تازہ ترین

پولیس سربراہ کا جموں میں پولیس کیلئے کووڈ کیئر سہولت کا معائنہ

 جموں//پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کسان گھر نروال منڈی میں پولیس اہلکاروں کے لئے کووڈ کیئر سہولت کا معائنہ کیا۔ یہ سہولت COVID-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر کسی بھی طرح کی افزائش کو پورا کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ افسران نے مرکز کے تمام کمروں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہلکے اور اعتدال پسند علامات والے پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال کے لئے 22 کمروں کو مخصوص کیا گیا ہے۔ جب ضرورت ہو گی سہولت میں توسیع کی جائے گی۔ڈی جی پی نے اس سہولت پر افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی جی پی جموں ، اے آئی جی (ٹیک) ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہسپتال جموں ، جموں ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران کی بہت جلد سہولت پیدا کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لئے بنیادی علاج معالجہ یہاں تشکیل دیا گیا ہے جس کی روشنی میں جے کے پولیس اہلکار دن بدن وائرس کے مرض میں مبتلا ہوجا

قبائلی امور محکمہ طلبہ کو کمرشل پائلٹ ، صحت اور دیگر کورسز کیلئے سپانسر کریگا

جموں //محکمہ قبائلی امور نے روزگار کے مواقع سے منسلک مختلف شعبوں میں ہنرمندی سے متعلق نصاب تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر 250 طلبا کو منتخب کرنے اور ان کی کفالت کے لئے عمل شروع کیا ہے۔ ان میں کمرشل پائلٹ لائسنس ، ایئر ہوسٹس / کیبن عملہ ، میڈیکل تشخیص ، آئی ٹی ، آئی ٹی ایز ، نرسنگ اور صحافت کی تربیت شامل ہیں۔محکمہ ایک ممتاز ہوا بازی اکیڈمی میں 10 طلباء کو کمرشل پائلٹ ٹریننگ کے لئے سپانسرکرے گا۔ ہوابازی میں کیبن عملہ ، ایئر ہوسٹس اور زمینی عملہ کی تربیت کے لئے 20 کا بیچ سپانسر کیا جائے گا۔ کورس ماڈیول کے لئے ڈی جی سی اے سے منظور شدہ اکیڈمیز سے رابطہ کیا گیا ہے اور کمرشل پائلٹ لائسنس کی تربیت حاصل کرنے کے لئے اسپانسرشپ کے لئے شارٹ لسٹ امیدواروں کو اسکریننگ کے عمل کے لئے فریم ورک ڈیزائن کرنے کے لئے محکمہ شہری ہوا بازی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ خواہش مند امیدواروں کو اعلی پیشہ ورانہ ترب

انڈین ریڈکراس سوسائٹی جموں نے عالمی یوم ریڈ کراس منایا

جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن نے ریڈ کراس بھون کچی چھائونی میں ریڈ کراس موومنٹ کے بانی "سر ہنری ڈنانٹ" کے احترام کے طور پر عالمی یوم ریڈ کراس دن منایا۔ ریڈ کراس ڈے تقریب کا آغاز چیف گیسٹ ڈویژنل کمشنر و چیئر مین ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے کیا۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگرنے ریڈ کراس کے بانی کو پھولوں کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا۔ سکریٹری انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن ونود ملہوترا، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن کے ایگزیکٹو ممبران انیل سوری ، سریندر مہاجن ، اور ایس سی بالی ، سابق ممبر ، آئی آر سی ایس بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر راگھو لنگر نے آئی آر سی ایس جموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کوویڈ کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسے افراد تک پہنچنے اور ان کو کور کرنے کے لئے مربوط اور سائنسی انداز میں بہت زیادہ سرگر

ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے عالمی یوم ریڈکراس منایا ۔

کشتواڑ//ورلڈ ریڈ کراس ڈے 2021 منانے کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ،جو چیئرمین ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ بھی ہیں ،کی نگرانی میں آج بال آشرم کشتواڑ کے مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر روز مرہ کے سامان پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال ، اے سی آر کشتواڑ اختر حسین قاضی ، ڈی ایس ڈبلیو او طارق پرویز قاضی ، اصغر علی شیخ ریڈ کراس سکریٹری کشتواڑ کے علاوہ دیگر افسران اور رضاکار موجود ہیں۔اس موقعہ پر ہلدی 10 کلو ، مرچ پاؤڈر 10 کلو، سرسوں کا تیل 48 لیٹر ، چائے 20 کلو ، نمک 25 کلوگ ، دال چنا 25 کلو ، چینی 50 کلو، لائف بوائے صابن 30 نمبر اور رین صابن 30 نمبر ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ کے حوالے کردیئے گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود ڈی سی کشتواڑ نے کویڈ 19وبائی امراض کے دوران ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کے کردار پ

