ہائی کورٹ کا سال بھر کیلئے کام کاج کلینڈر

 جموں//موسم سرما اور گرما ک لئے اوقات کار میں تبدیلی کی گزشتہ روایت کو خیر باد کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے ا ب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے اوقات کار سے متعلق کلینڈر جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ کی جموں وِنگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 9.30سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 4بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے 4بجے تک نشست دوم مقرر کئے گئے ہیں۔ سری نگر ونگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 5بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار ساڑھے 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے ساڑھے چار بجے تک نشست دوم مقرر کی گئی ہے۔ جموں ضلع ک

سوزکا لیفٹنٹ گورنر کو مکتوب

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے لیفٹینٹ گورنرگریش چندرمرموسے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی اورتمل ناڈمیںدرماندہ کشمیری طلبہ اورمزدوروں کوکشمیرواپس لانے کیلئے اقدام کریں ۔ایک بیان میں سوز نے کہا کہ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر کو ایک مکتوب میں سمجھایا کہ یہ درماندہ لوگ ریاستی انتظامیہ کیطرف سے صرف ٹرانسپورٹ سہولیات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو صحیح سلامت پہنچ سکیں۔سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوبتایا کہ درماندہ لوگوں میں بیشترطلبہ ہیں اور اس کے علاوہ مزدور طبقہ کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں جو ذریعہ معاش کیلئے تمل ناڈ گئے تھے۔سوزنے لیفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ سہیل نذیرڈار نامی ایک شخص   (9149747810)، درماندہ لوگوں کو کشمیر لانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے اس لئے اُس کے ساتھ بھی رابطہ بنایا جانا چاہئے۔ 

ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کی صلاح

جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے نجی اسکولوں کے لئے چودہ نکاتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بچوںکے طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ یہ ان کے صحت کے لئے ضرر رساں ثابت ہوسکتے ہیں۔ناظم اسکول ایجوکیشن جموں انو رادھا گپتا نے مذکورہ ایڈوائزری کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا،’’ہم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ طلبا کے روزانہ بنیادوں پر طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ اس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ والدین ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ صلح مشورے کرکے بچوں کے آن لائن کلاسز لینے کے لئے ایک شیڈول بنائیں۔موصوفہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر نجی اسکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کے نام یہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ

جموں وکشمیر میں واپس آنیوالے افراد

جموں //جموں وکشمیر آرہے تمام افراد کو اس وقت تک قرنطینہ مراکز ہی میں رکھنے کاحکم جاری کیاگیاہے جب تک کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی نہ آئے ۔ممبر سیکریٹری سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ’’یونین ٹیریٹری میں آنے والے سوفیصد افراد چاہے وہ بذریعہ روڈ ،بذریعہ ٹرین یا بذریعہ ہوائی جہاز آئیں، کوکورونا ٹیسٹنگ سے گزرناپڑے گا‘‘۔حکمنامہ کے مطابق حکومت نے سوفیصد لوگوں کیلئے RTPCRٹیسٹ لازمی قرا ر دیاہے ۔کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ان لوگوں کو اس وقت تک انتظامی قرنطینہ میں رہناپڑے گاجب تک کی ان کی رپورٹ منفی نہ آئے اوراس کے بعد انہیں گھریلو قرنطینہ کیلئے روانہ کیاجائے گا۔اگر ان کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاجائے گا اورعلاج کے بعد وہ گھر جاسکیں گے۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 652مسافر جموںوکشمیر وارِد ہوئے۔یوٹی س

یوٹی کی کلہم ترقی کیلئے کوششیں جاری:مرمو

 آئینی اداروں،کمیشنوں،مختلف بورڈوںاورعدلیہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ جموں// پاکستانی  زیرانتظام کشمیرکے بے گھر افراد ، گورکھا سبھا درجہ فہرست قبیلوں ، ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کی انجمنوں کے وفود  نے یہاں راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کا حقِ شہریت قانون کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وفود کے ارکان نے کہا کہ نئے حقِ شہریت قانون نے اُن لوگوں کی نمائندگی کی ہے جنہیں اس سے قبل آئینی تحفظ کے دائرے کے باہر ہی رکھا گیا تھا ۔ آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی انجمنوں کے ایک وفد جس کی سربراہی آر کے کلسوترہ کر رہے تھے نے ان طبقوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔ جن میں سرکاری نوکریوں میں ترقی کیلئے ریزرویشن پالیسی کو لاگو کرنے ، نیشنل کمیشن ہیڈ کوارٹر کی

