لوگوں کو علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر باٹنے کی کوشش

جموں//نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی اور نفرتوں کا پھیلائو  انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ’’ جو لوگ جموں جموں کہتے ہیں وہ فرقہ پرستوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، جموں ،کشمیر کا دوازہ اور کشمیر، لداخ کا دوازہ ہے ، یہ ایک گلدستے کی مانند ہے اور جو یہ سوچتے ہیں کہ ہم اس ریاست کو توڑ دیں گے میں انہیں خبردار کرنا چاہتا ہوں، ایسی سوچ رکھنے والے وطن کے دشمن ہیں اور اس سوچ سے وطن نہیں بچے گا، اس وطن کے قیام میں ہندوئوں، مسلمانوں، سکھوں ، عیسائیوں اور اُن لوگوں نے بھی بیش بہا قربانیاں پیش کیں ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں تھا اور ہمیں ایک ایسا ملک کھڑا کرکے دیا جہاں ہر کوئی آزادی کیساتھ اپنی زندگی بسر کرسکے لیکن آج لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر بانٹا جارہا ہے‘‘۔ ڈاک

جموں میں کئی سیاسی کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت

 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاپر ایک تقریب پر جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی اور اپنی پارٹی سے وابستہ کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے یوتھ لیڈران گورو کپور، تیجندر سنگھ، ریاض ملک، ساہل کیرنی اور سندیپ سنگھ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں سے کہا کہ آگے چل کر ریاست اور پارٹی کی باگ ڈور انہیں ہی سنبھالنی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اشمیت سنگھ، وپن گپتا، شہنواز احمد، یشپال سنگھ، سنجے سنگھ، ہردیو سنگھ جموال، امیت رینہ، ابھینو گپتا، پراون، اپروا گپتا، کرن پریت سنگھ، دلپریت سنگھ، اجوت سنگھ، پرتپال

عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ،سرحدی دیہات میں دفاعی کمیٹیاں کی اہمیت میں اضافہ

 جموں //جموں و کشمیر میں ملک دشمن عناصر کی حالیہ کوششوں میں اضافے کے خلاف ولیج ڈیفنس کمیٹیوں (وی ڈی سی) نے سرحدی دیہات میں اہمیت اختیار کر لی ہے۔دریں اثناء فوج ہتھیاروں کی مہارت اور اہداف پر فائرنگ کو بہتر بنانے کے لیے خطے کے مختلف مقامات پر وی ڈی سی کے لیے ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ "سرحدی دیہات میں زمینی سطح پر دیہاتیوں کی فوری حفاظت کے علاوہ قومی اور علاقائی سلامتی کے لیے وی ڈی سی کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ سویلین علاقوں میں دیہی دفاعی کمیٹیوں کی مضبوط موجودگی ہے جو عسکریت پسندی کی روک تھام کا کام کرتی ہے۔ وہ علاقے اور معصوم جانوں کے تحفظ میں مدد کرتے ہیں‘‘۔ ترجمان نے کہا کہ وقتاًفوقتاً علاقے کے وی ڈی سی کو ہتھیاروں کے ساتھ بلایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے ہتھیاروں کے ساتھ مختلف علاقوں میں طے شدہ ورکشاپس میں شرکت کریں۔دفاعی ترجمان ن

جموں خطے میں ڈینگو کے کیس 441 تک پہنچ گئے

جموں//جموں خطے میں ڈینگو کے کیس بڑھ کر 441 ہو گئے ہیں جبکہ شہر کی رہائشی کالونیوں میں 271 مثبت کیس درج ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع کٹھوعہ کا نمبرآتا ہے۔ریاستی ملیرالوجسٹ ڈاکٹر بیلو شرما نے بتایا کہ "آج سانبہ اور راجوری اضلاع سے 7 ڈینگو مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، یعنی سانبہ سے 6 اور ضلع راجوری سے ایک"۔ڈاکٹر شرما نے کہا کہ اب تک ان کے جموں سے 441 اور کٹھوعہ ضلع سے 84 ڈینگو کے کیس ہیں۔چونکہ صورتحال ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے ساتھ خاص طور پر شہر کی رہائشی کالونیوں کے اندر سے تشویشناک ہو چکی ہے ، صحت کے حکام نے ایس ایم جی ایس ہسپتال ، شالامار میں ڈینگو کے مریضوں کے لیے خصوصی طور پر 54 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا ہے۔یہ انتظام شالامار کے ایس ایم جی ایس ہسپتال کے پیڈیاٹرک وارڈ میں کیا گیا ہے اور اس کا پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودھن نے جائزہ لیا۔ڈاکٹر ششی سودھن نے میڈیا سے گفتگ

