تازہ ترین

جموں کشمیر اور لداخ میں اثاثوں اور واجبات کی تقسیم

سرینگر //مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلہ نے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں اثاثوں اورواجبات کی تقسیم کے سلسلے میں جاری کام کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، ایڈیشنل سیکریٹری( جے کے ایل) اور وازرت داخلہ کے افسران نے حصہ لیا۔ میٹنگ کے دوران ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے جموں و کشمیر اور لداخ میں اثاثوں اور واجبات کی تقسیم پر تفصیلی بات چیت کی۔ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے وزارت داخلہ کے ہوم سیکریٹری نے مشاہدہ کیا کہ دونوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سفارشات سے مطمئن ہے ۔ ان سفارشات پر جہاں دونوں علاقوں کو اعتراضات ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کا کہا کہ مرکزی سرکار کو ازخود واجب فیصلہ لینا چاہئے۔ اس دوران چیف سیکریٹری جموں و کشمیر نے وزارت داخلہ کے سیکر

۔3 دہائیوں میں پولیس ہلاکتیں

 جموں// یو این آئی// جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از00 15 پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران مارے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا: 'جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف جنگجو مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرس، 37 سب انسپکٹرس، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس، 148 ہیڈ کانسٹبلز، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبلز، 537 کانسٹیبلز،508 ایس پی اوز، 1 این او اور24  فالوورس شامل ہیں'۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کے 131 ممبران بھی مارے گئے ہیں۔بتادیں کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ 1959 میں اس

۔360پولیس اہلکار ترقیاب

 سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے اہلکاروں اور افسران کو ترقیوں سے نوازنے کا سلسلے جاری رکھتے ہوئے 360افراد کو محکمانہ ترقیوں سے نوازا ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمارنے ایگزیکٹو پولیس کشمیر زون کے 110 ہیڈکانسٹیبلوں کواسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور 250 سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کو بطور ہیڈکانسٹیبل ترقیوں سے نوازا ہے۔آئی جی پی کشمیر نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ مستقبل میں بھی یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے عوام کیلئے اپنے فرائض محنت ،لگن ، تن دہی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دینے کی کوشش کرینگے۔