ڈنسال میں ڈی سی جموں نے عوامی شکایات سنی

جموں // ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرک نے ڈنسال علاقے میں لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ایک دربار منعقد کیا جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہوں نے لوگوںکو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کا حل فوری طور نکالا جائے گا ۔ڈی سی عوامی رابطہ پروگرام میں شرکت کیلئے جمعرات کو ڈنسال جموں پہنچتے ،جہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پنچایتی اراکین نے عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔ان مسائل میں اراضی معاوضہ ، راشن کارڈز کا اجراء ،سڑک رابطہ ، پینے کے پانی کی دستیابی ، بجلی کی فراہمی کے منظرنامے میں بہتری ، ہینڈ پمپوں کی تنصیب ، صحت مراکز وغیرہ شامل تھے ۔ڈی سے نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے حقیقی مطالبات کا ازلہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں جبکہ کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کیا گیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی اہمیت کے اجاگر کردہ معاملات متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائے جائ

محکمہ فلوری کلچر کے تیار کردہ پلوان اکھنور پارک کا افتتاح

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پلوان اکھنور میں ایک پارک کا افتتاح کیا جو محکمہ فلوری کلچر کے ذریعہ 18 کنال اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری فلوریکلچرپارکس اینڈ گارڈن شیخ فیاض ، ڈائریکٹر فلوریکلچر جتیندر سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ایگزیکٹیو انجینئران ، پی آر آئی ممبران اور مقامی افراد اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ کام 2012-13 میں 18 کنال اراضی پر 152.50لاکھ روپے کی لاگت کے تخمینے سے شروع کیا گیا تھا ۔ اس پارک میں مختلف خصوصیات ہیں جیسے راو¿نڈ واٹر باڈی ، واک وے ، گارڈن پنچز ، الیومینیشن سسٹم ایل ای ڈی لائیٹس ، سپرنکلر اری گیشن سسٹم ، ڈسٹ بین ، الیکٹرک ٹرانسفارمر وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پارک کے احاطے میں موجود مندر کے شیڈ کو خوبصورت بنائیں ۔ انہوں نے پارک کی حدود میں سائے کیلئے درخت لگانے کی ہدایت بھی جا

پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کےلئے کٹھوعہ میں ورکشاپ

کٹھوعہ // محکمہ زراعت کٹھوعہ نے  جموں کے اشتراک سے بدھ کو ’خوشبو‘ مشن کے تحت پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔افتتاحی سیشن میں چیف ہاٹیکلچر افسر وجے اپادھا نے کہا کہ محکمہ زراعت کٹھوعہ بارشوں کے موسم میں خاص طور پر کوٹہ پنچایت سے لیموں گھاس کی کاشت کے سلسلے میں ضلع میں دواو¿ں اور خوشبودار پودوں کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم شروع کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مشق کے تحت محکمہ نے الیوویرا کے تحت 10 ایکڑ رقبے ، نیبو گراس کے تحت 25 ایکڑ اور لیونڈر کے تحت 10 ایکڑ رقبے کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیموں گھاس کی کاشت کو فروغ دینے کےلئے سب ڈویژن دیالچیک کو 1.00 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ، جبکہ لیوینڈر کے فروغ کےلئے رواں سال بنی علاقے کے کسانوں کو 10000 پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا.22 "2021کے دوران پیدا

جموں وکشمیر سینک ویلفیئر محکمہ نے یوم یاسیس منایا

جموں //جموں وکشمیر سینک ویلفیئر محکمہ نے بدھ کو اپنا یوم تاسیس منایا ۔تقریب میں ڈویژنل کمشنر جموں مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران ڈائریکٹر سینک ویلفیئر نے سابق فوجی اہلکاروں اور محکمہ کے عملے کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔افتتاحی خطاب کے دوران ڈائریکٹر سینک ویلفیئر محکمہ نے بتایا کہ 23 جون 1953 کو اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔انہوں نے سابق فوجیوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے سماج میں کام کر رہے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ کویڈ وباءکے دورن جموں و کشمیر UT کے تقریبا 25 2500 سابق فوجیوں نے انتظامیہ کے وسائل کو بڑھانے کےلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔اور حکومت نے لگ بھگ 300 ای ایس ایم کو فعال طور پر تعینات کیا تھا اور بہت سے اپنے اپنے علاقوں میں سماجی خدمات انجام دے رہے تھے۔ڈویڑنل کمشنر جموں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے قوم

