تازہ ترین

ڈی ڈی سی چنائواور عوامی شرکت | اعلانات بہت ہوئے،وعدے وفا بھی کریں

ضلعی ترقیاتی کونسل اور پنچایت ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی عوام نے جس طرح رائے دہی کے عمل میں حصہ لیا ،وہ یقینی طور پراطمینان بخش ہے ۔ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت کشمیر صوبہ کے25اور جموں کے 18حلقوں سمیت کل ملا کر 43حلقوں میں رائے دہی ہوئی جس دوران کشمیر کے196اور جموں کے 125امیدواروں سمیت مجموعی طور پر321امیدواروں کی سیاسی قسمت بیلٹ بکسوں میں محفوظ ہوگئی ہے۔ اب جہاں تک پنچ اور سر پنچ ضمنی انتخابات کا تعلق ہے تو سر پنچ کی خالی83اور پنچ کی خالی 331نشستوں کے لئے اس مرحلہ کے تحت رائے دہی ہونی تھی ۔سر پنچ حلقوں کیلئے 151مرد اور 72 خواتین امیدواروں سمیت کل 223امیدوارقسمت آزمائی کررہے تھے جبکہ پنچ حلقوں کیلئے  552 مرد اور 157 خواتین سمیت 709 امیدوار میدان میں تھے ۔  انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے جموںصوبہ میں 837اور کشمیر میں 1305سمیت کل