شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں //جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے شاہ آباد ڈویولپمنٹ فورم کے وفد نے پیر جو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد نے چیئرمین ظہور ملک کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف امور سے آگاہ کیا جن میں بجلی کی فراہمی میں اضافہ ، زچگی اور چلڈرن اسپتال کا قیام اور ڈورومیں گرلز ہاسٹل ، لارکی پورہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر ترقیاتی امور شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں کی طرف سے پیش کردہ  معامالت کو صبر و تحمل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا جلد از جلد ازالہ کے لئے تمام جائز مسائل کو زیر گور لایا جائے گا۔  

سکیم ، اے آئی ڈی ایف کے تحت قرضہ نوین چودھر ی نے واگزاری کا جائزہ لیاMFME

 جموں//پرنسپل سیکرٹری باغبانی، زرعی پیداوار اور بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے وزیر اعظم فارملائزیزیشن مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) سکیم اور زرعی بنیادی ترقیاتی فنڈ (اے آئی ڈی ایف) قرضہ جات کی واگزار ی کی میٹنگیں منعقد کیں۔میٹنگ میں بتایا یا کہ پی ایم ایف ایم ای کے تحت 17نئے اور 14منصوبوں کی باغبانی جموں نے نشاندہی کی ہے جبکہ صوبہ کشمیر میں ان منصوبوں کے لئے محکمہ باغبانی نے 19نئے اور 10 توسیع پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت جموں نے 50 نئے اور 15 توسیع منصوبوں جبکہ صوبہ کشمیر5 اور 40 توسیع منصوبوں کی نشاند ہی کی گئی ہے۔باغبانی منصوبہ اور مارکیٹنگ جموںوکشمیر نے 59نئے منصوبوں اور57 موجودہ منصوبوں توسیع کی نشاندہی کی ہے۔نوین چودھری نے زور دے کر کہا کہ اگر اس سے ملحقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والا کوئی کاروباری شخص بھی شناخت شدہ مصنوعات میں سے کسی کی پ

قومی یوم رائے دہندگان کے سلسلے میں جموں صوبہ بھر میں تقاریب کا انعقاد

 جموں//جموںصوبہ بھر میں قومی یوم رائے دہندگان منانے کے سلسلے میں آگاہی پروگراموں،مباحثوں ،سمیناروں اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیاجبکہ رائے دہندگی کا حلف بھی لیاگیا۔ راجوری  ضلعی انتظامیہ راجوری نے اہل نوجوانوں کو ووٹر کی حیثیت سے رجسٹر کرنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے قومی یوم رائے دہندگان منایا۔اس دن کا آغاز ایک بیداری ریلی سے ہوا جس میں طلباء ، سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران ، سول سوسائٹی کے ممبران اور پی آر آئی شامل تھے۔ ریلی کو ضلعی الیکشن آفیسر راجیش کے شون نے پرچم دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی ڈی ڈی سی آفس کمپلیکس سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ پر ہوا۔مرکزی تقریب کا انعقاد ڈاک بنگلہ راجوری میں کیا گیا تھا ۔اسی طرح کے پروگرام ضلع کے دیگر سب ڈویژنوں میں بھی ترتیب دیئے گئے تھے۔تھنہ منڈی سے طارق شا ل کے مطابق یہاں بھی ووٹران

جموں میں آل انڈیا مشاعرہ ، کیوی سمیلن منعقد ہو رہا ہے

جموں// جموں و کشمیراکادمی برائے فن ، ثقافت اور لسانیات ریڈیو مرچی کے اشتراک سے27اور28؍ جنوری کو جموں میں 72ویں یوم جمہوریہ کے ایک حصے کے طور پرجشن جمہوریہ منارہا ہے جس دوران کل ہند اردو مشاعرہ اور اکھل بھارتیہ ہندی کوی سمیلن منعقد ہونگے۔اِن پروگراموں میں ملک کے معروف ہندی اور اُردو زبانوں سے تعلق والے شعرأ کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف گیت کار اورمصنفین شرکت کریںگے۔اِن باتوں کا اِظہار سیکرٹری جموں و کشمیر اکادمی برائے فن ، ثقافت اور لسانیات منیر الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ گالا ایونٹ کا اِنعقاد جموں یونیورسٹی کے زوآور سنگھ آڈیٹیوریم میں کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کے اعلیٰ شخصیات سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی نوعیت کے اس پہلے قومی ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اِن تقاریب میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہے ہیں ۔

