تازہ ترین

حکومت ملی تو نا انصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کو حکومت ملی تو وہ پسماندہ لوگوں کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقوں سے وابستہ لوگ بہت عسرت کی زندگی گذار رہے ہیں انہیں بھی اپنے حقوق کے لئے کھڑا ہوکر جد وجہد کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کو چھ مارچ تک مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن لگتا ہے اس کو چھ سال لگ جائیں گے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ یک روزہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں یہ لوگ کافی غریب ہیں، ہم لوگوں کو ان کے مسائل کو دور کرنا چاہئے اور اگر ہماری جماعت کو حکومت ملی تو ہم ان کے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کو دور ک

پینتھرس پارٹی کا حدبندی رپورٹ سامنے لانے کے حق میں احتجاج

جموں// جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے بدھ کے روز اسمبلی نسشتوں کی سر نو حد بندی رپورٹ کو جلد از جلد سامنے لانے کے حق میں بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں کا الزام تھا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس رپورٹ کو سامنے لانے میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور بی جے پی سرکار کے پتلے کو نذر آتش بھی کر دیا۔ اس موقع پر پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی رپورٹ کو بی جے پی کے دباؤ میں جان بوجھ کر سامنے لانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے اسی لئے ایسا کیا جا رہا ہے‘۔ موصوف چیئر مین نے کہا کہ کشمیر خطے کی سیٹوں کو ایک بار پھر بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں سیٹوں کی تعداد برابر ہونی

شیر کشمیر بھون جموں میں یک روز کنونشن

ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبہ سمیت 7قراردادیں منظور   جموں// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے اُن حقوق کی بحالی چاہیے جو اُن سے 5اگست2019کو چھینے گئے ،یہاں کے لوگوں کی خوشیاں لوٹا دیں جائیں ۔شیر کشمیر بھون جموں میں ایک کنونشن، جس میں دفعہ 370اور 35 اے کیے علاوہ ریاستی درجہ کی بحالی سمیت 7قرار دادیں منظور کی گئیں، سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں ڈریا دھمکایا جارہا ہے ، لیکن ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں، ہم مقابلہ کریں گے اور ایمانداری سے کرینگے، ہم نے کبھی بندوق اور گرینیڈ نہیں اُٹھائے اور ہماری جدوجہد پُرامن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک دن انہیںضرور ہوش آئے گا لیکن اُس وقت پانی بہت بہہ گیا ہوگا اور پھر اُس بہائو کو واپس موڑنا بہت مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی جموں وکشمیر سے متعلق اپنی غیر سنجیدگی اور غیر

جموں وکشمیر اوسط کسانوں کی گھریلو آمدنی میں تیسرے نمبر پر

 جموں//منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایف ایف سی او کسان سندیپ ملہوترا نے سول سیکرٹریٹ میں پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبودِ کساناںنوین کمار چودھر ی سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے یہاں جموںوکشمیر کے کسانوں او رباغبانی ماہرین کو تکنیکی مداخلت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایف ایف سی او کسان ہندوستانی کسان فرٹیلائزر کو آپریٹیو لمٹیڈ ( آئی ایف ایف سی او ) کا ایک ذیلی اِدارہ ہے جو ہندوستان کا سب سے بڑا کسان کوآپریٹیو ہے۔آئی ایف ایف سی او کسان کی ٹیم نے پرنسپل سیکرٹری کو ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی اور اَپنی مہارت میں مختلف تکنیکی مداخلتوں کی وضاحت کی۔ٹیم نے کہا کہ کس طرح تکنیکی طریقے یا ’’ ایگری ٹیکنالوجی‘‘ ،ریموٹ سنسنگ ، ہائپر سپیکٹرل امیجری ، ڈیجیٹل پروفائلنگ ، پورٹیبل سوئیل ٹیسٹنگ ٹیسٹنگ سہولیات کسی خاص کھیت اور اس کی متعلقہ فصل کے لئے اِنتہائی موزوں ہائپر شعبوں کو

