چدمبرم چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں:بھاجپا

جموں //جموں کشمیرمیں بھاجپا کے صدر رویندررینہ نے کانگریس رہنمااور سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کے دفعہ 370کوبحال کئے جانے کے مطالبے کیلئے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کی بولی بول رہے ہیں اوراُس کے آئی ایس آئی اور نیکسلائٹوں کے ساتھ تعلقات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدرسونیاگاندھی اور ان کے فرزند راہل گاندھی کو پی چدمبرم اور دگ وجے سنگھ جینے لیڈروں کو ’’ملک کے خلاف ‘‘بولنے کی اجازت دینے کیلئے قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا ہے ۔دفعہ370نے جنگجویت،علیحدگی پسندی اور پاکستان نواز نظریہ کو فروغ دیااوریہ کشمیرمیں خون خرابے کی وجہ تھا۔ٹوئٹر پررینہ نے ایک ویڈیون بیان میں کہا ،’’چدمبرم چینی صدر شی جنگ پنگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بولی بول رہے ہیں ۔‘‘ان

جنگلاتی اراضی کا محکمہ مال میں غیر قانونی اندراج

جموں// محکمہ جنگلات نے عدالتی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے جموں خطے میں جنگلات میں تجاوزات سے متعلق ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہائی کورٹ ہدایات کی تعمیل میں جموں خطے کے تمام ڈویژنل فارسٹ آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کی منسوخی اور محکمہ جنگلات کے حق میں مزیداراضی کے متعلق متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فوری رجوع کریں۔چیف کنزرویٹر جنگلات جموں رمیش کمار نے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر سنجیو ورما کو ایک مکتوب لکھاہے جس کے مطابق ’’یہ درخواست کی جاتی ہے کہ جموں خطہ کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو براہ مہربانی ہدایت کریں کہ وہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کی منسوخی اور محکمہ جنگلات کے حق میں مزید اراضی کا معاملہ ترجیحی طور پر اٹھائیں تاکہ اس سلسلے میں پیشرفت پیش کی جاسکے‘‘۔محکمہ جنگلات نے محکمہ

تازہ ترین