مہاراجہ گلاب سنگھ کی سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی

جموں //ڈاکٹر کرن سنگھ ، چیئرمین ٹرسٹی ، دھرمارتھ ٹرسٹ نے رگھوناتھ مندر کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے مندروں میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مہاراجہ گلاب سنگھ جی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے یگیا کی پورنہوتی بھی انجام دی۔ مندر سے نکلنے سے پہلے انہوں نے اعلان کیا کہ خیر سگالی کے طور پر ٹرسٹیوں نے دھرمارتھ ٹرسٹ کے ملازمین کو 20 فیصد دیوالی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔شام کو امر محل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں سالانہ مہاراجہ گلاب سنگھ ایوارڈ ڈاکٹر کرن سنگھ نے معروف مجسمہ ساز رویندر جموال کو پیش کیا جنہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ سمیت تاریخی ڈوگرہ شخصیات کے جموں میں متعدد مجسمے بنائے ہیں۔ اب وہ مہاراجہ گلاب سنگھ کے مجسمے پر کام کر رہا ہے۔ اس ایوارڈ کی مالیت 2 لاکھ روپے اور ایک تختی ہے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے مہاراجہ ہری سنگھ پر مضامین کی ایک کتاب جاری کی جس میں انہوں نے مہاراجہ گلاب سنگھ ریسرچ

۔100 کروڑ ٹیکہ کاری کاسنگ میل عبور

 جموں//بی جے پی نے بھارت میں 100 کروڑ کوویڈ 19 ویکسینیشن خوراکوں تک پہنچنے کا سنگ میل منایا ، جس میں بی جے پی کے جموں وکشمیر رہنماؤں نے "کورونا واریرز" خاص طور پر جموں و کشمیر میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ان کے حوصلے کو مزید بلند کرنے پر مبارکباد دی۔ ریاستی صدر رویندر رینہ کے ساتھ سابق نائب وزیراعلیٰ کوندر گپتا ، جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول ، جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ ویبودھ گپتا ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر دیوندر مانیال سمیت کئی لیڈروں نے جموں میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد دی۔رویندررینہ نے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ انہوں نے اس کووڈ کے وقت میں معاشرے کی خدمت میں لگن اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کوویڈ واریرز کی شاندار کوششوں کی وجہ سے ہے کہ آج دنیا انسانیت کو دوبارہ کھلتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرامید

مزید خبریں

  کشمیر سے آنے والے غیر مقامی مزدور مختلف این جی اوز ریلوے سٹیشن پرخدمت میں مصروف جموں// ریلوے پولیس اور مختلف غیر سرکاری و سماجی اداروں نے حالیہ ٹارگیٹ ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر سے فرار ہونے والے غیر مقامی لوگوں کے توی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ان کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ ایس ایس پی جموں ریلویز عارف رشو جن کے ہمراہ ایس ڈی پی او ریلویز روہت دیو جموال اور دیگر عہدیداران تھے ، نے ریلوے اسٹیشن توی کا دورہ کیا اور وہاں کشمیر سے فرار ہونے والے غیر مقامی لوگوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ موصوف ایس ایس پی نے موقع پر ریلوے حکام اور سیول انتظامیہ کے افسران سے بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ رضا کار گروپوں بشمول ٹریڈرس ویر ہاؤس ایسو سی ایشن اور جموں و کشمیر خلصہ ایڈ نے ان لوگوں کے طعام و دیگر سہولیات کے ل

تازہ ترین