تازہ ترین

تاجر،سیاسی وفوداورسابق وزراء وارکان قانون سازیہ لیفٹینٹ گورنرسے ملاقی | کاروباراور تجارت کی بحالی کے اقتصادی پیکیج کیلئے شکرگزار

جموں //تاجر برادری کے ارکان بشمول کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اور آل انڈیا بیوپار منڈل فیڈریشن نے آج  یہاںلفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور تاجر طبقے کو تجارت کی بحالی کیلئے اقتصادی پیکیج کے ذریعے امداد فراہم کرنے کیلئے حکومت کاشکریہ ادا کیا ۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کا وفد فاروق امین کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر سے ملا اور تجارتی شعبے کیلئے 1350 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کیلئے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد نے پیکیج کو ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے جموں کشمیر میں ترقی کی رفتار میں مثالی تبدیلی لانے میں مدد ملے گی ۔ سی آئی آئی کے وفد نے اس موقعہ پر اپنے چند مسائل بھی پیش کئے جن میں جموں کشمیر میں ایم ایس ایم ای یونٹوں کے حق میں التوا میں پڑی سرکاری واجبات واگذار کرنے ، سی آئی آئی انسٹی چیوٹ آف ہاسپٹیلٹی اور ملازمت اور روزگار کیلئے صنعتی قیادت والے

لداخ میں ہل کونسل انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

لیہہ// مرکزی زیرانتظام لداخ کے ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل اپیکس باڈی نے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم کئے جانے تک لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے اعلان شدہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں تشکیل دی گئی اپیکس باڈی نے منگل کو میٹنگ کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے’’دی اپیکس باڈی آف پیپلز موومنٹ فار سکستھ شیڈول فار لداخ‘ نے متفقہ طور پر بوڈولینڈ ٹیری ٹوریل کونسل کے طرز پر لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم کئے جانے تک آنے والے چھٹے ہل کونسل لیہہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے‘‘۔بیان پر لیہہ کے مذہبی و سیاسی لیڈران نے اپنے دستخط ثبت کئے ہیں۔ اپنے دستخط ثبت کرنے والے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا تعلق بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے ہے۔ اپیکس باڈ