سیکرٹری جنگلات کا دورہ کٹھوعہ

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات نے کٹھوعہ میں ڈی سی آفس احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتظامی کورنٹین مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 20858  واپس آئے افراد کو 139 کورنٹین مراکز میں اقامت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15267  افراد کو کٹھوعہ میں کورنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 5591  ضلع کے مختلف کورنٹین مراکز میں ابھی تک قیام پذیر ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے 750 بستروں کی صلاحیت والے پانچ کووِڈ- 19 ویلنیس مراکز بھی تیار رکھے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے کورنٹین مراکز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غسل خانوں وغیرہ کے معقول انتظام پر ب

ایس آر او 202کو واپس لیا جائے : رانا

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صد رجموں دیویندر سنگھ رانانے جموں و کشمیر کے ملازمین میں برابری لانے کیلئے ایس آر او 202کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس آر او 202انصاف اور یکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ کے صول کے خلاف ہے اور نئی بھرتی سے قبل اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ2015میں اس قانون کو لاگو کیا گیا تھا ،جس سے اس رول کے تحت تعینات ملازموں میں مایوسی پھیلی ہے۔انہوںنے کہا کہ 2سال کے بجائے5سال کی عمر کا پروبیشن اور انکریمنٹ سے انکار سے ان ملازمین اور بیروز گار نوجوانوں میں بے چینی ہوئی ہے۔رانا نے لاء کمیشن کی جانب سے واضع سفارش کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایس آر او202کے متاثرین میںانصاف کرنے میں ہچکچاہٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے جائز مطالبے اور سماج

بھیم سنگھ کاالزام

جموں// پنتھر س پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ہندستان کے مختلف حصوں سے جموں وکشمیر واپس آنے والے باشندوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں سرکاری مقامات خواہ وہ گودام ہو، سکول یا کالج ہوں یا پھر دیہی علاقہ میں سنسان جگہ پر رکھا جارہا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے پولیس  اورانتظامیہ کے ذریعہ کئی ہفتوں سے قید میں رکھے گئے لڑکوں کے رشتہ داروں کی طرف سے آئے سینکڑوں فون کالوں کے بعد صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے نام ایک پیغام میں ان سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ۔انہوں نے صدر جمہوریہ کو بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملازمت گنوا نے کے بعد اپنے خرچہ پر لکھن پور (پنجاب)کے راستہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے والے لوگوں کو کورونا وائرس کی جانچ کے نام پر پولیس انتظار کرارہی سرکاری گاڑیوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح بھرکر ن

۔5کے اے ایس افسران کے تبادلے | ثریا جبین کسٹوڈین جنرل تعینات

جموں //حکومت نے 5کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ثریا جبین کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر تعینات کیاہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق کسٹوڈین جنرل فاروق احمد شاہ کو تبدیل کرکے مزید تعیناتی تک جی اے ڈی سے منسلک کیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈثریا جبین کسٹوڈین جنرل بنائی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رویندر شرما کو کسٹوڈین جموںجبکہ ایس ڈی ایم مڑھ طارق حسین کو کسٹوڈین کشمیر تعینات کیاگیاہے ۔حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم جموں نارتھ پون کمار ایس ڈی ایم مڑھ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔  

جمعۃ الوداع کی تقریب سعید | لیفٹینٹ گورنر ، مشیران حکومت کی عوام کو مبارک باد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمواُن کے مشیر فاروق خان،بصیر خان اور بٹھناگر نے عوام کو جمعتہ الوداع کے مبارک موقعہ پر مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ’’ جمعتہ الوداع کی روحانی لحاظ سے کافی اہم ہے اور اس مقدس موقعہ پر خصوصی عبادات کا اہتمام کر کے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں طلب کی جاتی ہیں ‘‘۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک اور مقدس موقعہ لوگوں کیلئے بھائی چارے اور امن و آشتی کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔ لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس موقعہ جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا اور مذہبی یگانگت اور بھائی چارے کو مستحکم بنائے گا ۔ مشیر بصیر خان نے مبارکب

تعلیمی اداروں میں داخلہ

جموں //جموں وکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے آج تک چلنے والی پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نے لے لی ہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیاگیاہے جس کے مطابق ’’یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ مستقل پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی تعلیمی اداروں میں داخلوں میں ضرورت کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نعم البدل ہوگی ‘‘۔سرکیولرکے ذریعہ تمام انتظامی سیکریٹریوں سے کہاگیاہے کہ وہ جہاں بھی ضرورت ہو فوری طور پر قوانین میںتبدیلی لائیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت کئی آئینی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں اورچند روز قبل ہی حکومت نے ڈومیسائل قانون کیلئے بھی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں اس کا نفاذ کیا ۔  

شبِ قدر کے موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

جموں//لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کے لوگوں کو شبِ قدر کے موقعہ پر مبارکباد پیش کی ۔اپنے مبارکبادی کے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے تمنا ظاہر کی کہ یہ مقدس رات یو ٹی کے عوام کیلئے امن و خوشحالی ، بھائی چارے ، اور یگانگت کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے یونین ٹیر ٹری کے لوگوں کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی لوگوں سے اپیل کی ۔     

