تازہ ترین

پولیس ہیڈکوارٹر جموں میںخصوصی تقریب منعقد

جموں// جموں میںیوم آئین کو منانے کی نسبت سے ایک تقریب پولیس سر براہ دلباغ سنگھ کی قیادت میں منعقد کی گئی جس میں اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس عبدالغنی میر نے آئین ہند کا پری ایمبل پڑھ کر سنایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ریاستی پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے آئین ہند کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ کئی دہائیوں کی کشمکش اور لا تعداد قربانیوں کے بعد ہمارا ملک آزاد ہو ا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعدملک کے لیڈران نے کئی آئینوں کا جائزہ لے کر ہندوستان کا اپنا آئین وجود میںلایا اور آج ہی کے دن اس آئین کو اپنایاگیا ۔پولیس سر براہ نے تقریب میں مو جود افسران اور جوانوں کو اس دن کی خصوصیت اور آئین کی ضرورت کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی قانون نے اداروں کیلئے بنیادی خاکہ فراہم کیا ہے اور ہمیں اسی پر عمل پیرا ہو نا چاہئے۔آئین کی تواریخی حیثیت کو اُجاگر کرتے ہو ئے پولیس سر بر

محکمہ مال نے تجاوزات پر تازہ فہرست جاری کردی

 جموں// جموں ضلع کی پانچ تحصیلوں میں3069 نے 25ہزار833کنال سے زائدسرکاری اراضی پر تجاوزات کرکے قبضہ کیاہواہے ۔محکمہ مال کی طرف سے سرکاری اراضی پر قبضہ کی تازہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے۔حکام نے جموں ضلع کے سنجواں اور چھنی راما کے علاقوں میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کرنے والوں کی ایک اور فہرست جاری کردی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرکاری زمین کے 23 کنال سے زائد حصے پر زمینی سطح پر تجاوزات کی گئی ہیں لیکن انہیں محکمہ مال کے ریکارڈ میں نہیں دکھایاگیا۔اعدادوشمار کے مطابق سنجواں میں نمبردارڈنگیاں جماعت علی نے 8 کنال اراضی پر تجاوزات کیا، ایک ریٹائرڈ ڈی آئی جی نے چھنی رامامیں 3 کنال اراضی پر تجاوزات کی ہیں، ایک ریٹائرڈ ڈی ایف او نے چھنی راما میں 1 کنال سرکاری اراضی پر تجاوزات کیںجبکہ چھنی چامامیں 2 کنال اراضی پر تجاوزات کرکے ایک شو روم قائم کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ فارسٹ آف

بی جے پی کا وژن ڈاکیومنٹ جاری

جموں// جمعرات کو جاری کردہ 20 نکاتی وژن ڈاکومنٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں قومی مفاد پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔عوامی اتحاد پر قومی مفاد کو مجروح کرنیکا الزام عائد کرتے ہوئے اس دستاویز میں کانگریس پارٹی اور نیشنل پینتھرس پارٹی کو بھی ایسی جماعتیں قرار دیاگیاہے جوسیاسی فوائد کے لئے ہندوستان کے قومی مفاد میں تجارت کرنے پر راضی ہیں۔پارٹی کے صدردفتر تریکوٹہ نگر جموں میں جاری ہونے والے منشور میں بتایاگیاہے’’بی جے پی بھارتی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور حالیہ برسوں میں سرحد پار کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے تاہم گپکار گینگ نے ہندوستان کے قومی مفاد کو مجروح کیا ہے، دشمن قوموں سے مل کر اجتماعی جدوجہد کی‘‘۔وژن دستاویز میں لکھا گیا ہے’’حکومت نے

آنے والے انتخابات کیلئے کووڈ پروٹو کول مرتب کیا گیا : شرما

جموں//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ محفوظ ڈی ڈی سی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی ضروری کووڈ پروٹوکول مرتب کیا گیا ہے ۔ ایس ای سی آج جموں اور کشمیر کے ڈپٹی کمشنران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کر رہے تھے جس میں متعلقہ چیف میڈیکل افسران اور سٹیٹ الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ایس ای سی نے افسروں کو ہدایت دی کہ پہلے سے مرتب کئے گئے کووڈ 19 کی عمل آوری کیلئے ایک منظم لایحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی تا کہ رائے دہندگان کو اپنی حقِ رائے دہی کے استعمال میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کو محفوظ ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد کیلئے مشترکہ طور کوششیں کرنی چاہئیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ غیر حاضر رائے دہندگان بالخصوص کووڈ 19 مریضوں جو گھریلو یا ادارہ جاتی کورنٹین میں رہ رہے ہیں کے پوسٹل بیلٹ کو موصول کرنے کیلئے بھی طری

