تازہ ترین

حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ

دو ماہ قبل کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کے متعلق جو تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی تھی، وہ حکام سمیت ہم سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔رپورٹ میں جن حاملہ خواتین کو کورونا وائرس سے متاثر ہ پایاگیاتھا، وہ کوئی اچھا شگون نہیں ہے تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ جب یہ سبھی حاملہ خواتین زچگی کے عمل سے گزریں ،تو ان کے نوزائیدہ بچوں کو کورونا سے پاک پایا گیا۔یہ نظام الٰہی ہی ہے کہ مائیں وائرس سے متاثرہ تھیں لیکن ان کے بطن میں پل رہے بچے اس سے محفوظ رہے۔ مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اس رجحان کو سرسری لیں ۔یہ ایک سنگین مسئلہ ہے کیونکہ اس کے ساتھ نہ صرف  زچہ و بچہ کی زندگی جڑی ہوئی ہے بلکہ پہلے اُن گھرانوں کی سلامتی بھی وابستہ ہے جن میں حاملہ خواتین موجود ہیں۔اس کے بعد وہ سبھی ہسپتال بھی خطرات سے دوچار ہیں جہاں حاملہ خواتین کی زچگی انجام دی جارہی ہے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت نے زچگی س