مزید خبرں

گاندھی نگر ہسپتال (اولڈ بلاک) میں اضافی ٹرایج سنٹر قائم  جموں//جموں ضلع میں کوڈ مریضوں کے داخلے کو باقاعدہ کرنے کے لئے گورنمنٹ گاندھی نگر ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے لئے ایک اضافی ٹرایج سنٹر قائم کیا گیا ہے۔جموں کے ضلع میں کووڈ ہاسپٹل میں داخل ہونے کے خواہشمند کسی بھی کووڈ مریض کی سکریننگ کے لئے پہلا رابطہ پوائنٹ کے طور پر پہلی کوویڈ - 19 ٹرایج سہولت جموں کے چیسٹ امراض اسپتال میں قائم کی گئی ہے۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے"اب ، کووڈ 19 میں واقع حالیہ اضافے کے پیش نظر اور ایسے مریضوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے تحت حکومت نے اضافی ٹرایج سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔اورگاندھی نگرہسپتال (اولڈ بلاک)  جموں جہاں کوویڈ 19 مریض ہوں گے     صحت کے پیشہ ور افراد کی نامزد ٹیموں کے ذریعہ اس کا اندازہ کیاجائے گا‘‘۔اسی منا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا | معالجین کو باقاعدرائونڈوں کے ذریعے مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے پر زور

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ، سی ڈی اور ٹی بی ہسپتال جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا۔اُنہوں نے کووِڈ کیئر ہسپتال میں بنیادی ڈھانچے اور مریضوں کیلئے صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ دوروں کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ،مریضوں کی شفایابی کے بعد انہیں چھٹی اور آکسیجن سپورٹ بیڈکی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا ۔اُنہوں نے ہسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی فعالیت کا معائینہ کرتے ہوئے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو مؤثر اندازمیں استعمال کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ہسپتالوںکے اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ وارڈوں میں ایچ او ڈیز اور سینئر ڈاکٹروں کے باقاعدہ راونڈ وں کے ذریعے مریضوں کی بہتر دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ہسپتالوں میں ریفرل پالیسی پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے کہا کہ

رواں سال کے تین ماہ | جموں ضلع کی سڑکوں پر موت کا خونین رقض جاری | 294سڑک حادثات میں 29افراد ہلاک اور 366زخمی

 جموں //جموں کی سڑکوں پر رواں سال بھی سڑک حادثات کا سلسلہ جاری رہا ہے اور گذشتہ تین ماہ کے دوران ضلع میں 294سڑک حادثات کے دوران 29لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 366افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے اعداوشمار کے مطابق ضلع جموں میں جنوری کے مہینے میں 83سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 6لوگوں کی موت اور 94زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح فروری کے مہینے میں 98سڑک حادثات کے دوران 14افراد ہلاک ہوئے اور 131زخمی ہوئے ہیں ،مارچ کے مہینے میں 113سڑک حادثات کے دوران 9افراد ہلاک اور 140زخمی ہوئے ہیں ۔جموں ایک ایسا ضلع ہے جس میں سب سے زیادہ سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔سال2020میں اس ضلع میں کل 974سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 92لوگوں کی موت ہوئی اور 1117افراد زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں ۔محکمہ کا کہنا ہ

مشیر بھٹناگرنے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)جموں کا دورہ کر کے وہاں نئے آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشیر کے ہمراہ ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس جے اینڈ کے ، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ جی ایم سی ، مختلف طبی مراکزکے ایچ ڈی ، مکینیکل انجینئرنگ ، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ صحت کے افسران بھی اس دورے کے دوران موجود تھے۔ مشیر بھٹناگر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مریض کی بہتر دیکھ ریکھ کے لئے پلانٹ کے دو یونٹوں کو فوری طور پر کمیشن بنائے اوراُنہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ سے ادارے میں طبی آکسیجن کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔مشیرموصوف نے کہا کہ پلانٹ کی متعلقہ تکنیکی ٹیم کو ہدایت کی جائے کہ وہ بجلی کی مستقل فراہمی اور پلانٹ کی بیک اَپ کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہسپتال کے آکسیجن سپلائی کا نظام پیش کرنے کے لئے نئے پلانٹ کو جوڑنے کی ض

