تازہ ترین

آکسیجن کی فراہمی میں بدانتظامی

جموں//ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کیلئے ذمہ دار 2افسران کو قصوروار پاکر معطل کردیا گیاہے ۔ سرکار نے انچارج ایگزیکٹیو انجینئر، ہسپتال ڈویژن مکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جموں اور ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں کو معطل کردیا ہے ۔دو نوں افسران کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔کوروناوائرس کیر ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے معاملے کے سلسلے میںسرکار کی جانب سے کی گئی انکوائری کے بعد سرکار نے اس کیلئے افسران کوذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ رپورٹ نے متعلقہ افراد میں "بدانتظامی اور ہم آہنگی کا فقدان" سامنے لایا ہے۔"آکسیجن سلنڈروں کی کھپت کو جو بہت زیادہ ہے کو باقاعدہ کرنے کی ضرورت ہے اور آکسیجن کی اتنی زیادہ مقدار کی کھپت کے بارے میں تفصیل سے استفسار کرنے کی ضرورت ہے۔     

اشوک کول کے بیان پر لیہہ میں ناراضگی

لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں مرچنٹ ایسوسی ایشن لیہہ کی کال پر جمعرات کو بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول کے بیان کے خلاف نصف روزہ ہڑتال رہی اور لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی نے منگل کو ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم کئے جانے تک لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے اعلان شدہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔بی جے پی لیڈر اشوک کول نے انتخابات کے بائیکاٹ کے اس اعلان پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا’’قرارداد منظور کرنے سے کیا ہوگا؟ یہ سب بکواس ہے، ہم بہت جلد لداخ جا کر وہاں اپنے لوگوں سے بات کریں گے‘‘۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مرچنٹ ایسوسی ایش لیہہ کی کال پر لیہہ میں جمعرات کو نصف روزہ ہڑتال رہی جس دوران لیہہ مارکیٹ سمیت