تازہ ترین

قبائلی علاقوں میں 200تعلیمی ادارے سمارٹ سکولوں میں تبدیل کئے جائینگے

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یوٹی حکومت کے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے قبائلی علاقوں میں 200 سکولوں کو سمارٹ سکولوں میں تبدیل کرنے کے اہم پروجیکٹ کو وقف کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سمارٹ سکولوں کی جدید کاری دو مرحلوں میں کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں 100 سکولوں سے متعلق مارچ 2022ء تک اور دوسرے 100 سکولوں سے متعلق کام دسمبر 2022ء تک مکمل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے ایک اور بڑے فیصلے کا اعلان کیا جس میں گڈی ، سپی ، درد ، شینا برداریوں کے 21,000 بچوں کو وظائف فراہم کئے جائیں گے جو گذشتہ تین دہائیوں سے اِس سے محروم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گڈی ، سپی برداری کو 1991ء میں قبائلی قرار دیا گیا لیکن ان کے بچوں کو سکالر شپ سے محروم رکھا گیاتھا ۔ تین دہائیوں تک وہ حکومتوں سے رجوع کرتے رہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ مسئلہ چند دِن پہلے میرے علم میں لایا گیا ہے اور ہم نے فوری طور

۔17پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں مالی امدادمنظور

 جموں //جنگجو مخالف کاروائی میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے بہبودی کے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے فوت ہوئے اہلکاروں، ایس او پیز اورسبکدوش پولیس اہلکاروں کیلئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے فوت ہونے والے17پولیس اہلکاروں کے حق میں 2.5لاکھ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی نے 20زیر سروس اور سبکدوش پولیس اہلکاروں کے حق میں 2.7لاکھ کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو یہ مالی معاونت  سے خود  اور اہلخانہ کے علاوہ بچوں کی شادی پر صرف کرنے ہیں۔ معالی معاونت کی رقم 5ہزار سے 25ہزار تک ہے۔ یہ امداد  پولیس پریوار فنڈ اور ریٹائرڈ ولفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے جو واپس نہیں کرنی ہے۔  

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں صحت اور غذائیت کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں غذائیت کی صورتحال اور کمیونٹی کچن کی ضرورت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ فائنانس، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن ، لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ، سوشل ویلفئیر اور فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ فورٹیفائیڈ فوڈ کو مکمل طور پر تبدیل کرے جو آنگن واڑی مراکز اور مڈ ڈے میل اسکیم کے تمام استفادہ کنندگان کو مفت تقسیم کیا جائے گا ۔ محکمہ کو مزید کہا گیا کہ وہ مقامی حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر صحت مند اور متوازن غذا اور صحت مند عادات کو فروغ دینے کیلئے ” کپوشن مکت جموں و کشمیر “ کیلئے ایک ماہ طویل مہم کا اہتمام کرے ۔ اس مہم کا مقصد غذائیت کی کمی کے کیسوں کی نشاندہی کرنا ہے جو بعد میں نتایج کی بنیاد پر ہدفی انداز

جموں میں دو روزہ’ قبائلی اَدبی و ثقافتی فیسٹول‘ اِختتام پذیر

جموں//آزادی کا امرت مہااُتسو کے تحت منائے جانے والے جنجاتیہ گورو سپتہ کے ایک حصے کے طور پر جاری’ قبائلی ادبی و ثقافتی فیسٹول ‘ جموں یونیورسٹی کے جنرل زورآور سنگھ آڈیٹوریم میں اختتام پذیر ہواجس فیسٹول کا ایک دِن پہلے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِفتتاح کیا تھا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کی سربراہی میں ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ فیسٹول میں متنوع ثقافتی ورثے ، ثقافت، فن، دستکاری ، ضیافتیں ، جڑی بوٹیوں کی ادویات وغیرہ کے ساتھ مختلف قبائلی برداریوں کے ادبی ورثے کی نمائش کی گئی ۔اِس فیسٹول نے بہت سے فنکاروں کو پہلی بار یوٹی سطح پر اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا اور اُنہوں نے حوصلہ اَفزا کام کیا اور قبائلی ثقافت کے تحفظ کو بھی فرو غ دیا ۔ دو دن کے دوران زائد اَز 300 فنکاروں اورسکالروںنے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔اِختتامی دِن کی جھلکیاں گجر ، بک

سامون نے ” کووڈ کریش کورس “ کے نفاذ کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

 سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کووڈ فرنٹ لائین ورکرز کیلئے کریش کورس کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ، پرنسپل اے ایم ٹی سکول سرینگر ذاتی طور پر موجود تھے اور ڈائریکٹر ہیلتھ جموں کے نمائندے ، ایم ڈی سکل ڈیولپمنٹ مشن اور ایم ڈی نیشنل ہیلتھ مشن کے علاوہ جموں و کشمیر کے دیگر سی ایم اوز اور اے ایم ٹی اسکول کے پرنسپلوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں کہا گیا کہ کووڈ فرنٹ لائین ورکر ( بنیادی نگہداشت سپورٹ ) تمام کووڈ کئیر ورکرز اور رضا کاروں کیلئے ایک کریش کورس ہے جہاں امیدواروں کو اس جان لیوا بیماری سے بہتر طریقے سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جاتی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ کورس 8 ماڈیولز پر مبنی ہے جس میں 21 دن کی تھیوری شامل ہے جس کے بعد قریبی میڈیکل کالجوں یا ضلعی ہسپت

