دفعہ 370 کی بحالی کے مطالبے پر ہمیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے: فاروق عبدا ﷲ

جموں//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فارورق عبدا للہ نے منگل کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ دل کی دوری اور دہلی کی دوری کو ختم کیا جائے گا لیکن آج تک اس سمت میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیر کشمیر بھون جموں میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے اُن حقوق کی بحالی چاہتے ہیں جو اُن سے 5 اگست 2019 کو چھینے گئے۔ فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی واپسی پر ہمیں ڈریا اور دھمکایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ہم اس کا ایمانداری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھبی بندوق اور گرینیڈ نہیں اُٹھائے اور ہماری جدوجہد پُر امن ہوگی۔ ن

یوٹی حکومت مذہبی سیاحت کوفروغ دینے کیلئے کوشاں

متعدد وفود کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کی یقین دہانی،کہا مسائل حل ہونگے جموں//رِیاسی سے آل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے وفود یووا راجپوٹ سبھا اور پرچین بھیرو مندر ٹرسٹ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ آل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے وَفد جس کی قیادت اس کے صدرسُکھ دیو شرما کر رہے تھے ،نے ضلع رِیاسی کے مختلف ترقیاتی مسائل بشمول سولا پارک کی ترقی ، سولا سے بھیم گڈھ فورٹ ریاسی تک گنڈولہ کی منظور ی اور ریت اور معمولی معدنیات کے نرخ طے کرنے اورایم سی ہسپتال کا مناسب کام کرنے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔دریں اثنا، یووا راجپوت سبھا ( جے اینڈ کے ) کے ایک وفد نے اِس کے صدر ایس راجن سنگھ کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ پیش کیا تاکہ ڈوگرہ دور میں ان کی طرف سے کئے گئے عظیم فیصلوں اور اِ

منریگا او رآواس یوجنا کے تحت تمام اثاثوں کی صد فیصد جیو ٹیگنگ کو یقینی بنائیں

 جموں// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایک میٹنگ کی صدرات کی جس میں دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کی حصولیابیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ نے منریگا کے تحت جاری کردہ رقم کے مقابلے 98فیصد اخراجات کا اِندراج کیا ہے جس سے رواں مالی سال میں 12.41 لاکھ جاب کارڈ جاری کرکے 170.87 لاکھ ایام کار پید ا کئے گئے ہیں۔ محکمہ نے 44,509 کام مکمل کئے ہیں اور مرحلہ اوّل کے تحت 98.67 فیصد کام او رمرحلہ دوم کے تحت 84فیصد کاموں کی جیو ٹیگنگ کو یقینی بنایا ہے۔محکمہ نے راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ( آر جی ایس اے) کے تحت 41 پنچایت بھون کی تعمیر اور تزئین و آرائش ،37,500 پی آر آئی ممبران اور 3,500 سیکٹر ایبلروں کے لئے کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا اِنعقاد کیا ہے۔مزید برآں 450 منتخب نمائندوں کو جموںوکشمیر سے باہر نمائشی دوروں پر بھیجا گیا تاکہ دیگر ری

ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی کی جموں و کشمیر کے ہر ضلع سے برآمدی مصنوعات کو حتمی شکل

جموں //صنعت و تجارت کے پرنسپل سیکرٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے ایکسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر کی حثیت سے دوسری اعلیٰ سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں برآمدی منظر نامے کو مستحکم کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت جموں و کشمیر نے G.O 677-JK(GAD)of 2020 dated 25-06-2020 کے ذریعے جے اینڈ کے سے برآمدات کو بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح اور ضلعی سطح کی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ۔ مذکورہ میٹنگ کا ایجنڈا ایکسپورٹ ہب پروگرام کے طور پر ضلع کے تحت مصنوعات کی ضلع وار فہرست ( ترجیح وار فہرست ) کو منظور کرنا تھا اور DLEPCs کی طرف سے حتمی شکل دی گئی مصنوعات کے مطابق تمام اضلاع کیلئے ڈرافٹ ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینا تھا ۔ میٹنگ کے دوران رنجن پرکاش نے برآمدات کیلئے بہتر سپلائی چین بنانے کیلئے جموں و کشمیر کی ب

جموں و کشمیر میں فضائی رابطے کو بڑھانے کی ضرورت ہے: چگ

نئی دہلی// بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت میں مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر سے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں تک سستے ہوائی رابطہ کی درخواست کی۔چگ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں فضائی رابطے کو بڑھانے، اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے پر مرکز اور یوٹی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشتواڑ، ڈوڈہ، پونچھ۔راجوری، اوڑی، گریز، کرناہ،کیرن جیسے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے سستی خدمات فراہم کی جائیں جو سال کے بیشتر حصے میں لینڈ لاک رہتے ہیں۔ چگ نے کہا "لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں و کشمیر میں ہوائی خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم قدم اٹھا رہے ہیں"۔دہلی میں مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ بات چیت کے دوران وفد نے مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر کے ساتھ سہ

