کے اصول پر عمل کررہے ہیں"۔    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر اپنا ماسک اُتارتا ہے تو 500 روپے جرمانہ ہو گا ۔   انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہوائی اڈے پر داخلے کا وقت پرواز کی روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے ہے جبکہ کچھ ایک مسافر پرواز سے 7-8 گھنٹے پہلے آ رہے ہیں، اس سے ہوائی اڈے پر بھیڑ بڑھ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے،انہوں نے مسافروں

تاریخی لالچوک کے احیاء کے خواہاں ہیں:ٹی اے سی ایل |کے ٹی ایم ایف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی

سرینگر// ٹریڈ ایسوسی ایشن سینٹرل لالچوک (گھنٹہ گھر) نے لالچوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف )کے صدر کو مدعو کیا گیا تھا اور ٹی اے سی ایل نے تاریخی لالچوک کے احیاء کیلئے باضابطہ طور پر کے ٹی ایم ایف میں شمولیت اختیار کی۔ٹی اے سی ایل نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد پرانے تجارتی مرکز لالچوک کو بحال کرنا ہے جیسا کہ اس وقت تھا کیونکہ اس وقت لالچوک میں پارکنگ کی کمی کی وجہ سے کاروبار ختم ہو رہا ہے، صارفین اپنی گاڑیاں پارک نہیں کر سکتے تاکہ وہ دکانوں کا دورہ کر سکیں، اگر وہ کسی طرح اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں تو ان پر غیر قانونی پارکنگ کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک اور وجہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے لالچوک میں داخل ہونے کے لیے ٹریفک کو روکنا ہے کیونکہ مسافر براہ راست لالچوک میں داخل نہیں ہو سکتے ہی

کوچنگ مراکزکیلئے ضلعی انتظامیہ سرینگرکے رہنما اصول | نیٹ اورجے ای ای سول سروسز کے امتحانات کوچنک مراکز کوآف لائن کلاسزکی اجازت

سرینگر// کوچنگ مراکزکیلئے ضلعی انتظامیہ سرینگرکے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے نیٹ  اور جے ای ای  ؑؑسول سروسز کے امتحانات کیلئے کوچنک مراکز کوآف لائن کلاسزکی اجازت دی تاہم مرحلہ وارکلاسزکے دوران کم سے کم طلبہ اور CABکی حددرجہ پابندی لازمی قرار دیا گیا۔ کوچنگ سینٹرز ایسوسی ایشن کشمیر (CCAK) نے بدھ کو کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نےNEET اور JEEؑؑ سول سروسز کے امتحانات کیلئے کوچنگ کلاسز کی اجازت دی ہے جس میں طلبہ کی کم سے کم تعداد اور کوویڈ مناسب رویہ پروٹوکولCAB کی زیادہ سے زیادہ پابندی لازمی قرارپائی ہے۔ CCAK کے نمائندوں نے اس کے صدر حامد مفتی کی قیادت میں ڈی سی سرینگر اعجاز اسد سے ملاقات کی اور اُن سے طلبہ کی کم سے کم تعداد والے کوچنگ سنٹروں کو اجازت دینے کی اپیل کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے وفد کو صبر سے سنا اور اُنہیں یقین دلایا کہ کوچنگ سنٹرز کو مرحلہ وار کام کرنے کی اجازت دی جا