صوبہ جموں ڈینگو کی لہر میں شدت

  مسلسل اضافہ کے بیچ کمیٹی تشکیل ہوگی،جی ایم سی جموںمیں ڈینگومریضوں کیلئے64 بسترے مخصوص  جموں //جموں خطے میں ڈینگوکے پھیلاؤکے بیچ ،جس سے اب تک ایک خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، محکمہ صحت ریاستی ملیرالوجسٹ ڈاکٹر بیلو شرما کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے سکتا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی حالیہ موت ڈینگو اور مشترکہ بیماری کی وجہ سے ہوئی۔ ڈینگو کی وجہ سے پہلی موت سندربنی راجوری میں ہوئی جو ایک اے ٹی ایم گارڈتھا۔محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "ہمیں اعلیٰ حکام کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہم ڈینگو کیسوں میں پیدا ہونے والی صورت حال کی موثر نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیںاور اس کی سربراہی ریاستی ملیرالوجسٹ ڈاکٹر بیلو شرما کریں گے"۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ آنے وا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا ادھم پور فوجی ہیڈکوارٹرکا دورہ

ادھم پور// صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعے کو جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں واقع بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹرز پر سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔قبل ازیں موصوف صدر جمہوریہ نے وہاں فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں دسہرے کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔یہ جانکاری صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹس میں فراہم کی گئی۔ٹویٹ میں کہا گیا’’صدر جمہوریہ کووند نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں شمالی کمان پر خراج عقیدت پیش کیا‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا’’صدر کووند نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم میں شمالی کمان پر فوجی افسروں و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے دس

ریاسی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ

ریاسی// ریاسی پولیس نے فوج کے مشترکہ سرچ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کے مطابق مہور کے جنرل ایریا راہوالی ناری میں ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کیا گیا ۔بیان کے مطابق ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر دو دن تک سرچ آپریشن کیا گیا اور بالآخر کمین گاہ بازیاب کی گئی اور وہاں سے ایک اے کے 47 رائفل اور میگزین ، اے کے 47 کے کارتوس ، انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ،دستی بم ، ایک وائرلیس واکی ٹاکی برآمد کی گئی ۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ مہور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔تھانہ چسانہ کے دائرہ اختیار میں مہور کے علاقے سے آئی ای ڈی کی بازیابی کے بعد دو ہفتوں میں یہ دوسری بازیابی ہے۔  

سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف شیو سینا کا احتجاج

 جموں// شیوسینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ کے قائدین نے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گھریلو ضروریات کی تقریباًتمام اشیاء کے ساتھ پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ کے خلاف احتجاج کیا اور مہنگائی کی صورت میں راون کا پتلا نذر آتش کیا۔پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں شیو سینا کے کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت غصے کا اظہار کیا جو مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔شیو سینا لیڈر سبزیوں کے ہار ان کے گلے میں ڈال کر دھرنے پر بیٹھے تاکہ قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی جائے۔ریاستی صدر منیش ساہنی نے کہا کہ اچھے دنوں کے منتظر عوام بد ترین دنوں کا سامنا کر رہے ہیں، گھریلو ضروریات کی تمام اشیاء بشمول پٹرول ، ڈیزل ، کھانا پکانے کی گیس ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عروج پر ہیں،مودی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں

بیرون ملک پڑھیں بھی اورکمائیں بھی،ویزاسمائل انٹرنیشنل جموں میں متعارف

 جموں// آسٹریلیامیں مقیم ’ویزاسمائل انٹرنیشنل ‘رجسٹرڈ امیگریشن کنسلٹنٹ آرگنائزیشن نے جموں میں اپنا دفتر کھولتے ہوئے جموں وکشمیرکے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع تلاشنے کی راہیںہموارکردی ہیں۔یہ تنظیم انٹرنیشنل ایجوکیشنل کنسلٹنسی ، امیگریشن ، ورک ویزا ،مستقل رہائش اور بہت سی خدمات/نوجوانوں کو ایک ونڈو پر فراہم کرے گی۔ یہ اُن خواہش مندوں/ طلباء / نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہاںپریس کلب جموںمیںایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’ویزاسمائل انٹرنیشنل‘جموں کی منیجنگ ڈائریکٹر ومعروف کاروباری سماجی شخصیت روچی چوہان خان نے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں عوام میں عام تاثر یہ ہے کہ بہت سارے پیسے خرچ ہونگے جو کہ حقیقت نہیں بلکہ یہ سستی ہے ، آپ اپنی منتخب کردہ منزل پر پہنچنے کے د

تازہ ترین