تازہ ترین

ہم اومیکرون کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: پرنسپل جی ایم سی جموں

جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سادھنا شرما کا کہنا ہے کہ اومیکرون تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے ویرینٹ سے بیماری کی شدت کیا ہوسکتی ہے اور اموات کی شرح کیا رہ سکتی ہے وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد سے ہی اس نئے ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ موصوفہ نے یہ باتیں پیر کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہیں۔ انہوں نے کہا: ’نئے قسم کا یہ اومیکرون ویرینٹ جنوبی افریقہ میں پایا گیا یہ بھی تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’اس سے بیاری کی شدت کیا ہوگی اور اموات کی شرح کیا ہوگی وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے جو آنے والے ایک دو ہفتوں میں معلوم ہوگا‘۔ ڈاکٹر شرما نے کہا ک

خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

جموں// محکمہ موسیات کی پیشگوئی کے عین مطابق خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں جس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا جبکہ کئی شاہرائیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔ کشتواڑ ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میںاتوار کی صبح بارشوں و برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جو دیر شام تک جاری تھا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں میںصبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد دوپہرکو برفباری ہوئی۔بالائی علاقہ واڑون میں کئی انچ تازہ برف باری درج کی گئی جسکے سبب عوام گھروں میں ہی محصور ہوکر ر ہ گئے۔جبکہ دیگر بالائی  علاقہ جات ستھن ،نیگنشیر،مچیل و دیگرمقامات پر بھی کئی انچ برفباری درج کی گئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جسکے سبب بازاروں میں بڑی کم تعداد میں لوگ نظ

کورونامتاثرین کی تعداد میں قدرے کمی | 161مثبت،2فوت، جموںمیں18اور کشمیرکے 143 شامل

سرینگر // جموں و کشمیر میں مزید 2 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد  4481تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52زہزار 503 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 161افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 807تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 161افراد میں جموں میں 18 جبکہ کشمیر میں 143افراد کی رپورٹیں  مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 143 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 143افراد میں سب سے زیادہ 62سرینگر ، بارہمولہ میں 21، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 6، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 8، کولگام میں 2 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی

کووڈوبا متاثرہ خاندانوں کیلئے سکھشم اسکیم متعارف | جموں کشمیر میں 4497افراد فوت،ماہانہ ایک ہزار اور یکمشت50ہزار کی پہلی قسط واگذار

جموں //دْنیا بھر میں پھیلے کووڈ-19 نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لیں اور کئی لوگ ابھی بھی اس بیماری سے مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی اس بیماری نے ہنگامہ مچایا اور انسانی جانوں کو کافی نقصان ہوا۔ جموں وکشمیر بھی اس بیماری کی زد میں آئے کئی لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ یوٹی انتظامیہ اس بیماری کی وجہ سے یتیم  بچوں اور بیوائوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آگے زندگی چلانے میں کافی مدد کر رہی ہے۔دسمبر 2019 میں پھیلی کورونا وائرس کی بیماری سے جموں و کشمیر بھی بچ نہیں پایا اور یہاں بھی اس بیماری نے قہر برپا کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس بیماری کی  وجہ سے گزشتہ جمعہ تک جموں وکشمیر میں4497افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوت ہوئے افراد میں وادی کے 2294 اور جموں خطے کے 2185 افراد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات ضلع جموں میں ہوئی ہیں، جہاں 1157 لو

این آئی اے کا ایک اور چارج شیٹ داخل | پونچھ کے نوجوان پر اسلحہ پہنچانے کا الزام

جموں //قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے تحریک المجاہدین کے ایک کارکن کے خلاف ضمنی چارج شیٹ فائل کیا۔این آئی اے نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی سے متعلق محمد نقیم خان ولد محمد مشتاق ساکن سندوٹے، ضلع پونچھ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کیا۔ان پر الزام ہے کہ اسکی قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ہیروئن بر آمد کیا گیا جو ملی ٹینٹ تنظیم تحریک المجاہدین  کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔این آئی اے نے مارچ میں کیس درج کیا تھا۔ تحقیقات میں ملزم محمد نقیم کے ساتھ دیگر چارج شیٹ والے ملزمین اور انکے ہینڈلرز کے ساتھ رچی گئی سازش کا پردہ فاش کیا گیا جو سرحد پار سے آپریٹ کر رہے تھے اور لائن آف کنٹرول سے اسلحہ اور گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی نقل و حمل میںبالاکوٹ، پونچھ کے اندرونی علاقوں تک سہولت فراہم کرتے تھے۔ اس سے قبل NIA نے 07 ملزمین کے خلاف 24.06.2021 کو اور دو دیگر کے خلاف 0

تازہ ترین