تازہ ترین

رانا اور سلاتھیہ کا شاندار استقبال

جموں // نئی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت کے بعد دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ جموں پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا زبردست اور بے مثال استقبال کیا گیا۔ رانا نے اس دوران جموں کے مقصد کو برقرار رکھنے کی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، خطے کا مفاد چاہے اس کے سیاسی کیریئر کو قربان کرنا ہی کیوں نہ ہو۔رانا ایئرپورٹ سے میگا ریلی میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے جہاں انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے بے مثال پیار اور جوش و خروش پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ رانا، سرجیت سنگھ سلاتھیہ کے ساتھ تھے ۔رانا نے کہا کہ ہم ہمیشہ جموں کاز کے لیے کھڑے رہیں گے اور جموں کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ میں خادم کی حیثیت سے آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہا ہوں اور کروں گا اور مجھے جاننے والے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں سے ان

شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کسان میلہ کا انعقاد

جموں //جموں خطہ میں چوزوں کی افزایش کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت گذشتہ روزشیر کشمیر زرعی یونیورسٹی برائے ساینس و ٹیکنالوجی جموں کی طرف سے شمالی بھارت ریجنل ایگریکلچرل فیر یعنی کسان میلہ 2021.22کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرILFC کی ایک ٹیم جس میں صدر شعبہ ہذا ڈاکٹر ایم اے ملک، ڈاکٹر ناظم خان PI، ڈاکٹر وکاس مہاجن، ڈاکٹر سورج امرتکر اور ڈاکٹر دھریندر کمار نے جموں خطہ میں بٹیروں کی افزایش کے امکانات، ان کو پالنے، خورد و نوش، بیماریوں و علاج نیز اس کے کاروبار کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور کسانوں کو چوزے پالنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر وہاں موجود کسانوں میں چوزے بھی تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں منعقدہ Northern India Regional Agricultural Fair 2021-22 میں سکاسٹ جموں میں افزایش شدہ بٹیروں کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

نیشنل کانفرنس کا جموں میں اجلاس

 جموں //جموں میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران ایڈوکیٹ رتن لال گپتا کومتفقہ طور پر پارٹی کا صوبائی صدر جموںمنتخب کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اور ریاستی سکریٹری سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے ایڈوکیٹ گپتا کا نام اس عہدے کے لیے تجویز کیا جبکہ سینئر لیڈر اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے حمایت کی۔نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی نائب صدر انیل دھر مبصر تھے جنہوں نے شیر کشمیر بھون میں سینئر عہدیداروں اور ممتاز کارکنوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے الیکشن کی نگرانی کی۔ڈاکٹر کمال ، سادھوترا ، مشتاق بخاری اور دیگر سینئر رہنماو¿ں نے ایڈوکیٹ گپتا کو ان کے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ۔لیڈران نے اُمید ظاہر کی کہ گپتا صوبہ میں پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کےلئے اہم رول ادا کریں گے اور ان کی قیادت میں پارٹی مزیدترقی کرے

جعلی شادی سے عصمت دری کا معاملہ

ریاسی //ریاسی پولیس نے جعلی شادی سے عصمت دری معاملہ میں ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔تھانہ ریاسی میں ایک لڑکی کی طرف سے ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی کہ محمد اشفاق ولد محمد رازق ساکنہ سرولا منجاکوٹ نے شناخت چھپائی اور دھوکہ دہی سے شکایت کنندہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور بار بار اس کی آڑ میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پوچھ کچھ کرنے کے بعداس کو جعلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا ،تو اس نے اعتراض کیا اور خواتین کے مزید استحصال کے لیے ملزم نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر چلائیں۔اس سلسلے میں ریاسی پولیس نے معاملہ زیر ایف آئی آر 197 US 376 IPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس ٹیم حرکت میں آئی اورمتاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیااور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔پولیس کی ٹیم نے ملزم کی موجودگی کے بارے میں پتہ لگایا اور م

مزید خبریں

وی ڈی سی ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے :منجیت سنگھ جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح فورسز کے ہمراہ سرحدوں کا دفاع کرنے والے گاوں دفاعی کمیٹیوں کے ممبران کی تنخواہ واگذار کی جائے۔ ضلع سانبہ کے بلاک راجپورہ میں وی ڈی سی ممبران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ یہ وی ڈی سی ممبران پچھلے اٹھارہ برس سے سانبہ میں مسلح جنگجوو¿ں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں لیکن حکومت نے اِن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیاگیا جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ سانبہ اور جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں بہادر و ی ڈی سی ممبران کی تنخواہ متعین کی جائے تاکہ یہ قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ وی ڈی سی ممبران بی ایس ایف، بارڈر پولیس اور ضلع پولیس کے ساتھ مشکل گھڑی میں انتھک کام کر رہے ہیں۔ وہ تر