تازہ ترین

آن لائن میڈیاکاانضباط

  مرکزی حکومت نے گزشتہ دنوں آن لائن نیوز پورٹلوں ،آن لائن صوتی وبصری مواد ،خبروں اور حالات حاضرہ کے آن لائن مواد کو بالآخر وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر نگین لایا ۔اس سلسلہ میں باضابطہ طور ایک صدارتی آر ڈی نینس کے ذریعے مروجہ قانون میں ترمیم کو منظوری دی گئی اور یوں آن لائن میڈیا کو منظم بنانے کی کوشش کی گئی ۔ویسے عرصہ دراز سے یہ شکایت کی جارہی تھی کہ آن لائن میڈیاایک طرح سے ایک ایسا بے لگام گھوڑا ہے جس کاکوئی مالک نہیں ہے اور نہ ہی اسکی کہیں جواب طلبی ہے ۔جہاں تک خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے آن لائن مواد کا تعلق ہے تو بلاشبہ آن لائن میڈیا اس حوالے سے بہت اچھا کام کررہا ہے تاہم اس بات سے بھی انکار کی گنجائش نہیں ہے کہ جوابدہی کے فقدان کی وجہ سے آن لائن میڈیا ناسور بھی بن چکا تھا اور لوگوںکی پگڑیاں اچھالنے کا کام زوروں پر تھا۔علاوہ ازیں خبروں اور حالات حاضرہ کی پیشکش

تازہ ترین