جموں میں ہیلتھ کیئر کا ڈھانچہ ختم

جموں// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظرہنگامی  طبی حالات کااعلان کیا جانا چاہئے اور تمام سرکاری و نجی میڈیکل سہولیات کو استعمال میں لایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب میڈیکل سہولیت دستیاب ہوتی ہے تب ہی کوئی مریض بچ پاتا ہے۔موصوف صدر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا،’’جب مریض کو ہیلتھ کیئر سہولیت ملتی ہے تو وہ بچ جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں بالخصوص جموں میں ہیلتھ کیئر کا ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے دو مراکز جموں اور سری نگر میں قائم بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سہولیات نہیں ہوں گی تو لوگ کہاں جائیں گے۔رانا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت آکسیجن کی ہے یہ ہر میڈیکل فیسلٹی پر دستیاب ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضرورت ہے کہ ہسپت

ایجوکیشنل ٹرسٹ کیخلاف بدعنوانی اور اراضی پر ناجائز قبضہ کے الزامات

جموں// سنٹرل بیور آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے بانی چودھری لال سنگھ کی ضلع کٹھوعہ میں واقع رہائش گاہوں سمیت متعدد جگہوں پر چھاپے ڈالے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح قریب سات بجے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی کٹھوعہ کے وارڈ نمبر دو اور راج باغ میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔ سابق  وزیر کی کٹھوعہ رہائش گاہ پر سی بی آئی کی ٹیم تین گاڑیوں میں پہنچ گئی تاہم ان چھاپوں میں جموں و کشمیر پولیس شامل نہیں تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے لال سنگھ کی رہائش گاہوں کے علاوہ دوسری متعدد جگہوں پر بھی چھاپے ڈالے اور کچھ چیزیں بالخصوص کاغذات اپنی تحویل میں لے لئے۔ سی بی آئی نے 25 جنوری کو چودھری لال سنگھ کے زیر انتظام ایک ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف بدعنوانی اور اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزامات کی تحقیق

تازہ ترین