مسلح افواج کے یوم پرچم پرجموں صوبہ بھر میں تقریبات کا انعقاد

 جموں//مسلح افواج کے یوم پرچم کی تقریبات جموں ڈویژن بھر میں منعقد کی گئیں جس میں بہادر فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلیگ فنڈ میں حصہ ڈالنے کے لیے منعقدہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے مسلح افواج کے پرچم کا دن منایاجہاں ڈپٹی کمشنر وکاس شرما کی قیادت میں افسران نے بہادر سپاہیوں کو سلامی پیش کی اور ملک میں امن برقرار رکھنے اور دشمنوں کے خلاف سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی ستائش کی۔قبل ازیں ضلع سینک ویلفیئر آفیسر ونگ کمانڈر تیرتھ سنگھ نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے یوم پرچم اور اس کی اہمیت کے بارے میں افسران کو آگاہ کیا۔ کٹھوعہ میں ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے حب الوطنی کے جوش اور جذبے کے ساتھ مسلح افواج کے پرچم کا دن منایا۔اس موقع پر ضلع اور سیکٹرل افسران، این سی سی کیڈٹس، سابق فوجی اور ضلع سینک ویلفیئر بورڈ، کٹھوعہ کے افس

جموں یونیورسٹی تین روزہ ’’میڈیااِن ویژول آرٹس‘ورکشاپ کاآغاز

جموں//انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی کے شعبہ پینٹنگ کے زیراہتمام ’’میڈیااِن ویژول آرٹس ‘‘کے موضوع پرمنعقدہ تین روزہ ورکشاپ کاافتتاح پدم شری راجندرٹکونے کیا۔ اس موقعہ پر نامورآرٹس بھوشن کیسرمہمان ذی وقارتھے جبکہ اینوائرنمنٹ سائنس کے پروفیسرسنجے شرماخصوصی مہما ن کے طورپرموجودتھے۔ورکشاپ  میں ریسور س پرسنل نیشنل ایوارڈی ابھی جیت پاٹھک تھے  جو بڑے پیمانے پر مکسڈمیڈیاابسٹریکٹ کے لئے مشہورہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجندرٹکونے انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کواہم موضوع پرورکشاپ منعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی جیت پاٹھک کایہاں پرریسورس پرسن کے طورپرتشریف لاناہی بچوں کیلئے بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی جیت پاٹھک مختلف قسم کی چیزوں چارکول، پگمنٹس ، کپڑوں، لکڑی،ریت وغیرہ پرپینٹنگ کرنے کاہنرجانتے ہیں۔او

ایم اے ایم کالج میں ’’افسانہ نگاری‘‘مقابلے کااہتمام

جموں//شعبہ اُردوایم اے ایم کالج جموں میں آئی کیواے سی کے تحت’’افسانہ نگاری مقابلہ ‘‘کااہتمام کیاگیاجس کی صدارت کے فرائض کالج ہذاکے پرنسپل پروفیسرجی ایس رکوال نے انجام دیئے۔اس دوران افسانہ نگاری کے مقابلے میں 20 طلباء نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پرججزنے تنویراحمدکوپہلی ،محمدشاہداقبال کودوسری اورعمرایوب کوتیسری پوزیشن پرفاتح قراردیا۔کنوینرآئی کیواے سی پروفیسرنیرج شرمااورصدرشعبہ اُردو ایم اے ایم کالج جموں ڈاکٹرشہنازقادری نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے طلباء کومبارکباددیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس دوران تقریب میں کالج کے دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔  

مزید خبریں

پی ڈی پی نائب صدر عبدالحمیدچوہدری کوصدمہ والدہ انتقال کرگئیں،محبوبہ ،پارٹی قیادت ،دیگر شخصیات کی تعزیت  جموں//سابق چیئرمین گرجردیش چیئریٹیبل ٹرسٹ جموں،پی ڈی پی کے نائب صدر اورمعروف گوجرلیڈرعبدالحمیدچوہدری کی والدہ ماجدہ اور جموں وکشمیرکے معروف پہلوان مرحوم حاجی فقر دین کی اہلیہ حکیم بی بی پیرومنگل کی درمیانی رات کومختصرعلالت کے بعدرضائے الٰہی سے وفات پاگئیں۔مرحومہ کی نمازِجنازہ چواہدی جموں میں اداکی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا۔مرحو مہ صوم وصلوٰۃ کی پابنداور ایک نیک سیرت خاتون تھیں۔مرحومہ گوجربکروال طبقہ کوشعوردینے کیلئے اپنے شوہرکے ساتھ سماجی کاموں میںبھی پیش پیش رہتی تھیں۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ،سینئر نائب صدر عبدالرحمان ویری،جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ،جنرل سیکریٹری آرگنائزیشن ڈاکٹر محبوب بیگ سمیت پی ڈی پی کے سابق وزراء اور سابق ممبران قانون سازیہ او

تازہ ترین