سرکاری ملازمین انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں

جموں// محکمہ عمومی انتظامی  نے سرکاری ملازمین کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایت کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم میں حصہ لینے سے باز رہیں۔ریاستی الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما کے مکتوب کے جواب جی اے ڈی کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدی نے کہاکہ کچھ سرکاری ملازمین مبینہ طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور موجودہ ڈی ڈی سی میں مخصوص سیاسی جماعتوں کی طرف جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اس معاملے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پنچایت حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کا سرکولر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام انتظامی سیکریٹریوں، جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ کے سربراہان سے اپنے متعلقہ محکموں میں کام کرنے والے ملازمین پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔دویدی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائی

لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تناﺅ کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

جموں// جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناﺅ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ جموںپولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا”لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصاویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناﺅ بھڑکنے کا اندیشہ ہو“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

وزیر اعظم کی چیف سیکریٹریوں کے ساتھ 33 ویں پرگتی ویڈیو کانفرنس

جموں//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مرکزی وزارتوں کے سیکریٹریوں ، ریاستوں /یو ٹیز کے چیف سیکریٹریوں کے ساتھ 33 ویں  پرگتی ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی ۔ جموں کشمیرکے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔ ملک میں زرعی اصلاحات کی عمل آوری کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اصلاحات ملک میں تبدیلی لانے کے مقصد سے کئے گئے ہیں اور ریاستوںاور یو ٹیز کوعالمی بازاروں تک پہنچنے کیلئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ کشتواڑ جموں کشمیر میں تعمیر کئے جا رہے ایک ہزار میگاواٹ پکل ڈول پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کا معاملہ بھی میٹنگ میں زیر بحث لایا گیا ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے اور پروجیکٹ پر کام سرعت سے جاری ہے ۔ جنوری 2025 تک پن بجلی پروجیکٹ کے تمام سول کام مکمل کئے جائیں گے اور اس کے بعد پروجیکٹ کو چالو

بھاجپا احتجاج کے خلاف نیشنل کانفرنس کارکنوں اور مقامی لوگوں کا جوابی مظاہرہ | بھٹنڈی میں مظاہرین کے خلاف 2 ایف آئی آر درج

جموں// جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ کے باہر بی جے وائی ایم (بی جے پی کے نوجوان ونگ) کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے رد عمل میں مقامی لوگوں اور این سی کارکنوں نے بھی احتجاج شروع کردیا۔تاہم پولیس کی فوری کارروائی نے صورتحال کوبے قابو ہونے سے روک لیا ۔ایس ڈی پی او نروال نے بتایا کہ پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں جن میں سے ایک بی جے وائی ایم کارکنوں کے 6 ارکان کے خلاف اور دوسری ایف آئی آر غیر قانونی طور پر جمع ہوئے مقامی مظاہرین کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں ایف آئی آر میں تفتیش شروع کردی ہے تاہم یہ جرم ضمانت کے قابل تھا۔ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے بٹھنڈی اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور گاڑیاں چیک کی جارہی ہیں اور بیرونی افراد کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔ قبل ازیں ایک

جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں میں نہیں جیلوں میں:ترون چگھ

کٹھوعہ// بھارتیہ جنتا پارٹی  کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ 25 ہزار کروڑ روپے کے’روشنی ایکٹ اراضی سکینڈل‘ میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی ملوث ہیں۔ترون چگھ نے منگل کو یہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’تمہارے دروازے پر اگر گپکار گینگ اور غدار گینگ کا کوئی شخص آتا ہے تو اس کو واپس بھیج دینا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو پاکستان سے محبت ہے۔ ان میں سے فاروق عبداللہ آج بھی کہتا ہے کہ چین آئے گا اور دفعہ 370 واپس دلائے گا۔ جموں و کشمیر کو لوٹنے والے لوگ اب چل نہیں سکیں گے۔ ان کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے‘&lsquo

بٹھناگر نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ تعلیمی شعبے کی بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر طلاب کو بنیادی سطح سے ہی معیاری تعلیمی سہولت بہم رکھی جانی چاہئے ۔ مشیر بٹھناگر نے ان خیالات کا اظہار یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ تعلیم ، چیئر پرسن بی او ایس ای ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا ، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جموں اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مشیر بٹھناگر نے افسران کو ضرورت کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے کیلئے تعمیری اقدام اٹھانے کی ہدایت دی ۔ ای لرننگ اور کووڈ کے سبب درس و تدریس کا عمل آن لائین طریقہ کار کے تحت جاری رکھتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسروں کو ٹیکنالوجی کو زیادہ

