تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا سے ایک فوت،60مثبت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو 5دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعدادکی بڑھ کر4430ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 20اکتوبر کو ایک شخص فوت ہوگیا تھا۔ اس دوران پچھلے  24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 27ہزار  553ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 60افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 698تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 60افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 9جبکہ کشمیر میں 51افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 51افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 48افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 51افراد میں سب سے زیادہ 31افراد کا تعلق سرینگر، 10بارہمولہ، ب