تازہ ترین

۔جموں ضلع کی سڑکوں پر موت کا خونین رقض جاری

جموں //جموں وکشمیر میں جموں وہ واحد ضلع ہے جہاں پر سالانہ سب سے زیادہ سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں کیونکہ اس ضلع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ ہوتی ہیں ۔رواں سال جنوری سے لیکر ستمبر تک اس ضلع میں کل 739سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 86لوگوں کی موت ہوئی اور 891لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے عداد وشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں اس ضلع میں83سڑک حادثات میں 6لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 94زخمی ہوئے ۔فروری کے مہینے میں اس ضلع میں کل 98سڑک حادثات میں 14لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 131لوگ زخمی ہوئے ۔ مارچ کے مہینے میں اس ضلع میں کل 113سڑک حادثات کے دوران 9لوگوں کی موت ہوئی اور 141زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کے عداد وشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں بھی جموں کی سڑکوں پر موت کا خونین رقض جاری رہا اور اس ماہ کے دوران ضلع میں کل 42سڑک حادثات میں 5لوگوں کی موت ہوئی اور 33زخمی ہوئے ۔مئی کے مہینے میں

پرچون،تھوک اور مینو فیکچرنگ ڈرگ لائسنس کی اجرائی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے یو آر ایل https://statedrugs.gov.inکے باقاعدہ آغاز سے رئٹیل ، ہول سیل او رمینو فیکچرنگ ڈرگ لائسنس دینے کے لئے آن لائن ماڈیول کی نقاب کشائی کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اِس ڈیجیٹل نظام کے آغاز سے  جموں وکشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش میں تمام قسم کی ریگولیٹری کلیئرنسز کے لئے اِس ماڈیول کو اَپنا یا ہے۔ملک کی نیشنل ڈرگ اَٹھارٹی یعنی سینٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او ) نئی دہلی نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈ وانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ڈی اے سی ) نوئیڈا کے ساتھ مل کر’’ آن لائن نیشنل ڈرگ لائسنسنگ سسٹم( او این ڈی ایل ایس )‘‘ کے بینر کے تحت ایک پین اِنڈیا پورٹل ڈیزائن تیار کیا ہے۔تمام رِیاستوں اور یوٹیوں کے لئے جوکہ ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کیلئے ذمہ دار:وکرم ملہوترہ

جموں//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کے لئے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ذمہ دار ہیں جن کی وجہ سے سینکڑوں معصوم جانیں تلف ہوئیں۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں ملہوترہ نے کہاکہ جموں وکشمیر اِس وقت مشکل حالات سے گذر رہا ہے اور یہ صورتحال دو علاقائی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے پیش آئی ہے جنہوں نے سابقہ ریاست میں حکومت کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومت کا وہ حصہ تھے جس دوران کشمیر کے ا ندر تشدد کی وجہ سے معصوم جانیں گئیں۔ تب اِن لیڈران نے اپنے کردار کے بارے میں بات نہیں کی جب وہ اقتدار میں تھے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اِن سازشوں سے اچھی طرح واقف ہیں، جموں وکشمیر میں ترقیاتی صورتحال آج بھی ویسی ہی ہے۔ بیشتر پسماندہ علاقہ جات میں سڑک رابطہ، صحت سہولیات، پینے

چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پانچویں یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموںوکشمیر میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر فائنانس اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج بپل پاٹھک ، پرنسپل سیکرٹری ایچ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ( کنوینئرجے اینڈ کے یوٹی ایل بی سی ) آر کے چبر، ڈائریکٹر ڈی ایف ایس ، ایم او ایف( جی او آئی) اے کے ڈوگرہ ، جی ایم اِنچارج ( ایف آئی ڈی ڈی ) ریزرو بینک آر اِنڈیا ( آر بی آئی ) سونالی سین گپتا،چیف جنرل منیجر نبارڈ اے کے سوڈ اور دیگر سینئر اَفسران ، آر بی آئی، نبارڈ ، بینک ، ایل ڈی ایم، لائن ڈیپارٹمنٹ ، اِنشورنس کمپنیاں ، بی ایس این ایل بھی موجود تھے۔ابتداً چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اِداروں پر زور دیا کہ

پرنسپل سیکرٹری نے دو روزہ ڈویژنل لیول کلا اتسو 2021 کا افتتاح کیا

جموں// اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری بی کے سنگھ نے آج ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ڈویژنل لیول کلا اتسو 2021 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما ، جوائینٹ ڈائریکٹر ڈی ایس ای جے ایچ آر پکھرو ، چیف ایجوکیشن آفیسر سورج سنگھ راٹھور اور دیگر معززین موجود تھے ۔ مناسب طور پر کلا اتسو تعلیمی کلینڈر کی ایک باقاعدہ خصوصیت ہے جس کا مقصد سکول کے طلباء کی فنی صلاحیتوں کی پرورش اور نمائش کے ذریعے تعلیم میں آرٹس کو فروغ دینا ہے ۔ یہ جمالیات اور فنکارانہ تجربات کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتا ہے جو ہندوستان کے بھر پور ثقافتی ورثے اور اس کے متحرک تنوع کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ضلعی سطح کے مقابلوں کے فاتحین جو پہلے منعقد ہوئے تھے آج 5 مختلف زمروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور قومی سطح کے مقابلے پر نظر

مزید خبریں

اپنی پارٹی خواتین ونگ کا وفد صلاحکار بھٹناگر سے ملاقی  نمبرتہ نے اسمبلی حلقہ گاندھی نگر میں سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا جموں//اپنی پارٹی خواتین ونگ کا ایک وفد صوبائی صدر جموں نمرتہ شرما کی قیادت میں کل لیفٹیننٹ گورنر کے صلاحکار راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقی ہوا۔ وفد میں نائب صدر پونیت کور، جیوتی وید، ضلع صدر سربجیت کور، ضلع نائب صدر امت چوہدری اور صوبائی سیکریٹری پروندر کور شامل تھیں۔ میٹنگ کے دوران نمرتہ نے اسمبلی حلقہ گاندھی نگر میں لوگوں کو درپیش متعدد ترقیاتی مسائل کو اُجاگر کیا۔ موصوفہ نے سینک کالونی، جیون نگر، نئی بستی اور دیگر علاقہ جات میں بھی سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا اور کہاکہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بلیک ٹاپنگ نہیں ہورہی جس وجہ سے خزانہ عامرہ کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ عوامی بہبود کے لئے ٹھیکیداروں کی اِس سا ز باز کو ایکسپوز کرنے کی ض