تازہ ترین

جموں کے اکھنور سیکٹر میں ہتھیار و گولہ بارود ضبط

سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روزصوبہ جموں کے ایک گاﺅںمیں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا جس میں اے کے بندوقیں اور پستول شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ہتھیاروں میں تین اے کے بندوقیں بشمول90گولیاں شامل ہیں اور یہ اکھنور سیکٹر میں ایک مصدقہ اطلاع کے بعد بر آمد کی گئیں۔ اطلاعات میں سرکاری ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ ہتھیاروں کو وہاں پاکستان نے گرایا ہوگا۔  

محکمہ جنگلات کے کیمپاعارضی ملازمین ،6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جموں//محکمہ جنگلات کے تحت کمپنسیٹری ایفورسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (کیمپا) کے تحت کام کرنے والے اکیاون عارضی ملازمین کو گذشتہ چھ مہینوں میں کووڈ 19 وبائی بیماری کے دوران ایک ماہ کی اجرت بھی نہیں دی گئی ہے۔ان عارضی ملازمین کو اجرت نہ دے کر ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ 2005اور کورونا کے سلسلے میں جاری ہونے والے دیگر قواعد کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔محکمہ کے عہدیداروں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ مارچ 2020کے بعد کیمپا کے کسی بھی ملازم کو اجرت کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ فاریسٹری میں پی ایچ ڈی یافتہ جموں کی ایک خاتون ٹیکنیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ ا?ٹھویں پاس کلاس کے ملازمین کی تنخواہ کا بھی 50فیصد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ عملہ میں سے ہیں جنہوں نے محکمہ جنگلات کو اپنا پسینہ اور خون دیا ، پھر بھی ان کی باقاعدہ خدمات کو باقاعدہ نہیں بنایاگیااور نہ ہی اس سال اپر

ویشنودیوی شرائین بورڈ کی 57 ویں میٹنگ

جموں //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا جو ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے پیر کے روز ویشنو دیوی پوجا پرساد کی ہوم ڈیلوری کا رسمی آغاز کیا ۔ یہ پرساد اُن شردھالوؤں کو فراہم کیا جائے گا جو اس پوتر یاترا پرنہ جا سکتے ہوں اور جو 3 پہاڑی چوٹیوں جسے حرف عام میں تریکوٹہ کہتے ہیں کے درمیان واقع ہے ۔ یہ فیصلہ یہاں راج بھون میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں لیا گیا ۔ ڈبہ بند پرساد کی ہوم ڈیلوری کیلئے شردھالو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی ویب سائیٹ کے ذریعے بُکنگ کروا سکتے ہیں ۔ بُکنگ کے بعد 72  گھنٹوں کے اندر کی گئی پوجا کا پرساد سپیڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا ۔ اب تک قریباً شرائین بورڈ نے ملک بھر کے شردھالوؤں کو بذریعہ سپیڈ پوسٹ قریباً1500 ڈبہ بند پرساد بھیج دیا ہے ۔ جس کیلئے بورڈ نے محکمہ ڈاک کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس سال اگست میں چارج سنبھالنے کے بعد

جموں کے چھوٹے کاروباری طبقہ کے قرضے معاف کئے جائیں:منجیت سنگھ

جموں//اپنی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرزور دیا ہے کہ جموں میں متوسط اور چھوٹے کاروباری طبقہ کے قرضہ جات معاف کئے جائیں۔ ایک بیان کے مطابق گاندھی نگر اپنی پارٹی دفتر میں منعقدہ پروگرام کے دوران صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ جموں کے متوسط اور چھوٹے کاروباری افراد کے مطالبات پر غور کیاجائے اور انہیں راحت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا’’اس مشکل گھڑی میں حکومت کو چاہئے کہ ضرورتمندوں کو دست ِ تعاون پیش کرئے، متوسط، چھوٹے دکاندار کاکافی نقصان ہوا ہے۔ آمدنی کم ہوگئی ہے اور وہ اپنے قرضہ جات حتیٰ کہ بجلی بل تک ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ اِن سے بجلی کرایہ نہ لیاجائے۔ خواتین ونگ صوبائی صدر نمرتہ شرما نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ جات بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔ بہت سارے لوگوں کی مالی حالت خراب ہے