شیوسینا کا اوپن ایئر جمنازیم میں ٹرینروں کی تقرری کا مطالبہ

جموں//شیوسینا کی جموں و کشمیر یونٹ نے جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جموں شہر کے ہر وارڈ میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کے بغیر اوپن ایئر جمنازیا کھولنے پر سوال اٹھایا ہے اور اسے عوامی پیسے کا سراسر ضیاع قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر منیش ساہنی کی قیادت میں درجنوں شیوسینکوں نے جموں میونسپل کارپوریشن آفس کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ ساہنی نے کہا کہ بغیر ٹرینر کے اوپن جم کھولنا عوام کے پیسے کا ضیاع ہے۔ جموں میں 50 سے زیادہ جم کھولے گئے ہیں اور 25 مزید جم کھولے جا رہے ہیں۔ ساہنی نے کہا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ کس کے حکم پر اور کس حکمت عملی کے تحت کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو بدعنوانی کی علامت ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ساہنی نے کہا کہ ٹرینر اور کیئر ٹیکر کی تقرری کے بغیر جم کا قیام عوام کے پیسے کا ضیاع ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ ان کا ک

جموں یونیورسٹی میں کالج اساتذہ کیلئے ایک ہفتے کی ورکشاپ کاآغاز

جموں//ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر(ایچ آرڈی سی) اورشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی میں کالج اساتذہ کیلئے ایک ہفتے کی ورکشاپ کاآغازڈین اکیڈمک افیئرس جموں یونیورسٹی پروفیسرنریش پادھاکے ہاتھوں ہوا۔اس دوران ایوان صدارت میں ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر(ایچ آرڈی سی)پروفیسرایس ۔کے پنڈتا،ڈپٹی ڈائریکٹرایچ آرڈی سی ڈاکٹررنجیت کالرا، ورکشاپ کوآرڈی نیٹرپروفیسرشہاب عنا یت ملک اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمدموجودتھے۔اس دوران ورکشاپ میں 50 مختلف کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسراورمختلف مضامین کے پی ایچ ڈی اسکالرس حصہ لے رہے تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسرنریش پادھانے تحقیق کے مختلف طریقہ کارکے حوالے سے خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ریسرچ اکیڈمک کابہت ہی اہم جُزہے اورہماری یونیورسٹی نے ریسرچ کلسٹرتیارکیاہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں تحقیق کیلئے مالی امداددی

اپنی پارٹی کا اکھنور میں احتجاج

جموں//اپنی پارٹی لیڈران وکارکنان نے تحصیل اکھنور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع صدر رورل اے جموں پشپ دیو کمار اپل کی قیادت میں احتجاج کر رہے ورکروں نے اکھنور سب ڈویژن میں مستقل ایس ڈی ایم کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُپل نے کہاکہ سب ڈویژن اکھنور وسیع علاقہ پر پھیلا ہوا ہے جس میں بہت زیادہ آبادی ہے۔ اڈہاک بنیادوں پر ایس ڈی ایم کا اضافی چارج ایس ڈی ایم چوکی چورہ کو دیاگیاہے ، جوکہ چند دنوں میں ہی آتے ہیں، جس سے لوگوں کی مشکلات ومسائل حل نہیں ہوپارہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف لیت ولعل کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پچھلے آٹھ ماہ سے مستقل ایس ڈی ایم تعینات نہیں کیاجارہا۔ لوگوں کو غیر ضروری طور ہراساں کیاجارہا ہے ۔ دور دراز سے جب لوگ دفتر آتے ہیں تو اُنہیں جواب ملتا ہے کہ ایس ڈی ایم چوکی چورہ میں مصروف ہیں یا پھر کسی دوسری میٹنگ میں ہیں، یہ اکھنور کے لوگوں ک

مزید خبریں

ہم اومیکرون کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: پرنسپل جی ایم سی جموں جموں// گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سادھنا شرما کا کہنا ہے کہ اومیکرون تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نئے ویرینٹ سے بیماری کی شدت کیا ہوسکتی ہے اور اموات کی شرح کیا رہ سکتی ہے وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد سے ہی اس نئے ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے۔موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہیں۔انہوں نے کہا، ’ ’نئے قسم کا یہ اومیکرون ویرینٹ جنوبی افریقہ میں پایا گیا یہ بھی تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا، ’ ’اس سے بیاری کی شدت کیا ہوگی اور اموات کی شرح کیا ہوگی وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا

تازہ ترین