جموں کشمیر وارد ہونے والوں کا صد فیصد ٹیسٹ کرنا لازمی

جموں//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں اور ڈسٹرکٹ پولیس سپرانٹنڈنٹوںکے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس میں اس نوعیت کے پہلے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ اگرچہ لاک ڈاؤن 4.0 کے تحت لوگوں کی آوا جاہی اور معاشی سرگرمیوں کیلئے پابندیوں میں نرمی لائی جا رہی ہے تا ہم اس سطح پر ہم کسی بھی کوتاہی کے متحل نہیں ہو سکتے اور جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر روک لگانے کیلئے اعلیٰ سطح پر کڑی نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا ۔ چیف سیکریٹری مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اقدامات کے سلسلے میں جاری نئے رہنما خطوط کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ لاک ڈاؤن اقدامات کے سلسلے میں جاری رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہونا لازمی ہے تا کہ اب تک اس ضمن کی حصولیابی کو برقرار رکھا جا سکے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ یونین ٹیر ٹری میں لاک ڈاؤن 4.0 لاگو کرنے سے پہلے ہ

جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی واپسی

جموں //حکومت نے درماندہ جموں کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اب تک کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے 74,218  شہریوں کو واپس اپنے آبائی قصبوں تک پہنچایا ۔ حکومت نے جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں اور یو ٹیز میں درماندہ  59492 شہریوں کو براستہ لکھن پور جبکہ 14225 کو خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشن تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ اب تک 501 مسافروں بشمول طلبا کو بھی خصوصی پروزاروں کے ذریعے واپس یو ٹی لایا گیا ۔ اس کے علاوہ 18 مئی سے 19 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 1844 درماندہ مسافر یو ٹی میں داخل ہوئے ہیں ۔ جبکہ 890مسافر آج چھٹی کووڈ خصوصی ریل گاڑی میں جموں اور510 مسافر مراد آباد سے ایک اور ریل گاڑی میں سوار ہو کر اودھمپورریلوے سٹیشن پر اترے ۔ اب تک 5508 درماندہ مسافروں کو لیکر 6 ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیں جبکہ 8717

کووِڈ ۔19 | خاتون اوّل سمیتا مرمو کا سانبہ قرنطین سہولت کا دورہ

سانبہ//جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی خاتون اوّل ڈاکٹر سمیتا مرمو نے  سانبہ میں قرنطین سہولیات کا دورہ کر کے وہاں داخل اَفراد کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات کا موقعہ پرجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سانبہ نے انہیں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔19وَبا کے پھیلائو پر روک لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات اور ضلع میں قائم مختلف قرنطین مراکز کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ قرنطین سہولیات میںفی الوقت 7 اَفراد داخل ہے۔ دورے کے دوران خاتون اوّل نے وہاں داخل اَفراد میں صفائی ستھرائی کا سامان، تولیہ اور بیڈ شیٹوں پر مشتمل کٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے رضاکاروں اور فرنٹ لائین ورکروں کی کوششوں کو سراہا جو موجودہ حالات میں انتھک محنت کر کے کووِڈ۔19 کے سبب درپیش مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے۔قرنطین سہولیت میں قائم طبی سٹالوں کا معائینہ کرنے کے دوران خاتون اوّل نے قوت مدافعت کو بڑھاوا

طلاب کی سہولت کیلئے آن لائن اور ای درس وتدریس کو فروغ

جموں//حکومت نے سماگرہ سکھشا پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے طلبا کی سہولت کیلئے متعدد اقدام اٹھائے ہیں جن میں تکنیکی تعاون اور دیگر ذرایع کے ذریعے  درس و تدریس عمل تک اُن کی رسائی یقینی بن سکے ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں طلبا کیلئے 98.7 ریڈیومرچی کے تعاون سے ریڈیو کلاس روم شروع کئے گئے جن کے ذریعے روزانہ دو بجے سے چار بجے تک لائیو لیکچر براڈ کاسٹ ہوتے ہیں جبکہ لوکل کیبل نیٹ ورک اور ڈی ڈی کشیر پر ٹیلی کلاسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جے کے نالج نیٹ ورک کے استعمال سے ویڈیو لیکچر ریپوزیٹری کے ذریعے بھی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ آن لائین کلا سوں بشمول پیشہ وارانہ کورسوں کیلئے بھی زوم  اپلیکیشن کے ذریعے درس و تدریس کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں ای پاٹھ شالہ اور دکھشا کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ جسمانی طور ناخیز بچوں کیلئے خصوصی واٹس ای