ڈی جی امپارڈ نے تربیتی کورسز کی اختتامی تقریب کی صدارت کی

 جموں//جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ ) کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت نے آج یہاں امپارڈ مین کیمپس سرینگر میں دو 3 روزہ تربیتی کورسز کی مشترکہ اختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ یہ مختصر دورانیے کے تربیتی کورسز بشمول ” پائیدار ترقیاتی اہداف اور گرام پنچائتیں “ اور ” شریکی دیہی تشخیص ( پی آر اے )“ جے اینڈ کے امپارڈ کے دیہی ترقی ونگ کے ذریعے منعقد کئے گئے تھے ۔ ان تربیتی کورسز میں جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں بشمول باغبانی ، زراعت ، ریشمی زراعت ، دیہی ترقی اور دیگر شرکاءنے شرکت کی ۔ ڈی جی امپارڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگ موثر کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے حصہ لیتے ہیں اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ان پٹ شئیر کرتے ہیں جو کہ بعد میں لوگوں کو زمینی حالات سے باخبر رہنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ بالاخر مائی

مزید خبریں

مشیر بھٹناگر نے محکمہ ماہی پروری کے کام کاج کا جائزہ لیا  جموں //لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ ماہی پروری کے کام کاج کے ساتھ ساتھ کئی اسکیموں پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں محکمہ ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر پلاننگ فشریز ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر فائنانس فشریز ڈیپارٹمنٹ ، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے تمام جوائینٹ ڈائریکٹرز اور سی پی اوز ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر بٹھناگر نے مختلف اضلاع میں مچھلی کی پیداوار کے کاموں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور اس کے علاوہ مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) ، سی اے پی ای ایکس ، محکمہ کے ترقیاتی پروگراموں اور دیگر مسائل کا بھی مشیر نے جائیزہ لیا ۔ مچھلی کی پیداوار کے علاقوں کی صلاحیت کو

مزید خبریں

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ نتن گڈکری سے ملاقی سنگھ پور وائیلو ٹنل اور دیگرسڑکوں کی تعمیرکیلئے میمورنڈم پیش عاصف بٹ کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے جموںکشمیر کے دورے پر آئے مرکزی وزیر نتن گڑکری سے ڈوڈہ میں ملاقات کی اور انھیں کشتواڑ کی عوام کی جانب سے عوامی مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی جن میں اکھالہ سے لوپورہ زیر تعمیر سڑک کوتعمیرکرنے کےلئے خصوصی توجہ مرکوز کرناشامل تھاتاکہ مڑاوہ کو ضلع ہیڈکواٹر سے جوڑا جاسکے۔انہوںنے سنگھ پور وائلو ٹنل تعمیر کرنے کی مانگ جسے خطہ چناب و وادی کشمیر کا فاصلہ کم ہوگااور عوام کی مشکلات میں بھی کمی ہوگیجبکہ بونڈا چینجر ٹنل تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاجسے برفباری کے سبب چھ ماہ تک کٹ کر رہنے والا سب ڈویژن مڑواہ بھی سال بھرضلع ہیڈکواٹر سے جڑ سکے گاجبکہ متی گاورن سے واوڑن تک ٹنل تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیااور ڈبل لاین مت

جموں میں مفت وائی فائی سروس مزید 20 مقامات تک پھیلانے کا فیصلہ

جموں//سیاحوں کو راغب کرنے اور طلبا و تجار کے فائدے کے پیش نظر جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) نے سمارٹ سٹی مشن کے تحت مفت وائی فائی سروس کو مزید 20 مقامات تک پھیلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔یہ معاہدہ جے ایس سی ایل کے چیف ایگزیکیٹو افسر انوی لواسہ اور ایل ایم ای ایس کے ڈائریکٹر کے درمیان طے پایا۔معاہدے کے مطابق مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ریلوے اسٹیشن جموں، کنال روڈ جموں، جموں یونیورسٹی، ترکوٹہ نگر،شاستری نگر اور دیگر علاقوں میں نصب کیا جائے گا۔مفت وائی فائی سروس کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ اس کے پہلے مرحلہ میں لوگوں کا کافی اچھا رسپانس دکھانے کے بعد لیا گیا۔بتادیں کہ سمارٹ سٹی مشن کے تحت مفت وائی فائی سروس کی فراہمی کے پہلے مرحلے کے دوران جموں کے 16 مقامات پر ہاٹ سپاٹس نصب کئے گئے جس سے روزانہ بنیادوں پر 11 سو لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ان ہاٹ سپاٹس کے ساتھ ماہانہ زائد