تازہ ترین

حکومت تمام برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے پُرعزم:منوج سنہا

 جموں//گوجر ۔ بکروال برداری کے 20رُکنی وفد نے بھی یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ شیخ مظفر کر رہے تھے جس میں گجر قومی موومنٹ کشمیر کے اراکین اور مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران شامل تھے ،نے اَپنے مسائل اور شکایات گوش گزار کئے اور اُن کے اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت طلب کی۔وفد کے اَرکان نے جموںوکشمیر قبائلی برداریوں کی بہبود اور بااِختیار بنانے کے لئے اِصلاحی اقدامات کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنرکہا کہ جموںوکشمیر حکومت تمام برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کے قبائلی برادریوں کی تعلیمی اور سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات تمام حکومتی

ممبروں کوسماجی تحفظ فراہم کرنے میں پرعزمEPFO

 جموں//ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن اپنے تمام ممبروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے اور تمام متعلقین کو سہولیت فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہے۔جموں کے علاقائی دفتر نے نومبر کے مہینے میں 8316پروڈنٹ فنڈ دعوئوں کانپٹاراکیاہے جن میں2122کووِڈ سے متعلق دعوے اور2155بیماریوں سے متعلق دعوے شامل ہیں۔اس دوران کل596ای نامزدگیاں بھی کی گئیں جوکسی ممبر کی موت کی صورت میں پروڈنٹ فنڈ معاملوں کو نپٹانے کو سہل اور آسان بنانے کو یقینی بناتا ہے۔ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن تمام ممبروں کو اپنے ای نامزدگیاں داخل کرنے کی اپیل کرتی ہے اورتمام رجسٹرڈ اداروں کو اپنے ملازموں کو اس عمل میں معاونت کرنے کی درخواست کرتی ہے۔اسی ماہ کے دوران32.58کروڑروپے وصول کئے گئے جوگزشتہ ماہ کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہے۔ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن جموں کشمیرمیں تمام متعلقین کوسہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔  

شیتل نندا نے معذور اَفراد کیلئے حکومت کی مدد کا اعادہ کیا

جموں// سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے حکومت کے معذور اَفراد کی مدد کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تاکہ یہ اَفراد معاشرے میں شامل ہونے کا احساس کرسکیں۔شیتل نندا نے اِن باتوں کا اِظہار معذور اَفراد کے عالمی دِن کے موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے کیا جس کا اہتمام ہوپ ڈِس ایبلٹی سینٹر نے جے سٹیٹ رِی ہیبلٹیشن کونسل ، محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،  محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اورمحکمہ کلچر اور جے کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا ۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوفہ نے کہا کہ معاشرہ کو ایسے اَفراد کے تئیں لوگوں کی کچھ ذمہ داریاں عائد ہیں جنہیں کسی بھی چیز سے زیادہ اُنہیںمدد کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کا محکمہ  ہوپ ڈِس ایبلٹی سینٹر جیسی آرگنائزیشنوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اِس سمت میں مزید کام کیا جاسکے۔سیکرٹری سماجی ب

ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں گپکار الائنس کے خلاف احتجاج

جموں//شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ جموں یونٹ نے جمعے کے روز پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے خلاف یہاں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ ’گپکار گینگ ہائے ہائے ‘جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی اے جی ڈی کشمیریوں کو دھوکہ دیتی ہے ۔انہوں نے کہا’’گپکار گینگ کشمیریوں کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ جموں و کشمیر کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ دلی کرتی ہے پہلے دلی کمزور تھی لیکن آج نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’آج کی دلی مضبوط ہے اس نے دفعہ370 کو توڑ دیا‘‘۔موصوف صدر نے کہا کہ زرعی قوانین کو تب واپس لیا گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ضرورت محسوس کی لیکن دفعہ 370کو بحال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو پارلیمنٹ میں قا

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ :3.5 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہدف

جموں //پرنسپل سیکرٹری ہوم ، شالین کابرا نے ڈویژنل کمشنروں اور دیگر محکموں کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ سال 2021-22 کیلئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کی وصولی کے اہداف کو دوبارہ طے کریں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس نیک مقصد کیلئے آگے آئیں اور نئے اہداف کو حاصل کرنے میں مثالی لگن کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے جموں و کشمیر سینک ویلفئیر بورڈ کے افسران پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں ، جنگی بیواؤں کی فلاح و بہبود کیلئے بورڈ کے کام اور شراکت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ مل کر ایک مسلسل مہم چلائیں ۔ میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لنگر ، ڈائریکٹر جے اینڈ کے سینک ویلفئیر بورڈ برگیڈئیر گرمیت سنگھ شان ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نمرتا ڈوگرہ ، جی اے ڈی ، اسکول ایجوکیشن ، آئی اینڈ سی ، فائنانس ، پولیس ، اربن لوکل باڈیز کے نمائندے موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر

نوین چودھری نے پونی مِلک وِلیج کا آغاز کیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکمہ نوین کمار چودھری نے ضلع رِیاسی کے بلاک پونی کی جیری پنچایت میں مِلک وِلیج کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس تقریب کی صدارت کی۔ یہ تقریب بی ڈی سی چیئرمین پونی پون شرما او رڈی ڈی سی ممبر پونی ریتا شرما کی موجودگی میں ہوئی۔پرنسپل سیکرٹری نے مِلک وِلیج کے آغاز کی ستائش کی او راسے مقامی لوگوں کی ایک بڑی اقتصادی کوشش قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہریونٹ کم اَز کم ایک کنبے کو مالی تحفظ فراہم کرے گا ۔ مِلک وِلیج میں 73 اِنفرادی ڈیری یونٹس ہیں جن میں کل 370گائیں ہیں۔نوین چودھری نے کہا کہ مِلک وِلیج کا قیام اور اس کی کامیابی ،بہت سے دوسرے لوگوں کو اِسی طرح کے یونٹ شروع کرنے اور نیو مِلک وِلیج بنانے کی طرف راغب کرے گی۔ پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا کہ سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے بروقت مدد اور سبسڈ ی مستقبل میں مِلک وِلیجز کو سہولیت فرا