مرکزی سرکار کو مودی حکومت کہنے پر بھیم سنگھ کو اعتراض

جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے بی جے پی لیڈروں ، مرکزی وزرا اور دیگر کی طرف سے مرکزی حکومت کو مودی سرکار کہے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔پنتھرس سربراہ نے کہا کہ جمہوریت پسند، رکن پارلیمان ، وکلا، سیاسی مفکر ین نے طویل عرصہ سے بی جے پی کے لیڈروں، مرکزی وزرا اور دیگر کے ذریعہ مرکزی حکومت کی نئی تعریف مودی سرکار پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ میڈیا ہی نہیں ہے جس نے یہ تعریف ایجاد کی ہے بلکہ بی جے پی کے لیڈر ، مرکزی وزرا اور دیگر بھی مرکزی حکومت کو ’مودی سرکار‘ کہتے رہے ہیں۔میڈیا کے افراد کے لئے حیرت کی بات ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی موجودہ حکومت  نریندر مودی چلا رہے ہیں اور ان کی کابینہ کے وزراء سمیت دیگر افراد کا بھی ا س میں کوئی کردار نہیں ہے اور عام لوگوں میں بھی یہی تاثر جارہاہے۔وزیراعظم کو خود اس تاثر کو جلد از

بصیر خان نے پاور ڈیولپمنٹ کارپویشن کے کام کاج کا جائزہ لیا

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکریٹریٹ میں جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ طلب کی۔دوران میٹنگ جاری پروجیکٹوں پن بجلی صلاحیت کوبروئے کار لانے کے لئے لائحہ عمل اور کارپوریشن کو یوٹی کے لئے ایک منفعت بخش اثاثہ بنانے جیسے معاملات پر غور وخوض ہوا۔میٹنگ میں سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیکٹرک جے کے ایس پی ڈی سی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سول جے کے ایس پی ڈی سی، چیف ا نجینئر  جنریشن وِنگ جے کے ایس پی ڈی سی جموں ، چیف انجینئر ، پی ایچ ای پی ، جنرل منیجر ( سول ) جے کے ایس پی ڈی سی جموں کے علاوہ کارپوریشن کے دیگرا علیٰ افسران بھی موجود تھے۔دوران میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی نے جموں وکشمیر میں بجلی کی صورتحال سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اس کے مطابق جموںوکشمیر میں 20ہزار میگاواٹ پن

جموں وکشمیرولداخ میں آر ٹی آئی کیسوں کی سماعت آج سے

نئی دہلی// وزیر اعظم کے دفترمیں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی انفارمیشن کمیشن(سی آئی سی)آ ئندہ روز یعنی کہ 15 مئی 2020ء سے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درخواست دہندگان کی اطلاعات حاصل کرنے کے حق (آر ٹی آئی) ایکٹ سے متعلق درخواستوں کی سماعت شروع کرے گا۔اس امر کا انکشاف ڈاکٹر جتندر سنگھ نے چیف انفارمیشن کمشنر جناب بمل جْلکا سے اپنی ایک ملاقات کے بعد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر و لداخ سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان اب اپنے گھر سے آر ٹی آئی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور کسی بھی شخص کو باہر سفر کرنے کی ضرورت نہ ہوگی، خواہ وہ سی آئی سی کے لئے کوئی بھی اپیل کرے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس سے’’ گھر سے انصاف ‘‘مہیا کرنے کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں کے درخواست دہندگان اپنے

مڈڈے میل کے تحت 14.47 کروڑ بطور پکانے کی قیمت واگزار

 جموں//مڈڈے میل سکیم کے تحت جن مستحق 8.29لاکھ بچوں کو خشک راشن فراہم کیا گیا تھا، اُن کے حق میں ایک ماہ کا فوڈ سیکورٹی الائونس یعنی پکانے کی قیمت کے طور پر 14.47کروڑ روپے کی رقم واگزار کی گئی ۔یہ قدم لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے منعقدہ میٹنگ میں اُٹھایا۔ میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ، مشن ڈائریکٹر ایم ڈی ایم اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ کووِڈ۔19وبا کے پیش نظر مستحق بچوں کو خشک راشن (چاول) فراہم کئے گئے تھے تاکہ وہ یہ راشن گھروں میں پکا سکے ۔ واگزار رقم متعلقہ ضلاع کے چیف ایجوکیشن اَفسران ان کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے جمع کریں گے۔واگزار رقم میں سے پرائمری کلاسوں کے بچوں کے حق میں یومیہ 4.97 روپے فی بچہ اور اپر پرائمری کلاسوں کے بچوں کو یومیہ 7.45روپے فی بچہ بطور پکانے کی قیمت فراہم کی جائے گی۔مشن ڈائریکٹر ایم ڈی ایم

تازہ ترین