فطرت سے کھلواڑ کا انجام بھیانک !

 کسی بھی قوم کے سب سے بڑے اور اہم ترین اثاثے وہ ہوتے ہیں جو قدرت نے فراہم کئے ہوں۔یہ وہ دولت بھی ہوسکتی ہے جو خالق کائنات نے زیر زمین چھپا کررکھی ہے ،جس طرح خلیجی ممالک میں تیل کے ذخائر کی صورت میں ہے ۔اُسی زیر زمین دولت کی وجہ سے خلیجی و مشرق وسطائی ممالک اپنی معیشتوں کو چلاتے ہیں اور یوں ان کی ترقی کا پہیہ بھی چلتا رہتا ہے ۔اسی طرح ہمارے کرہ ٔ ارض کی فضاء میں سبز غلاف کی صورت میں ایک بیش قیمتی اثاثہ ہے جودرجہ حرارت کو قابو کرتاہے اور اللہ کی بنائی ہوئی اس دنیا کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔خالق کائنات نے گوکہ سبھی ممالک کوکسی نہ کسی طرح کے وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے لیکن کچھ ممالک کو بے پناہ فطری خوبصورتی سے نوازا ہے اور ایسے ممالک کی معیشت کا پہیہ اسی فطری خوبصورتی سے ہی چلتا ہے کیونکہ اُنہوںنے اس قدرتی حسن و جمال کو سیاحت کیلئے استعمال میں لایا ہے اور ان خوبصورت جگہوںکو ایسے سیاحتی

تازہ ترین