تازہ ترین

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہی پائیدار ترقی ممکن

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’’آئی آئی ٹی  2020مستقبل اب ہے‘‘ کے گلو بل سمٹ میں کل کلیدی خطبہ پیش کیا ۔سمٹ کا اِنعقاد پین آئی آئی ٹی یوایس اے نے کیا ۔سمٹ کا مقصد دلی لانے والوں اختراع کار اور مفکرین کو ساتھ لا کر انسانیت کے مستقبل ایک نئی شکل دینے کی جانب راغب کرنا ہے ۔اَپنے خطبے میں لیفٹیننٹ گورنر نے  پین آئی آئی ٹی یو ایس اے کو عالمی معیشت ، نئی ٹیکنالوجی کی دریافت ، صحت  اور مسکن کا تحفظ اور آفاقی تعلیم جیسے مسائل پر گلوبل سمٹ کے ذریعے توجہ مرکوز کرنے پر سراہا۔عالمی تجارتی ماحول پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نئے راستے ، نئی پالیسیاں اور نئے تکنیکی آلات بنا رہے ہیں تاکہ َوبا کے بعد کی دنیا کے لئے اَپنے تجارتی ماحول کو مستحکم بنا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حال اور نئے مستقبل کے لئے میرے پاس تین منتر یعنی

بجلی صورتحال بہتر بنانے کیلئے معقول بنیاد ی ڈھانچہ تشکیل

جموں//پرنسپل سیکریٹری بجلی اوراطلاعات روہت کنسل نے منی سیکرٹریٹ میں گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں محکمہ بجلی کے کام کا ج کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل کشمیر اعجاز احمد ، ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال ،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، سیکرٹری ٹیکنیکل بشیر احمد ڈار ، سی ای تقسیم کاری اعجاز احمد ڈار، سی ای ٹرانسمیشن حشمت قاضی ن، سی ای پروجیکٹس جاوید یوسف اور سی ای (لوڈ ڈسپیچ ایم وائی بابا ، ایم ڈی  پی ڈی سی ، ایس ای او اینڈ ایم سرکل گاندربل کے علاوہ پی ڈی ڈی کے مختلف وِنگوں کے ایگزیکٹیو انجینئروں نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکریٹری کو دونوں اضلاع میں بجلی شعبے کے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری پروجیکٹوں پرکام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی گئی۔اُنہو ں نے کہا کہ محکمہ بجلی ایک

عالمی یوم رضاکاراں2020

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے پولیس آڈیٹوریم گلشن گرائونڈ جموں میں عالمی یوم رضاکاراں کی تقریبات میں شرکت کی۔یہ دِن یوٹی جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں منایا جارہا ہے جس کو "Together We Can Through Volunteering"  موضوع کے تحت منایا جارہا ہے۔اپنے خطبے میں لیفٹیننٹ گورنر نے ریڈکراس سوسائٹی جموں وکشمیر کے چپٹر کو عالمی یوم رضاکاراںکے موقعہ پر مبارک باد پیش کیا۔ رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ دِن ان رضاکاروں کے تئیں اظہار تشکر کا موقعہ ہے جو سب کی بہتری اہمیت میں یقین رکھتے ہیں اور معاشرے کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ  تقریبات منانے کے کا مقصدرضاکاروں کی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے تاکہ وہ معاشرے کے تئیں بطور مدد گار، استاد اور تربیت کار کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقوں کی خیرو عافیت یق

وی سی کھادی بورڈ نے ضلع دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں//وائس چیئرپرسن جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج اِنڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا بٹ نے جموں ڈویژن بورڈ کے ضلع دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔حکومت نے پی ایم ای جی پی سکیم کے مؤثرعمل آوری کی طرف اُٹھائے گئے اِقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے  ڈاکٹر حنا بٹ نے کہا کہ نظام میں احتساب اور شفافیت لانے کے لئے پی ایم ای جی پی کی ایپلی کیشن اور ای ڈی پی کی ای۔ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں بیداری کیمپ لگائیں تاکہ عوام کو کلسٹرس کی تشکیل اور اس کے فوائد سے متعلق جانکاری حاصل ہو۔اُنہوں نے سیکرٹری کے وی آئی بی سے کہا کہ وہ جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کلسٹروں کے لئے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرنے کے علاوہ خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے گروپوں کی تشکیل کے بارے میں معلومات عام کرنے کے لئے ورکشاپوں کا انعقاد کریں۔

لوگ اپنی پارٹی پر اپنا بھر پور اعتماد ظاہر کر رہے ہیں

جموں//اپنی پارٹی کے سنیئرلیڈر ان اور ورکروں کی ایک اہم میٹنگ سنیچر وار کو گاندرھی نگر میں منعقد ہوئی جس میں جموں وکشمیر کے اندر جاری انتخابی عمل اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ پارٹی سنیئر نائب صدر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سنیئر پارٹی لیڈران، ضلع ترقیاتی کونسل اُمیدواروں اور ورکرز موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران سنیئرلیڈران نے جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات اور خطہ بالخصوص اور جموں وکشمیر میں بالعموم پیدا ہورہی سیاسی صورتحال پر غوروخوض کیا۔ سابقہ وزیر اور اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہاکہ ’’ جموں خطہ کے لوگوں کا جوپیار ملا وہ حوصلہ افزا ہے جس کی بدولت آٹھ ماہ پرانی جماعت ہونے کے باوجود دیگر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی طرح اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے سبھی حلقوں سے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتارنے میں کامیاب رہی ہے‘‘۔ انہ