مشیر بھٹناگر کا عوامی دربار

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے جموں میں عوامی تبادلہ خیال پروگرام کا اِنعقاد کیا جس دوران سینکڑوں لوگوں بشمول وفوداور اَفراد کے ساتھ ملاقات کی جنہوں نے مشیر کو اَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اِن وفو د میں جموںوکشمیر گورنمنٹ فارماسٹس ایسو سی ایشن ،اری گیشن اینڈ فلڈ کنڑول کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن ، انڈسٹریز ایسو سی ایشن، جے کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرس یونین ، نیم طبی کالجوںکی انجمن، جے کے کسان کلیان سمیتی ،بے روزگار نوجوانوں کی انجمن ،کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ،ریاسی ، ڈوڈہ ، رام نگر،سانبہ ، کشتواڑ ، ادھمپور اضلاع سے آئے افراد نے مشیر سے ملاقات کی اور انہیں سڑ ک رابطہ ، بجلی اور پانی کی ترسیل ، اراضی سے متعلقہ مسائل ، امداد و معاوضہ ، امن عامہ ، صحت سہولیات ، ناجائز تجاوزات ، ذیلی سڑکوں و نالیوں کی مرمت وغیرہ سے متعلق مانگین اور مسائل پیش کئے۔جموں وکشمیر فارماسٹس ایسو سی ای

یوتھ کانگریس کا کسان بل کے خلاف احتجاج

جموں //یوتھ کانگریس نے پارلیمنٹ میں پاس کی گئی کسان بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے کسان مخالف قرار دیا۔اس سلسلہ میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ایک احتجاج کیا  اور اس کوملک کے کسانوں کے خلاف قرار دیا ۔پریس کلب جموں میں یوتھ کانگریس کے درجنوں کارکناں اکٹھا ہوئے اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بلند کئے۔مظاہرین نے کہا کہ یہ بل کسانوںکے خلاف ہے ،جس سے کسانوں کوبڑی بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں استحصال کیلئے چھوڑا گیا ہے۔ مظاہرین کی قیادت  یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اودے بھانو چب کر رہے تھے،مظاہرین کاکہناہے کہ مجوزہ بل غلط ارادے سے پاس کی گئی اور وہ اسکی مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے مرکزی سرکار سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ ملک کے زمینداروں کے خلاف ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ فارم کے بل وفاقی تعاون پر مبنی جذبے کے منافی ہیں اورکووڈ-19 کے دوران ان بلوں کو لانے کی

مزید خبرں

پنجابی ز بان کوفہرست میںشامل کرنا لازمی : کویندر گپتا جموں //سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما کویندر گپتا نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں پنجابی زبان کو خاص اہمیت حاصل ہے کیوں کہ اس خطے میں لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس زبان کو بولتی ہے اور اسی وجہ سے یہ زبان سرکاری زبانوں کی فہرست میں شامل ہونے کے مستحق ہے۔پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں کے مجوزہ بل میں پنجابی زبان کو شامل کرنے کے لئے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں بی جے پی کے سینئر عہدیدار کویندر گپتا نے یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے، تاکہ پنجابی زبان کو کسی بھی طرح کے تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملے کو سرکاری سطح پر اور پارٹی سطح پر بھی ذاتی طور پر اٹھائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پنجابی کو اس کا مناسب حصہ دیا جائے۔   جل شکتی ملا

مویشیوں میں بیماریوں کی روکتھام کے قومی پروگرام کاآغاز | پہلے مرحلے میں جموں کشمیرمیں31لاکھ سے زائد بھینسوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے

جموں//پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری نوین کمار چودھری نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں مویشیوں میں بیماریوں کو قابو کرنے  کے قومی پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ 22ستمبرسے 21نومبر2020 تک منعقد کیا جائے گا۔ اِس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ لائیو سٹاک شعبہ قومی معیشت اور ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں ایک اہم رو ل ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معیشت کی فروغ کے لئے ایک اہم قوت کے طور پر اُبھر رہا ہے اور کلہم گھریلو پیداوار میں اس کا حصہ بتدریج بڑھ رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک او رپولٹری کے فروغ میں سب سے بڑی رُکاوٹ بیماریاں ہیں اوران سے قومی معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فٹ اینڈ مائوتھ بیماری ( ایف ایم ڈی) او ربروسی لوسس کو ایسی بیماریاں ہیں جس کے سبب ملک بشمول جموںوکشمیری

زیادہ کرایہ لینے کی سزا | کنگن میں ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول

کنگن//اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر گاندربل عارف پرویز شاہ نے کنگن میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے اور اوراوورلوڈنگ کے خلاف 12 ٹاٹا سومو اور تین میٹاڈاروں سے8000 روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے جو کرایہ مقرر کیا گیا ،اس کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کو عوام کی طرف سے مسلسل شکایات مل رہی تھیں کہ ٹاٹا سومو ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں اور اسی تناظر میں محکمہ نے کارروائی عمل میں لائی۔