ریاسی میں برفباری کے بعد درجنوں دیہات میں بجلی غائب ،سڑکیں ہنوز بند

 ریاسی//گزشتہ روز ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری سے سب ڈویژن درماڑی اور مہور کے درجنوں دیہات میں بجلی غائب ہے اور کئی ایک دیہات کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں ۔مہور سے گول سڑک ڈگن ٹاپ کے نزدیک برف کی وجہ سے بند ہوگئی ہے اور انگرالہ سے گلابگڑھ سڑک کے علاوہ درماڑی سے جڈا اور درماڑی سے بدھن سڑکیں بھی بند پڑی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال سرما کے موسم میں انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور ان کے دیہات کئی کئی روز تک تحصیل وضلع صدر مقامات سے کٹے رہتے ہیں ۔ دور دراز کے درجنوں دیہات جن میں بدھن ,مالا,گنجولی,جمسلان,ٹکسن,شیدول,لار,کھوڑ,برنسال, گلاب گڑھ, کیدورہ ,دیول, نہوچ,شبراس وغیرہ شامل ہیں دو روز سے بجلی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ دسمبر کی بجلی بلیں ان

گڑھا سلاتھیہ میں لائبریری عمارت کا سنگِ بنیاد

 سانبہ//سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج شیتل نندا نے بلاک وجے پور میں گڑھا سلاتھیہ پنچایت کیلئے لائبریری عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ لائیبریری عمارت مقامی گورنمنٹ ہائی سکول کے نزدیک 13 ویں مالی کمیشن سکیم کے تحت محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے 21.0 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس موقعہ پر محکمہ دیہی ترقی کی مختلف سکیموں کو اجاگر کرتے ہوئے طلاب نے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔ سیکرٹری دیہی ترقی نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپکس بجٹ کے تحت منظور شدہ کاموں کو ہی ضلع میں اولین ترجیح دی گئی ہے تا کہ عوام کی بہبود کیلئے پائیدار اثاثے قائم کئے جا سکیں۔ مقامی لوگوں کی مانگوں پر ردِ عمل کے تحت سیکرٹری نے دیہی ترقی افسران کو ترقیاتی کام بشمول اراضی کی سطح ہموار کرنے ، نئی گلی کوچوں اور نالیوں کی تعمیر وغیرہ کا کام ہاتھ میں لینے کی

کسانوں تحریک کی حمایت میں راج بھون کے باہر احتجاج

 جموں//جموں و کشمیر کسان تحریک اور سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینوں (سی آئی ٹی یو) نے ہفتے کے روز راج بھون کے باہر مرکزی زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔  مظاہرین کی قیادت سی ٹی یو کے ریاستی صدر اور سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی نے کی جنھوں نے "کسانوں کی تاریخی جدوجہد" پر ردعمل پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ اپنی "سختی" کو ترک کردیں اور کسانوں کے مطالبات کوقبول کریں ۔تاریگامی نے نامہ نگاروں کو بتایا "جموں و کشمیر کے کسان ملک کے باقی حصوں میں کسانوں کے احتجاج میں متحد ہیں۔ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اگر وہ کمزور ہوئے تو معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک بھی کمزور ہوگا"۔جموں و کشمیر کسان تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ یہ احتجاج ج

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی سرنگ دریافت

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز سرچ آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا پتہ لگایا۔ یہ سرنگ بین الاقوامی سرحد پر پنسار علاقے میں کھودی گئی ہے جو پچیس سے تیس میٹر گہری ہے۔  

لیفٹینٹ گورنر کی ہدایات کی عمل آوری

  مقررہ اہداف کے حصول میں سرعت لانے کی تلقین  جموں //لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے لفٹینٹ گورنر کی ہدایات کی عمل آوری کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ دوران میٹنگ ڈیجٹل طریقہ کار کے ذریعے عوامی خدمات فراہمی کی حصولیابیوں اور انتظامی امور میں بہترین طریقہ کار اپنانے اور 2020-21 کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں انتظامی سیکریٹریوں ، مختلف محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر اور یونین ٹیر ٹری کے تمام ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے لفٹینٹ گورنر کی ہدایات کی عمل آوری کا محکمہ وار اور شعبہ وار جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ایس ای ایچ اے ٹی کے تحت مستحقین کا اندراج ، کارڈوں کی تقسیم کاری ، اراضی کے ریکارڈ اور وقف املاک کی ڈیجٹائیزیشن اور جیو ٹیگنگ ک