کٹھوعہ کیلئے 2021-22 ضلع کیپکس بجٹ کی تشکیل کے طریقوں پر تبادلہ خیال

کٹھوعہ//کمشنرسیکرٹری جی اے ڈی منوج کمار دوِیدی جو ضلع کٹھوعہ کے ترقیاتی کاموں کے انچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ضلع کیپکس بجٹ کی تشکیل کے طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ضلع اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ابتداً ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادَو نے 2020-21کے لئے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت طبعی و مالی حصولیابیوں کو تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔آخری کیپکس کے تحت سیکٹر وائز پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع این آر ایل ایم اور پی ایم اے وائی جیسی سکیموں میں فنڈس مختص رقم کا صد فیصد حاصل کرنے کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کی منریگا سکیموں میں 99 فیصد حاصل ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے 2020-21 کے ضلع کیپکس بجٹ کے تحت سکیم وار مالی کارکردگی بھی پیش کی۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ جل شکتی ، ٹرانسپورٹ ، سوشل سروسز ، امورِ نوجوان و کھیل کود جیسے

مزید خبرں

یو ٹی انتظامیہ صورتحال سے سے نمٹنے میں ناکام، جموں میں آکسیجن کا بحران: بی جے پی جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر کووڈ 19 کی صورتحال سے پیدا شدہ بحران سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے ہسپتالوں میں نصب آکسیجن پلانٹوں میں خرابی ہے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں داخلہ پانے کے لئے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے نائب صدر یدھویر سیٹھی نے جمعرات کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہمیں بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہسپتالوں میں جو آکسیجن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں ان کا تھوڑی دیر بعد ہی فلو کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے ۔ گاندھی نگر ہسپتال میں گذشتہ رات کو بھی آکسیجن نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں مریضوں کو بھرتی نہیں کیا جا رہا تھا'۔انہ

بی ایس ایف کے ہاتھوں سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے قریب 2 بجکر35 منٹ پر ایک شخص کی مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے پہلے اس شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے توجہ نہیں کی جس کے بعد اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  

مشیربھٹناگر کا دورۂ سانبہ ، کووِڈصورتحال کا جائزہ لیا

سانبہ//کووِڈ۔19جاری وَبائی امراض کہ وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں ضلع سانبہ کے اَفسران سے تبادلہ خیال کیا اورضلع ہسپتال سانبہ کا دورہ کرکے وہاں آکسیجن پلانٹ کے کام کا جائزہ لیا اور جلد اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما ، میکنیکل انجینئرنگ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ صحت کے اَفسران بھی تھے۔  مشیر بھٹناگر نے ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا معائینہ کرتے ہوئے پلانٹ کی آکسیجن میکانزم کی تیاری اور تقسیم کی نگرانی کی جو ہنگامی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے اور ایک وقت میں 20 سلنڈر اِستعمال کرنے والے کئی گنا نظام بھی ہے۔مشیر نے پلانٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ پلانٹ میں اہم سپیئر پارٹس کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پلانٹ کو چوبیسویں گھنٹے فعال بنائیں۔ اُنہوں

مشیر بھٹناگر نے جی ایم سی کٹھوعہ کا دورہ کیا ، آکسیجن جنریشن پلانٹ کے کام کامعائینہ کیا

کٹھوعہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور جاری آکسیجن جنریشن پلانٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔واضح ہے کہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی منظوری دی ہے جو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، کٹھوعہ میں آرہا ہے جہاں آکسیجن کی طلب کو پورا کرنے اور خود کفیل ہونے کے لئے 750 ایل پی ایم کے 3 یونٹ لگائے جارہے ہیں۔آکسیجن یونٹوں کو تنصیب کرنے کے لئے تفویض کردہ متعلقہ انجینئروں کی حاصل پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر یونٹ کی تشکیل کو یقینی بنائیں۔مشیرموصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو کو ہدایت دی کہ وہ آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تنصیب کے کام کو تیز تر کرنے اور جلد از جلد اس کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے اِنجینئروں کی ٹیم کو

مزید خبرں

کووڈ کے بڑھتے معاملات ، انتظامیہ متحرک جموں کے سبھی ہسپتالوں میں جراحیوں کاعمل موخر جموں//جموں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں معمول کے مطابق چل رہی سرجری کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔صوبائی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اس وقت وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کررہا ہے جبکہ ہسپتالوں سے دبائو کم کرنے کے لئے مریضوں کے چھوٹے اور معمولی آپریشن ملتوی کیے گئے ہیں۔حکمنامہ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سہولیات مریضوں کیلئے معمول کے مطابق ہی دستیاب رکھی جائیں گی۔کمشنرموصوف نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیلتھ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مستعدی کے ساتھ ہسپتال کا معائنہ کریں تاکہ مش

صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیاں موخر

جموں// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا ہے۔ صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا جا رہا ہے۔ حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔  