اودھمپور انتظامیہ کے دروزے عام لوگوں کےلئے کھلے ہیں : ڈی سی

 اودھمپور // ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کےلئے کھلے ہیں اور عام لوگ کسی بھی قسم کی تجاویز اور مشاہدے کےلئے یہاں آسکتے ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے دیویکا ہیلپ لائن نمبر 2278844 ۔01992قائم کیا ہے اور عام لوگوں کےلئے ای میل آئی ڈی uddevika@gmail.com تیار کی ہے اور لوگ دیویکا پروجیکٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور مشاہدے شیئر کرسکتے ہیں۔ڈی سی نے کہا ’دیویکا پروجیکٹ کےلئے ضلعی انتظامیہ چاہے گی کہ ادھم پور کا رہنے والا ہر شخص اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کریں ۔ پروجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو حکومت ہند نے نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کے تحت 186.74 کروڑ روپئے کی لاگت سے منظور کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا تعمیراتی کام جنوری 2019 میں شروع کیا گیا

مزید خبرں

جموں میںبین الریاستی منشیات سمگلروں کے گروہ کا پردہ فاش بھاری مقدار میں نشیلی ادویات اور خشخاش پوست ضبط،5گرفتار جموں//جموں وکشمیر انسداد مخالف منشیات ٹاسک فورس نے بین الریاستی گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے نئی دہلی سے یوٹی لانے والی نشہ آور ادویات کی بھاری مقدار ضبط کرکے 4سمگلروں کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک اور کارروائی میں 93کلوگرام خشخاش پوست کو جموں سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو حراست میں لیا گیا۔ کے این ایس کے مطابق منشیات سمگلروں کا شکنجہ کستے ہوئے جموں وکشمیر ایٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (ANTF)نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران بین الریاستی سمگلروں کے گینگ کا پردہ چاک کرتے ہوئے نشیلی ادویات کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ ایٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے ایس ایس پی وجے کمار کاکہنا ہے کہ بدھوار کو دو کارروائیوں کے دوران 5بین الریاستی سمگلروں سے بھاری مقدار میں منش

ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اسمگلر ہلاک، 27 کلو ہیرائن بر آمد:بی ایس ایف

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک اسمگلر کو مار کر کروڑوں روپیے مالیت کی ہیرائن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سیکٹر پر ہیرا نگر سیکٹر میں بدھ کی علی الصبح بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک منشیات اسمگلرکو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے اس کو پہلے وارننگ دی لیکن جب اس نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔اس کی تحویل سے27کلو گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا ہے۔  

سبھی جماعتوں کااجلاس میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند: رینہ

جموں//(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کل جماعتی میٹنگ طلب کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم میٹنگ ہے جس میں جموں و کشمیر کے سبھی سیاسی جماعتیں لوگوں کو در پیش مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس میٹنگ میں شرکت کر رہی ہیں اور بی جے پی نے اس میں شرکت کرنے کیلئے پہلے ہی حامی بھر لی ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی دفتر پر منعقد ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کے سبھی سیاسی جماعتوں کو بلایا گیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے ہم سب جماعتیں مل کر جموں وکشمیر کے لوگوں کو در پیش مسائل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے رکھیں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اس میٹنگ میں شرکت کرے گی

’آل پارٹی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہوں‘

جموں //پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ نے کہا کہ وہ 24 جون کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔سوموار کو سنگھ نے صبح 11 بجے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ساڑھے تین گھنٹے طویل میٹنگ کی صدارت کی جس میں مرکز کی طرف سے ان کو دی گئی دعوت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے ایک خبر رساں ارادے کے ساتھ بات کرتے ہوئے  کہا کہ میری پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ آئین کو قبول کرتے ہوئے ریاست کی بحالی کیلئے اجلاس میں شرکت کی جانی چاہئے اور اس لئے میں بدھ کے روز دہلی جا رہا ہوں ۔وزیر اعظم کی طرف سے اجلاس کیلئے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر اور لداخ خطوں کے لوگوں کی نمائندگی کرے گی اور پوچھے گی کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے جموں و کشمیر

کوویڈ معاملات میں کمی

جموں // جموں و کشمیر میں کوویڈ کیسوں میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں نے دو ماہ بعد اپنی (او پی ڈی) خدمات کو دوبارہ بحال کر دیا ۔معلوم رہے کہ جی ایم سی سمیت جموں کے دیگر ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر او پی ڈیز کو ہسپتالوں میں معطل کر دیا گیا تھا ۔اس دوران کہا گیا ہے کہ ہر ایک مریض کے ساتھ ایک سے زیاد ہ کو ہسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور سب کے چہرے پر ماسک کا ہونا لازمی ہے ۔ مریضوں کو صرف پیشگی تقرری کے ذریعے او پی ڈی میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،ان سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیںتو وہ او پی ڈی میں ڈاکٹروں کے ذریعے معائنہ نہیں کر سکتے ہیں۔معلوم رہے کہ ہسپتالوں کی او پی ڈی کو بند کرنے کے نتیجے میں وادی اور جموں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا او ر کافی ساری جراہیاں بھی نہیں ہو سکیں تھی لی

