تازہ ترین

کورونا متعدی ضرور مگر حواس باختگی افسوسناک

 مریضوں کو تنہا نہ چھوڑیں ،انہیں اپنائیں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کی جو خبریں سامنے آرہی ہیں،وہ یقینی طور پر پریشان کن ہیں اورکورونا سے پیدا شدہ خوف و دہشت کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔اس ضمن میں ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر کا 31جولائی کا بیان اس تکلیف دہ صورتحال کی منظر کشی کرنے کیلئے کافی ہے۔بیان میں کہاگیا تھا’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوںکے ساتھ گھر پہنچ کر ایسا سلوک کیاجارہا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہوں ‘‘ ۔ یہ صورتحال قطعی خوش کن نہیں ہے بلکہ اس طرح کی صورتحال ایک بڑے سماجی مسئلہ کو جنم دے سکتی ہے۔ کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگ بالکل ویسے ہیں جیسے عام لوگ ہیں اوراُن سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان سے انفیکشن پھیلنے کا کوئی خطرہ ہے تاہم جس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات