تازہ ترین

۔9افسران کے تبادلے و تقرریاں

جموں// محکمہ عمومی انتظامی نے جموں و کشمیر میں افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم جاری کیاہے۔جی اے ڈی احکامات کے مطابق اسکول ایجوکیشن محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون (آئی اے ایس 1993) جو سکریٹری ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج بھی رکھتے تھے، کو تبدیل کر کے پرنسپل سکریٹری سکل ڈیولپمنٹ کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔چیئرمین جموں و کشمیر اسپیشل ٹربیونل عبد المجید بٹ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹو سکریٹری اے آر آئی اور ٹریننگ کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ رخسانہ غنی انتظامی سیکریٹری ہاسپٹلٹی اور محکمہ پروٹوکول کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔کمشنر سکریٹری محکمہ جنگلات وماحولیات سریتا چوہان اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے خصوصی ٹریبونل چیئرپرسن کا بھی عہدہ سنبھالیںگی۔بی کے سنگھ آئی ایف ایس جومحکمہ جنگلات وماحولیات میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منت

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا دور میں 49 ہزار زچگیاں انجام: اٹل ڈلو

جموں //یو این آئی// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وبا کے بیچ بھی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سال رواں کے اپریل سے ستمبر تک زائد از 49 ہزار زچگیاں انجام دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بیچ غیر کووڈ 19 مریضوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔موصوف نے یو این آئی کو بتایا: 'کورونا کے بیچ یونین ٹریٹری کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سال رواں کے ماہ اپریل سے ماہ ستمبر تک 49 ہزار 1 سو 23 زچگیاں ہوئی ہیں جن میں 16 ہزار 5 سو 23 سیزیرن کیسز جبکہ 15 ہزار 3 سو 63 جراحیاں انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر کووڈ مریضوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ممکن  انتظامات کئے گئے۔مسٹر ڈلو نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہسپتالوں میں زائد از ڈھائی لاکھ نان کووڈ 19مریضوں کو داخل کیا گیا اور قریب ساٹھ لاکھ مریضوں کا مختلف شعبوں