جموں کو بدترین غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سامنا:پرنو شگوترہ

 جموں//اپنی پارٹی ضلع صدر (اربن)جموں پرنو شگوترہ نے کہا ہے کہ شدت کی گرمی کے دوران جموں کے لوگوں کو بدترین غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ شہر جموں میں چوبیس گھنٹے بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سپلائی مہیا کی جائے۔ پریس ریلیز کے مطابق جموں ضلع کے لیڈران کی ایک میٹنگ ضلع صدر پرنو شگوترہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران شگوترہ نے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے 40ڈگری سلسیش سے زائد کے درجہ حرارت میںاہلیانِ جموں کا جینا محال ہے۔ پی ڈی ڈی شہر جموں کے میٹروالے علاقوں میں بھی بجلی سپلائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے پانی سپلائی بھی متاثر ہے، لوگوں کو نجی ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنا پڑ رہا ہے جوک

پینتھرس پارٹی کا بی جے پی کے خلاف احتجاج | میٹنگ میں مدعو جموں کے لیڈران پر اعتماد نہیں: ہرش دیو سنگھ

جموں // جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے اتوار کے روز مرکزی حکومت کی پالیسوں کے خلاف بی جے پی مخالف مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے میں پارٹی ورکران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہ مظاہرہ پارٹی آفس کے باہر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں کیا گیا ۔معلوم رہے کہ اگلے ہفتے وزیر اعظم کی صدارت میں ایک اجلاس دہلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں جموں وکشمیر کی آٹھ سیاسی جماعتوں کے چودہ رہنماؤںکو مدعو کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 24 جون کو نئی دہلی میں مرکزی خطے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مدعو کئے جانے والوں میں چار سابق وزرائے اعلیٰ ہیںجن میں فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور پی ڈی پی کے سربراہ محبوبہ مفتی کے علاوہ جے کے این پی پی کے بانی بھیم سنگھ بھی شامل ہیں ۔تاہم بھیم سنگھ نے کہا کہ وہ آج پارٹی قائدین سے

جموں و کشمیر ڈینٹل کونسل کی فریاد | بے روزگار سرجنوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں

 جموں // ڈینٹل سرجنوں کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ،جموں و کشمیر ڈینٹل کونسل (جے کے ڈی سی) نے کہا کہ ان کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے اور حکام اس جانب دھیان دینے کے بجائے خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ۔جموں و کشمیر ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر بھوپندر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ بی ڈی ایس اور ایم ڈی ایس ڈاکٹروں کی طرف دھیان دیا جائے کیونکہ وہ موجودہ دور میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر بھوپندر سنگھ نے حکام سے درخواست کی کہ وہ ڈینٹل سرجنوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کریں کیونکہ ان کی فائل کئی برسوں سے محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کے پاس دھول چاٹ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ڈاکٹروں کو محکمہ صحت میں ملازمت فراہم کر کے دانتوں کے علاج کیلئے تعینات کیا جا سکتا تھا، لیکن اس سلسلے میں حکام کوئی بھی اقدامات نہ

آر ایس پورہ میں6 بدنام زمانہ مجرم گرفتار | 1 پستول 2رائونڈ اور 30گرام ہیرئوئن ضبط

جموں// آرایس پورہ پولیس کے مطابق6 بدنام زمانہ مجرم جو متعدد ایف آئی آر میں گرفتاریوں سے بچ رہے تھے کو آر ایس پورہ میں گرفتار کیا تھا۔پولیس سٹیشن آر ایس پورہ کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد کسی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایس ڈی پی او آر ایس پورہ کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس کی سخت کوششوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آخر کار پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور انہوں نے دو مشتبہ افراد کوآرایس پورہ سے گرفتار کیااور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی اس سلسلے میں ایف آئی آر پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں درج کیا گیا تھا اور مزید تفتیش کی جا رہی تھی۔ مستقل پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ ملزمان نے کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور انہوں نے دوسرے افراد کے نام بھی ظاہر کئے جس کے بعد پولیس نے دوسرے چار ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائ

وبائی امراض کے دوران آیور وید طرز علاج | آرینز گروپ کے اہتمام سے ویبانر

جموں//وبائی امراض کے دوران طلباء کو آیورویدک کے ذریعہ قوت مدافعت بڑھانے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے آرینز گروپ آف کالجز کے اہتمام سے ویبنار منعقدکیا گیا۔ویبنار میں ڈاکٹر ریتا بہل ، سینئر ڈائٹ اینڈ لائف اسٹائل کنسلٹنٹ نے نرسنگ ، فارمیسی ، لاء ، انجینئرنگ ، مینجمنٹ ، بی ایڈ اور زراعت کے طلباء سے بات چیت کی۔ اس پروگرام کی صدارت آرینزگروپ کے چیئرمین ، ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کی۔ڈاکٹر بہل نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’ آیور وید ہماری صحت مند ، خوشگوار ، تناؤ سے پاک اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے میں قدیم حکمت کے ساتھ جدید طرز زندگی فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے شعبوں میں یہ نظم و ضبط منفرد ہے کیونکہ اس میں بیماری اور مصائب کی وجوہات کو دور کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس ہر دوسرے فرد کو گہری سطح پر تندرستی بخشنے ک

