تازہ ترین

ہمہ موسمی سڑک رابطے کب بنیں گے؟

 جموںوکشمیر مختلف جغرافیائی زونوں کا علاقائی مجموعہ ہے اور یہ زون زیادہ تر دشوار گزار علاقوں سے ایک دوسرے سے علیحدہ ہوتے ہیں۔جب موسم خراب ہوتا ہے تو یہ مشکل ہمیں شدید ترین مشکل سے دوچار کرتی ہے۔ لوگ بارش یا برف باری کی صورت میں ان علاقوں کا سفر نہیں کر سکتے۔یہ ایک ایسی چیز ہے جو اب ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بن چکی ہے اور اس کے اثرات بھی مستقل ہی ہیں۔ خاص طوروہ لوگ مسلسل اثرات سے دوچار ہیں جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ اب جب کہ سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور چند روز قبل سال کی پہلی برف باری بھی ہوئی جس کے نتیجہ میں جموں وکشمیر یوٹی کے کئی خطے ہنوز منقطع ہیںاور کئی خطوں و ذیلی خطوں کا سڑک رابطہ بحال نہیںہوپایا ہے جس کے نتیجہ میںان خطوں میںعوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ ایسے حالات میں پھر ایک بار وہی سوال جواب طلب ہے جو اب تک سینکڑوں بار اجاگر کیاگیا ہے۔ اس تکنیکی لحاظ سے ترقی یا