تازہ ترین

’ نوجوانوں کی ہنر مندی کو فروغ دینے کیلئے تمام امکانات تلاش کریں‘

جموں// مشن ڈائریکٹر ، اٹل انوویشن مشن اور ایڈیشنل سیکرٹری نیتی آیوگ ڈاکٹر چنتن وشنو ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن ڈاکٹر شمشاد شان اور چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموں کے وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم نے لیفٹیننٹ گورنر کو مشن کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی جو نیتی آیو گ ( جی او آئی) کا ایک اہم اقدام ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشن کا مقصد ہندوستان بھر کے نوجوانوں میں اختراعی اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے جس میں اٹل ٹنکرنگ لیبارٹری پروگرام بھی شامل ہے جس کا مقصد چھٹی سے بارہویں جماعت کے سکولی بچوں کے لئے نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس ، تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو فروغ دینا ہے ۔ نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( سری نگر / جموں ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ایچ دیپک وسن نے بھی لیفٹیننٹ گورنر

ہونزڈ سانحہ | بے خانماخاندان اپنے اجڑے آشیانوں کی تعمیر نو کے منتظر

جموں//کشتواڑ کے دور افتادہ گائوں ہونزڈ دچھن میں رواں سال گرمیوں کے موسم میں بادل پھٹنے کے ایک اندوہناک واقعہ میں اپنے آشیانے کھونے والے لوگ ابھی بھی اجڑے گھروں کی تعمیر نوکے منتظر ہیں اور حالات نے انہیں اب کرایہ کے کمروں اور رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔بہت سے خاندان جو بادل پھٹنے سے اپنے رہائشی مکانات تباہ ہونے کے بعد بے گھر ہو گئے تھے، اب بھی مستقل گھروں کی تلاش میں ہیں جبکہ موسم سرما نے دستک دے دی ہے ۔ہونزڈ کے ایک رہائشی نے بتایا’’ہمارے گھر کی تلاش نہ ختم ہونے والی ہے۔ ہم نے گاؤں میں دوبارہ مکانوں کی تعمیر نہیں کی ہے کیونکہ زمین مٹ چکی ہے اور اسی جگہ پر دوبارہ مکانات تعمیر کرنے کا شاید ہی کوئی موقع ہے۔ تاہم ہم غریب مالی امداد کے ساتھ ایک آپشن تلاش کر رہے ہیں‘‘۔مذکورہ دیہاتی نے بتایا کہ "بہت سے خاندان بشمول خواتین اور بچے کشتواڑ شہر، ض

تازہ ترین