نئی تعلیمی پالیسی تعلیمی نظام کو ایک نئی سمت دے گی

 سانبہ//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سانبہ میں سنٹرل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے آلہ کار ہیں اور نوجوانوں کو علم و فضل کے عالم و فاضل بنا کر ہم پورے ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے اپنے خطبے میں نئی تعلیمی پالیسی کے اغراض و مقاصد سے بھی حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تعلیمی نظام کو ایک نئی سمت دے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی یہ یقینی بنائے گی کہ نوجوان نسل کو پرانی تعلیمی روایات کو خیر باد کہہ کر نئے اور اختراعی چیلنجوں کا سامنا کرنے کا موقعہ فراہم ہو گا تا کہ ایک آتم نربھر بھارت کی بنیاد ڈالی جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اساتذہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استاد وں کو روز گار موافق تعلیم پر توجہ مرکوز کر کے نئی پہل کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور انہیں طلاب کو نئی تحقیق ، نئی راہوں پ

انہدامی کارروائی کیخلاف سنجواں جموں میں پُرتشددمظاہرے

 جموں//جموں کے سنجوان علاقہ میں اُسوقت جموں میونسپل کارپوریشن کے دو ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اوردو جے سی بی کے علاوہ ایک پولیس گاڑی کونقصان پہنچا ،جب یہاں مبینہ طورغیرقانونی طورپرتعمیر کی گئی عمارات کومنہدم کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ معلوم ہواکہ جموں میونسپل کارپوریشن کی انہدامی ٹیم جب پولیس کے ہمراہ یہاں مبینہ طور غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی عمارات کومنہدم کرنے کیلئے پہنچی توبڑی تعدادمیں مقامی لوگ یہاں جمع ہوئے اورانہوں نے جی ایم سی اہلکاروں اورپولیس پرسنگباری شروع کردی ۔جموں میونسپل کارپوریشن کی کمشنر انوے لواسا نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ ’’جے ایم سی سے اجازت نامہ حاصل کئے گئے بغیر علاقہ میں 14عمارات پر غیر قانونی کام چل رہاتھا۔ہم نے خلاف ورزی کرنے والوںکونوٹس جاری کرکے مزید کام بند کرکے غیر قانونی ڈھانچے از خود منہدم کرنے کیلئے کہاتھا۔چونکہ انہ

نانک نگرجموں میں اے ٹی ایم گارڈکی موت کامعمہ

جموں//جموں پولیس نے نانک نگر علاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈکی پُراسرارموت کوقتل قراردیتے ہوئے بانڈی پورہ کے 2نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ایس ایس پی جموں شری دھرپاٹل نے کہاکہ ملزمان اے ٹی ایم لوٹنے کیلئے گئے تھے ،اوروہاں انہوںنے گارڈ کوموت کی نیندسلادیا۔اسے قبل مہلوک اے ٹی ایم گارڈراجوشرما کے اہل خانہ اورہمسایوں نے زروداراحتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کوفوری طورگرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔ ایس ایس پی جموں شری دھرپاٹل نے بدھ کی شام جموں کے نانک نگرعلاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈکی پُراسرارطورپرنعش پائے جانے کاخلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ راجوشرما ولدگلا رام ساکنہ نیوپلاٹ جموں کولٹیروںنے قتل کیاہے ۔ایس ایس پی جموں نے پولیس سٹیشن گاندھی نگر میںایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ اے ٹی ایم گارڈکی خون میں لت پت نعش برآمدہونے کے بعدپولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اے ٹی ای

جموں میں اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے 2افراد گرفتار

سرینگر//جموں میں پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور وہ دونوں وادی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔اے ٹی ایم گارڈ کو گذشتہ رات جموں کے نانک نگر علاقے میں اے ٹی ایم چیمبر میں مردہ پایا گیا تھا۔مہلوک راجو شرما ولد گلو رام کا تعلق نیو پلاٹ جموں سے تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی جموں شریدھر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قتل کے اس کیس میں بانڈی پورہ کے کیف لون اور وقاص لون نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اے ٹی ایم لوٹنے کی غرض سے گئے تھے لیکن گارڈ نے مزاحمت کی جس کے بعد دونوں نے اُسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق کیف اور وقاص جموں کے نانک نگر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سے قبل آج صبح مہلوک گارڈ کے رشتہ داروں نے ا

جموں میں مہلوک اے ٹی ایم گارڈ کے اہلخانہ کا احتجاج

جموں// ضلع جموں کے نانک نگر میں گذشتہ شب مبینہ طور پر قتل کئے گئے ایک اے ٹی ایم محافظ کے رشتہ داروں اور ہمسایوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کیا۔ احتجاجی سرکارسے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ نانک نگر کے سیکٹر 13 میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کو گارڈ کمرے میں مردہ پایا گیاتھا۔  

جموں میں مائیگرنٹ پنڈتوں کا احتجاج، کشمیر میں رہائشی فلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ

جموں// کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے جمعرات کے روز جموں میں اپنے مطالبات، خاص کر رہائش کے لئے فلیٹ فراہم کرنے کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ’غنڈہ گردی، نہیں چلے نہیں چلے گی‘ اور ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ گذشتہ دس برسوں سے انہیں کشمیر میں رہائش کے لئے فلیٹ دینے کے صرف وعدے کئے جا رہے ہیں جبکہ جن لوگوں کے پاس پہلے ہی فلیٹ ہیں وہ نئے فلیٹس پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔  

اکھنر سیکٹر میں پاکستان کی شدید شلنگ

 جموں // لائن آف کنٹرول پر پاکستانی گولہ باری اور فائرنگ سے 4فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جموں میں اکھنور سیکٹر کے کیری بٹل علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔سرکاری طور پر بتایا گیا کہ پاکستانی فوج نے ھڈ متارکہ پر قائم بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں آہنی ریزوں سے 4فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے ادہمپور فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشتبہ حرکات کے بعد دوسرے روز بھی تلاشی کارروائی جاری رہی۔یہ آپریشن منگل کی صبح ٹھنڈی کاسی،ٹنڈوال،چھارا اورگڈدن کے دیہات میں شروع کیا گیا ۔ دو روز کے تلاشی آپریشن میں ابھی کوئی مشتبہ چیز نہیں پائی گئی۔  

انتہا پسندی کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت

 معروف مذہبی رہنمائوں کی کانفرنس سے لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب جموں //لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے انتہاپسندی کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے جامع اقدامات کرنے پر زوردیا ہے۔ وہ یہاں ’انتہاپسندی ختم کرنے ‘پرمعروف مذہبی رہنمائوں کی کانفرنس کاافتتاح کررہے تھے۔انہوں نے جدید تعلیم اورتیزترترقی کوتمام مسائل کاواحد حل قرار دیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے انتہاپسندی کوختم کرنے اورانتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے  مفتیوں سمیت سماج کے بااثر افراداورسول سوسائٹی ،کنبے اورسول انتظامیہ کو یکجا کام کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے انتہا پسندی کے عمل کی کڑی نگرانی کو وقت کی ضرورت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ یقین ہے کہ یہ چوتھی نسل لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے نظریات اور شدت پسند عناصر کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں وسائل ،اقدامات اور میکنزم کو تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے سماج کے بااث

۔3آئی پی ایس افسروں کو ترقی

 جموں//1996بیچ کے تین آئی پی ایس افسروں کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس بنایا گیا جن میں جموں کے صوبائی پولیس سربراہ انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ بھی شامل ہیں ۔چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم کی صدارت میں منعقدہ محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی نے انسپکٹر جنرل پولیس(کرائم) ایم کے سنہااورانسپکٹر جنرل آرمڈجموں زون کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس بنایا۔محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی نے 2007بیچ کے آئی پی ایس افسر ادھمپور ریاسی خطے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سجیت کمار،جموں کٹھوعہ سانبہ خطے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وویک گپتا،شمالی کشمیرکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سلیمان چودھری کی ان کے عہدوں پر کنفرمیشن کی۔2008کے بیچ کے آئی پی ایس افسرڈپٹی انسپکٹرجنرل ڈوڈہ کشتواڑخطہ عبدلالجبارکو بھی سلیکشن گریڈ لیول13پر ترقی دی گئی..۔میٹنگ میں لیفٹینٹ گورنر لداخ کے مشیرامنگ برولہ،داخلہ سیکریٹری شالین کابرا اور پولیس

جموں میں کراس ایل او سی فائرنگ ، چار فوجی اہلکار زخمی

سرینگر// ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر گذشتہ شب پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔  فائرنگ اور گولہ باری کے اس تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔  

بھارتی فضائیہ کی کرگل کوریئر سروس ،81 مسافر گھر پہنچے

جموں //بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے سوموار کوجموں وکشمیر اور لداخ کے درمیان درماندہ 81مسافروں کو اپنے اپنے مقامات تک پہنچایا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 286مسافروں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچایا گیا ۔کرگل کورئیر سروس کے چیف کوآرڈینیٹر عامر علی نے بتایا کہ 53 مسافروں کو گرگل سے جموں جبکہ 28 افراد کو جموں سے کرگل لے جایا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ 12جنوری سے برف باری کے نتیجے میں درماندہ ہوئے 286مسافروں کو جموں وکشمیر اور لداخ کے مابین ہندوستانی فضائیہ کے ہوائی جہازوں کے ذریعہ سروس فراہم کی گئی ۔معلوم رہے کہ اس وقت سرینگر اور کرگل کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے اس کی خدمت کو اس سال کے اوائل میں منسوخ کرنا پڑا تھا بعد میں لداخ انتظامیہ نے وزارت دفاع سے سی -17 ، سی -130 اور اے این 32 طیاروں کو شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔  

تازہ ترین