تازہ ترین

جموں و کشمیر میں لوگ بیوروکریسی سے دکھی ہیں: کویندر گپتا

 جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگ بیورو کریسی نظام سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بیوروکریٹس اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گے تو بہت خرابی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کے فوراً بعد انتخابات ہوں گے اور لوگ اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز چینل کے ساتھ اپنے مختصر انٹرویو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا: ’بیورو کریسی میں لوگ بہت دکھی ہیں ان (بیو روکریٹس) کو اپنا طریقہ بدلنا ہوگا نہیں تو ایک ایسا لاوا پھٹنے والا ہے کہ جس سے بہت خرابی ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کسی کے سامنے جواب دہ ہی نہیں ہیں۔مسٹر گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کے فوراً بعد انتخابات منعقد ہوں گے اور لوگ اپنے نمائندے منتخب کریں

جموں وکشمیر میں چناﺅ سے قبل ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

جموں//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ آل پارٹی میٹنگ کے دوران کئے گئے وعدوں پر فوری طورپر عملدرآمد ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بعد ہی جموں وکشمیر میں چناو کرانے کا فیصلہ لیا جانا چاہئے اورا س میں اب زیادہ دیری نہیں ہونی چاہئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے رام بن میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیاغلام نبی آزاد نے کہا کہ ’آل پارٹی میٹنگ سے قبل بطور راجیہ سبھا لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی اور جموں وکشمیر کی صورتحال پر ا±ن سے تبادلہ خیال کیا‘۔انہوں نے کہا کہ بطور راجیہ سبھا ممبر وزیر اعظم پر زور دیا کہ جموں وکشمیر میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بعد الیکشن ہونے چاہئے۔مسٹر آزاد کے مطابق آل پارٹی میٹنگ کے دوران بھی سبھی سیاسی پارٹیوں نے سٹیٹ ہڈ کی بحالی اور چناو ک

جموں پھر کووڈ کی زد میں،تالاب تلو ریڈزون بنا

 جموں//ضلع انتظامیہ جموں نے کووڈ 19 کے پانچ مثبت کیسوں کا پتہ چلنے کے بعد تالاب تلوکو مائیکرو کنٹینمنٹ زون مشتہرکیا ہے جبکہ جموں خطہ میں 24 گھنٹوں میں 19 کیسوںکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے جموں ضلع میں 19 کیسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔صوبہ میںآج مثبت کیسوں کی تعداد56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز37کیس ہی تھے اور یوں19کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جن میں سے زیادہ تر کیس جموں اور ریاسی اضلاع سے ہیں۔جموں کے ضلع مجسٹریٹ انشول گرگ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میںجنرل لین، سرسوتی ویہار نزدیک حضوری باغ تالاب تلو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور سی آر پی سی کی دفعہ 144 بھی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق انتہائی ناگزیر وجوہات کو چھوڑ کر علاقہ میں سخت لاک ڈاو¿ن نافذہوگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے اندر اور باہر کسی قسم کی نقل و حرکت نہ

کانگریس کا 12دسمبر کومہنگائی ہٹاﺅ ریلی کا اعلان

 جموں//کانگریس 12 دسمبر کو جے پور میں ایک عظیم الشان "مہنگائی ہٹاو ریلی" کا انعقاد کر رہی ہے جس میں قیمتوں میں اضافہ، ریکارڈ بے روزگاری اور ڈوبتی ہوئی معیشت پر برہمی کا اظہار کیاجائے گا۔ یہ انکشاف پردیش کانگریس صدر جی اے نے کیا۔ میر نے مجوزہ ریلی میں جموں و کشمیر سے پارٹی اور فرنٹل ونگ کے لیڈروں اور عہدیداروں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اے آئی سی سی، پی سی سی، ڈی سی سی اور بی سی سی کے عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے فرنٹل ونگز، شعبہ جات اور سیل کے ارکان بھی ریلی میں شرکت کریں۔میر نے کہا کہ اے آئی سی سی نے جن جاگرن ابھیان کے ایک حصے کے طور پر 12 دسمبر کو صبح 11 بجے "مہنگائی ہٹاﺅ ریلی" کے نام سے ایک بڑی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ رام لیلا گراو¿نڈ دہلی می کانگریس صدرسونی گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی قوم

جموں وکشمیر میں صارف عدالتیں قائم کی جائیں:غلام حسن میر

جموں//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر میں صارف عدالتیں قائم کی جائیں جوکہ تنظیم نو قانون 2019کے بعد موجود ہی نہیں۔پارٹی دفترگاندھی نگر میں لیگل سیل کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ صارفین کئی قسم کی مشکلات کا شکارہیں کیونکہ جموں وکشمیر میں تنظیم نوکے بعد اُن کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی میکانزم موجود نہیں ۔ لیگل سیل اور وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہاکہ حکومت پچھلے دو برسوں سے صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی اور کنزیومر کورٹس ختم کر دیئے گئے ہیں جوکہ پانچ اگست2019سے پہلے موجود تھے۔ لہٰذا صارفین کے فائیدے کے لئے دوبارہ سے اِن صارف عدالتوں کو قائم کیاجانا چاہئے۔دریں اثناءانہوں نے جموں اور سرینگر میں سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (CAT)بنچ قائم کرنے کی تعریف کی تاہم مطالبہ کیاکہ کیٹ بنچ کو وکلائ، فریقین مقدم

پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نےصوبائی دفتر جموں کا دورہ

 جموں //سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری بی کے سنگھ نے ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل دفتر جموں کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے پروفیسر وینا پنڈتا نے پرنسپل سیکرٹری کا خیر مقدم کیا اور ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے، کے ڈھانچے ، مینڈیٹ اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل دفتر جموں کے کانفرنس ہال میں پرنسپل سیکرٹری نے ایس سی ای آر ٹی کے سہولت کاروں کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے تجربات ، مہارت اور تجاویز شیئر کیں تا کہ ایس سی ای آر ٹی کو ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کرنے کے اصل مقصد کو پورا کیا جا سکے ۔ بات چیت کے دوران انہوں نے مواد کی افزودگی کے تربیتی پروگراموں پر توجہ مرکوز کی جس کے نتیجے میں زمینی سطح پر اساتذہ کی قابلیت میں اضافہ ہو گا ۔ چونکہ ایس سی ای آر ٹی کو تربیتی پروگرام اور تحقیق کر

کٹھوعہ کے کنڈی بیلٹ میں 1365 ہیکٹر جنگلاتی علاقے دوبارہ آباد ہونگے

 کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے دوسرے دن کٹھوعہ کے کنڈی علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا ۔ ضلع کے اپنے طوفانی دورے کے دوران سنجیو ورما نے محکمہ جنگلات کے مختلف ونگز کی طرف سے ضلع کے کنڈی زمین کے تزئین میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس طریقے سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے دھمیال ، ستورا ، سیدا ، سوول ، باجوکا چک ، چندوان، ہریا چک ، لاچی پور اور جسروٹا وائیلڈ لائف سینکچری کا دورہ کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کٹھوعہ کے پانی کی کمی والے کنڈی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور واٹر ہارویسٹنگ سٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کیلئے جنگلات ، سوشل فارسٹری ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن محکمے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ سنجیو ورما کو متعلقہ افسران نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں محکمہ جنگلات کنڈی بیلٹ میں 1365 ہیکٹر کے جنگلاتی علاقوں کو دوبارہ آباد کرنے کا ار

ناظم زئی خان کا جگٹی ٹاو ¿ن شپ کا دورہ ، مہاجرین کے مسائل سُنے

 جموں//ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کے سیکرٹری ناظم زئی خان نے بحالی کمشنر ( مائیگرنٹس ) اشوک پنڈتا اور دیگر افسران /اہلکاروں کے ساتھ منی ٹاو¿ن شپ جگتی ( نگروٹہ ) کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے منی ٹاو¿ن شپ جگتی میں رہ رہے مائیگرنٹوںنے فی خاندان 25000 روپے ماہانہ تک نقد امداد میں اضافہ ، کوارٹروںکی مرمت اور تزئین و آرائش ، دکانوں کی الاٹمنٹ ، مہاجرین کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی مراکز کا قیام ، پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ، جگتی کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ، شمشان گھاٹ تک سڑک کی تعمیر ، کشمیری مہاجرین کیلئے مرکزی سپانسر شدہ سکیموں سے مستفید نہ ہونے والوں کی شمولیت ، زیادہ عمر کے کشمیری مہاجرین کو آسان قرضوں کی سہولت ، نوجوانوں کیلئے چھوٹے کاروباری یونٹس قائم کرنے جیسے مسائل اٹھائے۔ سیکرٹری نے مہاجرین کو صبر سے سُنا اور انہی

ڈگری کالج سانبہ میں منشیات کے خاتمے کی مہم کا انعقاد

 سانبہ//محکمہ سماجی بہبود نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ میں منشیات کی روکتھام کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ۔ محکمہ سماجی بہبود کی سیکرٹری شیتل نندا نے پروگرام کا افتتاح کیا جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں وویک شرما ، ڈپٹی کمشنر انورادھا گپتا کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری موصوفہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت یو ٹی سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال دُنیا بھر میں سب سے سنگین سماجی مسائل میں سے ایک ہے جو ہمارے سماجی تانے بانے کو توڑ رہا ہے اور بنی نوع انسان کیلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے اس برائی کو ختم کرنے کیلئے سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں طبی مداخلت کے علاوہ بیداری کے پروگرام ، بحالی اور منشیات کے عادی افراد

ڈی آئی جی پولیس نے ریاسی کاجرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا

 ریاسی// ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج محمد سلیمان چودھری نے ریاسی میںجرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ریاسی ایس شیلندر سنگھ، ایس ڈی پی او اور ضلع ریاسی کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔تھانہ وار جرائم کی تفتیش، تفتیشی کارروائیوں پر پیش رفت، خواتین کے خلاف جرائم، منشیات فروشوں، مویشی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیاگیا۔اس کے علاوہ لاپتہ افراد، مفرور افراد کا سراغ لگانے، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات کو حل کرنے اور عدالتی کارروائی پر عملدرآمد کے حوالے سے تھانوں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ریاسی کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے افسر کو مقدمات کے نمٹانے اور اپنے دائرہ اختیار کے جرائم کے مختلف پہلوو¿ں پر پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ایس ڈی پی اوز نے اپنی سب ڈویژنوں کے مختلف اہم مسائل بشمول مختلف محاذوں پر حاصل ہونے والی پیشرفت ک

تازہ ترین