’گپکار گینگ ‘سب سے بڑے اراضی گھوٹالے میں ملوث: انوراگ ٹھاکر

جموں// گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) میں شامل عوامی اتحاد کے رہنماؤں پر مبینہ طور پر بھارت کے سب سے بڑے اراضی گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے انہیں’لینڈ ڈیلر اور قابضین‘قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ روشنی ایکٹ سے فائدہ اٹھاکر ان لیڈران نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کیں۔ٹھاکر گذشتہ کئی روز سے جموں میں ہیں اور وہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بھاجپا امیدواروں کیلئے مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’روشنی ایکٹ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک میں اراضی کے سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک ہے،پچھلے 30-40 سال میں سرکاری اور جنگلاتی اراضی پر مبینہ طور پر ایک ’گینگ‘ (پی اے جی ڈی) نے قبضہ کیا اور انہوں نے مبینہ طور پر جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹ لیا‘‘۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہیں:بھرتی بورڈ

جموں//جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے چند بد دیانت عناصر جو معصوم اُمید واروں کو بھرتی سے متعلق جعلسازانہ طریقۂ کار سے گمراہ کر رہے ہیں  کی فریب کا ری کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے،انہیں محتاط رہنے کے لئے کہا ہے ۔بورڈ نے معصوم نوجوانوںکے استحصال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفاد پرست عناصر اُمید واروں کو مختلف جعلسازانہ طریقۂ کار استعمال کر کے انہیں نوکریوں کے حصول کے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔بورڈ نے اِس سلسلے میں ایک جاری ہینڈ آوٹ میں کہا ہے کہ جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں بھرتیوں کے لئے ایک شفاف اور ادارہ جاتی نظام قائم ہے جہاں صر ف اہلیت کی بنیاد پر ہی بھرتیاں کی جاتی ہیں اور اِس ضمن میں اطلاعات یا نوٹس وقتاً فوقتاً بورڈ کے آفیشل ویب سائٹ  پراَپ لوڈ کی جاتی ہے۔ ایسے بد دیانت عناصر جن اُمید واروں سے رابطہ قائم کر کے ایس ایس بی بھرتی سے متعلق وعدے کر رہے ہیں ،انہیں مشورہ دیا

مشیر خان شفایاب ،اسپتال سے رخصت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کا کووِڈ۔19 رِپورٹ منفی آنے کے بعد انہیںکٹراہسپتال سے رخصت کردیا گیا ۔ڈاکٹروں نے مشیرفاروق خان کو پوسٹ کووِڈپروٹوکال پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مشیر خان گزشتہ دو روز سے کٹرا کے ایس ایم وی ڈی نارائن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اُنہوںنے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ایس ای ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او کا بھی تہیہ دِل سے شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لوگوں ،رفقاء اور کنبے کے ممبروں کا بھی شکریہ اَدا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔  

ریل سے آنے والے مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے | چیف سیکریٹری نے کووِڈ ۔19وَبا کی روکتھام کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کووِڈ 19وَباکی روکتھام اور جاری کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،صوبائی کمشنر جموں، اودھمپور، ریاسی ، سانبہ اور کٹھوعہ کے ضلع ترقیاتی کمشنران اور نیشنل صحت مشن ( این ایچ ایم ) کے مشن ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ریلوے کی سہولیات متوقع طور دوبارہ شروع ہونے کے پیش نظر تمام باہر سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ کرنے کے اِنتظامات کا دوران میٹنگ جائزہ لیا اور کٹھوعہ ، سانبہ، جموں ، ادھمپور اور کٹرا ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔چیف سیکرٹری نے تمام مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے ریلوے سٹیشنوں پر اَفرادی قوت کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور مختلف کووِڈ احتیاطی تدابیر اور پالیسیو ں کیلئے مدد کی فراہمی پر بھی غور وخوض ہوا ۔ ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹ کے بعد کووِڈ مثبت عل

پونچھ میں حدمتارکہ پر تعینات فوجی کا انتہائی اقدام

جموں //پونچھ مین حدمتارکہ پر تعینات ایک سپاہی نے مبینہ طور اتوار کواپنی ہی سروس بندوق سے اپناخاتمہ کیا۔مہلوک کی شناخت حوالدارراجندرکمار کے طور ہوئی ہے ۔اُس نے سالوتری علاقہ مین اتوار صبح8بجکر25منٹ پرخودکو اپنی ہی بندوق سے گولی مار دی۔اُسے دیگر ساتھیوں نے فوری طوراسپتال پہنچایا جہاں اُس نے 10بجکر05منٹ پر دم توڑ دیا۔حکام کے مطابق  حوالدار راجندر کمار کے اس انتہائی قدم کے پیچھے محرکات کاپتہ ابھی نہیں چلاہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کرنے کے رجحان میں کئی تدابیر اپنانے کے باوجود بھی کوئی تفاوت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ

ثالثی کی تربیت عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے لازمی: چیف جسٹس

جموں//جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی ثالثی و مصالحتی کمیٹی نے جموں،کشمیر اور لداخ کے جوڈیشل افسران کے لئے منعقدہ چالیس گھنٹے طویل آن لائن ثالثی تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ،جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے جوڈیشل افسروں کے لئے ثالثی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عدالتی نظام مزید مؤثر اور مفید بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کام کاج محض ذہانت اور علم سے انجام نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عقل ، عالمانہ شعور اور احکامات کا جامع علم اور انصاف پسندی کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تربیت نہ صرف مختلف حقائق سے روشناس کراتی ہے بلکہ اسے جج صاحبان کی شخصیات کو بھی نکھارتی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تربیت سے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور افسران اور ریسورس افراد کے مابین تبادلہ خیال س

سرینگرجموںشاہراہ پر سیکورٹی میں اضافہ، گاڑیوں کی چیکنگ تیز

جموں// نگروٹہ میں بن کے مقام پر مسلح جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مقابلے کے ایک روز بعد جموں سرینگر اور جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ، سانبہ اور جموں اضلاع سے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ تیز کردی جبکہ تحقیقاتی اداروں نے گذشتہ روز سے ٹرک کے مفرور ڈرائیورکی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کررکھی ہے۔ایس ڈی پی او نگروٹہ پروپکار سنگھ نے اس حوالے سے بتایا’’ڈرائیور ابھی بھی فرار ہے ، ہمیں پتہ چلا ہے کہ ٹرک جو جنگجوئوں کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہواتھا، کا جعلی رجسٹریشن نمبر تھا‘‘۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے اورسیکورٹی ایجنسیاں شاہراہ پر مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہیںجبکہ تفتیشی ایجنسیاں کشمیر میں مقیم سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہم آہنگی پر بھی کام کر رہی ہیں۔اس دوران م

سرینگر اور جموں میں ڈیجٹل ٹیکسیوں کی شروعات

جموں//جموں کشمیرمیں ڈجٹل ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مکانات وشہری ترقی وٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری، جموں اورکشمیرکے صوبائی کمشنر ،جموں اور سرینگر کے ڈپٹی کمشنراورآرٹی اوجموں شریک تھے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹنگ کو بتایا کہ کوئی بھی کمپنی ،کمپنیرایکٹ کے تحت جوپارٹنرشپ قانون کے تحت رجسٹر ہو،اس کیلئے درخواست دے سکتی ہے،تاہم محکمہ جموں کشمیرکے  آئی ٹی پیشہ وروں کی رجسٹرڈ کمپنی/فرم کو ترجیح دے گا۔مشتہرقواعدکے تحت درخواست دہندوں کیلئے لازمی ہے کہ انہیں تین سال کاتجربہ ہو،ان کے پاس مستندجی ایس ٹی اور پین کے علاوہ کم سے کم 50ٹیکسیاں/آٹو ہوں ،چوبیسوں گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم یا ویب پورٹل یا موبائیل ایپ ہو۔اس  کے علاوہ رجسٹرڈ دفتر اور آڈٹ شدہ مالی بیانات ہو۔ ا س سلسلے میں منظور کی گئی لائسنس

پاکستانی ڈرون کی دراندازی

جموں//پاکستان کی طرف سے جمعہ کی شام ایک ڈرون سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے اندر 500سے700 میٹر کے فاصلے پر داخل ہوا جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی ایس ایف جموں فرنٹیئراین ایس جموال نے بتایا’’مستعدبی ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون کو دیکھا لیکن اندھیرے کی وجہ سے اسے مناسب طریقے سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا، جب بین الاقوامی سرحد پر سانبہ میں یہ قریب 500سے700 میٹر کے فاصلے پر تھا‘‘۔جموال نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈرون پر فائر کیا، جیسے ہی ڈرون آیاتو سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے اور علاقے کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ماضی میں اسی طرح کے ڈرونز نے کٹھوعہ ضلع میں ہند پاک سرحد عبور کی تھی جبکہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں اسلحہ گرنے کا ایک اور واقعہ بھی پیش آیاتھا۔  

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحدپر گولہ باری سے خاتون زخمی

جموں//کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے منیاری، سپوال اور کرول کرشنا علاقوں میں بدھ کی شام دیر گئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی اس گولہ باری سے منیاری علاقے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ گولہ باری سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل اور بدھ کی شب بھی اسی علاقے میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے

تازہ ترین