تازہ ترین

کووڈ…بھیانک طوفان سے بچیں

 کل یعنی16اگست سے کشمیر کے بیشتر حصوں میں جاری جزوی یا مکمل لاک ڈائون ختم کئے جانے کا امکان ہے اور عین ممکن ہے کہ کل سے ہی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوں۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے اس ضمن میں گزشتہ روز ہی کہا کہ اگر لوگوںنے کووڈ رہنما خطوط کی پاسداری کی تو لاک ڈائون دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔یہ امر اطمینان بخش ہے کہ کل سے ہی تمام مذہبی مقامات اور عبادتگاہیں بھی کھل جائیں گی اور لوگوں کو مذہبی رسوم کی ادائیگی کی اجازت ہوگی ۔ بلا شبہ اس حکومتی اقدام سے لوگوںکو راحت ملے گی کیونکہ نہ صرف تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونگیں بلکہ ٹرانسپورٹ بھی کافی حد تک چلے گا اور یوں کم و بیش سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ افراد کو دو وقت کی روٹی کمانے کا موقعہ مل جائے گاتاہم یہ بات ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ بھلے ہی بندشوں میں نرمی کی جارہی ہو لیکن کورونا کہیں گیا نہیں ہے

تازہ ترین