تازہ ترین

فوج ڈرون اور سوشل میڈیا کے استعمال جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار | کشمیر میں حالات بہتر ، گمراہ کرنے کی کوششیں اب کامیاب نہیںہونگی ـ:لیفٹنٹ جنرل داس

جموں//ملک کی حفاظت کے اور ڈرون اور سوشل میڈیا کے استعمال جیسے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے کی بات کرتے ہوئے چنئی میں واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کے کمانڈنٹ لیفٹنٹ جنرل ایم کے داس نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہو رہے ہیں کیونکہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں مل کر عسکریت کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ڈنسال جموں میں 40 ہفتوں کی کامیاب تربیتی مدت کے بعد 126 ویں بیچ کے 460 نئے بھرتیوں کی پہلی پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  لیفٹنٹ جنرل ایم کے داس نے کہا کہ بھارتی فوج چیلنجوں سے آگاہ ہے اور کسی بھی کارروائی کا مناسب جواب دینے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا جواب دینے اور فغانستان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بعد فوجیوں کے لیے خصوصی تربیتی کورس شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ک

جموں صوبہ میں بھی جنگلاتی اراضی اسناد تقسیم

  پونچھ، راجوری، رام بن اور ادہمپور کے علاوہ شوپیان اور پلوامہ میں ٹرانزٹ رہائش منصوبے زیر غور   جموں //کشمیر ڈویژن میں تاریخی آغاز کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنونشن سنٹر میں جموں ڈویژن کے قبائلی فرقے کے افراد کو انفرادی اور کمیونٹی جنگل کے حقوق کے اسناد دئیے ۔ جموں ڈویژن سے تعلق رکھنے والی مختلف قبائلی برادریوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قبائلیوں کیلئے انفرادی اور کمیونٹی حقوق کے سرٹیفکیشن کے حوالے سے سماجی مساوات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے ’فاریسٹ رائیٹس ایکٹ‘ کے مکمل نفاذ میں ان کی شرکت کو اہم قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کیا ہے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان حقوق کا فیصلہ نچلی سطح پر پی آر آئی اور محکمہ جنگلات کی مشاورت سے کیا جائے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے قبائلی برادر

جموں میں ’ریلائنس ریٹیل سٹورز‘کے کھلنے کے خلاف ’بند‘کی کال

جموں// جموں کی تجارتی انجمنوں نے شہر میں 'ریلائنس ریٹیل سٹورز' کھلنے کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدھوار یعنی 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دے دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ریلائنس سٹورز کے کھلنے سے 20 ہزار چھوٹے دکاندار بے روزگار ہو جائیں گے ۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے صدر ارون گپتا نے ہفتے کو یہاں قریب دو درجن چھوٹی بڑی تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کی موجودگی میں 'جموں بند' کی کال دی۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ریلائنس سٹورز کا کھلنا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ ریلائنس اور مقامی حکومت کو سمجھ آنا چاہیے کہ ہم ایک ہزار لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور بیس ہزار لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا،’’ ریلائنس سٹورز میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے ۔ چھوٹی