بدیانتی کے سلسلے میں انکوائری

جموں//سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند کے پی آر او کیول کرشن شرما کو معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ۔ ان کے خلاف بدیانتی اور دیگر معاملات کے سلسلے میں تحقیقات چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں سرکار نے جموں کشمیر سیول سروسز رول 31کے تحت شرما کی معطلی کے احکامات صادر کئے  اور ان کے خلاف انکوائری بٹھائی گئی ہے جب تک نہ انکوائری پوری ہوگی کیول شرماء معطل رہیں گے ۔ ایک روز قبل اینٹی کورپشن بیورو نے اسکے خلاف گھپلے میں کیس درج کیا تھا اور اسکی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ فارسٹ گارڈ تھا اور کانگریس نے انہیں اعلیٰ عہدے تک پہنچایا۔  

ماتا ویشنو دیوی یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی درج

جموں// کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے باعث جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ ٹاؤن میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کے لئے یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ایس ایس پی ریاسی شیلندرا سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جو یاتری بنا ٹیسٹ کے آتے ہیں ان کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور جن کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے ان کو کورنٹائن کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا: 'جو یاتری بنا ٹیسٹ کے آتے ہیں ان کا ریلوے اسٹیشن پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور جو بسوں میں آتے ہیں ان کا لکھن پور اور وجے پور میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے '۔ان کا کہنا تھا کہ جن یاتریوں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے ان کے لئے کورنٹائن سینٹروں کا انتظام کیا گیا ہے اور انہیں الگ کر کے کورنٹائن کیا جاتا ہے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر یاترا کرنے والے یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا شاید کورونا کی وجہ سے لوگ گھرو

ڈی سی کا کوڈ کیئر ہسپتالوں ، آکسیجن پلانٹ کاشبانہ معائنہ

سانبہ //انسداد کووڈ انفراسٹرکچر کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ میں زیرتعمیر آکسیجن پلانٹ اور کووڈ ہسپتالوں کا رات گئے معائنہ کیا۔اس دورے کے دوران ، ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ میں 1000 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا دورہ کیا اور تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔ یہ آکسیجن پلانٹ جب کام شروع کرے گا تو 70 کے قریب مریضوں کو بلاتعطل آکسیجن مہیا کرے گا اس طرح ضلع کی COVID بیڈ کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔ـبعد میں ڈپٹی کمشنر نے COVID ہسپتال رام گڑھ کا بھی دورہ کیا ، جس میں انہوں نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں سے بات چیت کی۔ ڈی سی نے ہسپتال میں طبی انفراسٹرکچر کی دستیابی اور کوویڈ مریضوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں دریافت کیا۔  

جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ:صوبائی کمشنرکی بورڈ آف ڈائریکٹرس اجلاس کی صدارت

جموں// ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے جموںسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے 9 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کے اجلاس کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں آئی جی پی جموں (ڈائریکٹر جے ایس سی ایل) مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ، کمشنر جے ایم سی اینی لواسا ، (چیف ایگزیکٹو آفیسر ، جموں اسمارٹ سٹی)، ایڈیشنل سی ای او جے ایس سی ایل ہیتش گپتا، وی سی جے ڈی اے روہت کھجوریہ ، پی ڈبلیو ڈی ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئروں ، ڈائریکٹر ٹورزم ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کے علاوہ پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی (پی ایم سی) کے سینئر افسران اور بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔سی ای او نے اب تک سمارٹ سٹی پراجیکٹس کے مستقبل کے کام کے منصوبوں کے علاوہ اٹھائے گئے اور مکمل ہونے والے کاموں کے بارے میں ایک پاور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے سمارٹ سٹی کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی بحث و منظوری کے لئے ممبروں کے سامنے ایجنڈا نکات بھ

کرلیاں۔ رام گڑھ کے آتشزدگی متاثرین میں امدادتقسیم

سانبہ// ڈپٹی کمشنر سانبہ انوردھا گپتا نے ضلع سانبہ کے کرلیاں رام گڑھ میں گوجر برادری کے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی جس میں آگ کے ایک تباہ کن واقع میں 14 شیڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے دیگر ریونیو افسران کے ہمراہ آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کا دورہ کیا اور صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی سانبہ نے آتشزدگی کے شکار افراد کو دورے کے دوران راحت ، روزانہ استعمال کی مصنوعات وغیرہ سمیت امدادی پیکیج فراہم کیے۔ متاثرہ خاندانوں نے انتظامیہ سانبہ کی جانب سے اپنے حقیقی مطالبات کے حل میں فوری کارروائی پر اظہار تشکر کیا۔ضلعی انتظامیہ نے آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر تشخیصی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے زمینی صفر پر موجود اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ضلعی انتظامیہ سانبہ نے آگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ت