محکمہ بجلی کے10ہزارملازمین کا بیمہ کرایا گیا | پرنسپل سیکریٹری کی صدارت میں میٹنگ میں اہم معاملات پر غوروخوض

جموں ///پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ  روہت کنسل نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ میں حادثاتی موت کے لئے مختلف پاور کارپوریشنوں  کے 10,000 عملہ اور کارکنوں کا بیمہ کرایا گیا ہے ۔ فیلڈ ورکروں کی موت کی صورت میں اہلِ خانہ کو مالی تحفظ فراہم کرنے کی طرف یہ ایک انوکھا اور بے مثال قدم ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی کی جاری اسپانسرڈاسکیموں ( سی ایس ایس ) پر مالی اور فزیکل پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف علاقوں اور حلقوں میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے سی ایس ایس کے تحت جاری کاموں کی مالی اور فزیکل حیثیت کا ضلع وار اور حلقہ وار صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹرز جے پی ڈی سی ایل ، کے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ ، بشارت احمد ، چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل اشونی سچدیوا ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ای

سانبہ میں ہند و پاک سرحد پر سالانہ بابا چملیال میلہ

 جموں//(یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرے کے پیش نظر ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہر سال لگنے والے تاریخی بابا چملیال میلے کی تقریبات امسال بھی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔سال گزشتہ بھی کورونا کی وجہ سے اس سالانہ میلے ، جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن و آشتی کی علامت مانا جاتا ہے ، کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اور محدود عقیدت مندوں نے ہی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی تھی۔مشہور صوفی سنت بابا دلیپ سنگھ منہاس معروف بہ بابا چملیال کا مزار ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے یہاں ہر سال ماہ جون کی آخری جمعرات کو ایک میلہ لگتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سانبہ انورادھا گپتا نے ہفتے کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلے کی تقریبات امسال بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاہم میلے سے جڑی رسو

اودھمپور ، ٹھاٹھری و گندوہ میں 10دوکانیں سربمہر

ڈوڈہ// انتظامیہ نے کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اس دوران اودھمپور اور ڈوڈہ میں 10دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورو¿نا کرفیو نافذ رہا جس دوران نجی کاروباری ادارے و پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے۔ادھر ٹھاٹھری و گندوہ میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے دو دوکانوں کو سربمہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم گندو ڈاکٹر پریتم لال تھاپا و ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر امین زرگر نے اپنے سب ڈویژن کی حدود میں دو دکانوں کو سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گندو میں مٹھائی و چائے کی دکان جبکہ ٹھاٹھری میں میٹ و سبزی کی دکان کو سیل کیا گیا، جو ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے کہا کہ جس دکان کو سیل کر دیا ہے اسے پہلے بھی انتباہ کیا گیا تھا لیکن جاری ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکا

راہل گاندھی کا جنم دن

جموں// جموں و کشمیر کانگریس نے سنیچر کو پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا،اس دوران ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاءبھی تقسیم کی گئیں ۔راہول گاندھی سنیچر کو 51 برس کے ہو گئے، لیکن انہوں نے وبائی بیماری کے پیش نظر اپنی سالگرہ نہیں منائی ۔راہل گاندھی 19 جون 1970کو راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی کے یہاں دہلی میں پیدا ہوئے ۔یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) ہیڈ کوارٹرمیں اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران انہوں نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح پی سی سی کے صدر جی اے میر نے کیا جس دوران انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ” ہمارے قومی رہنما راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پ

جے اینڈ کے فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

جموں//جموںوکشمیر میں فلم ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ جے اینڈ کے فلم پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی اور اس کے علاوہ جو فلم ساز جموںوکشمیر میں اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اِس پالیسی میں جموںوکشمیر میں فلم سازی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اِس میدان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔اِس کے لئے جموںوکشمیر میں دستیاب مقامی ٹیلنٹ کا ایک مکمل ڈیٹا بیس ویب سائٹ پر ہوسٹنگ کے لئے تیا ر کیا جارہا ہے تاکہ فلمی صنعت کاروں کو اِن کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے اِن کی فلم کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھنے کے اہل بنائیں۔ چوں کہ فلم کی تیاری کے لئے رقص، فلم فیشن ، اَداکاری ، کوریو گرافی اور اِشتہار کے