تازہ ترین

مرکزی وزیر ریلوے کا جموں ریلوے سٹیشن کا دورہ | کشمیر کیساتھ ریل رابطہ 2024 سے پہلے عوام کیلئے کھولنے کی یقین دہانی

جموں///مرکزی وزیر ریلوے ، کمیونیکیشن اور الیکٹرانکس و اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اَشونی وشنو نے اَپنے دورے کے دوران جانی پور علاقے میں کمیونٹی سروس سینٹر ، سی ایس سی کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ان کا دورہ جموںوکشمیر میں مرکزی حکومت کی عوامی رابطے کا ایک حصہ ہے۔جموںوکشمیر اِی گورننس ایجنسی کے اَفسران نے وزیر کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی او رلوگون کو حکومتی سہولیات جیسے آیوشمان بھارت ، پی ایم جے اے وائی ، اِی شرم اور دیگر سہولیات کے حوالے سے لوگوں کی سہولیت فراہم کرنے میں اس کے کردار سے آگاہ کیا۔وزیر نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا مشن ہے کہ ’’ ہر آخری شخص‘ تک پہنچیں ۔اُنہوں نے پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل سکشارتہ ابھیان پر روشنی ڈالی جس کے تحت دیہی آبادی کو کمپیوٹر اور اِنٹرنیٹ خواندگی دی جارہی ہے۔اُنہ

راجوری میں آپریشن جاری، ایک جنگجو کی لاش بر آمد

راجوری//راجوری کے تھنہ منڈی اور منجہ کوٹ کے درمیانی جنگلاتی علاقے میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔اس جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن  دوسرے روز بھی جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ بروٹ گائوں کے نزدیکی جنگلات میںاتوار کی صبح مسلح جنگجوئوںکی موجودگی کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا  اور دو پہر کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو کی ہلاکت ہوئی تاہم اتوار کی شام تک اسکی لاش بر آمد نہیں کی جاسکی۔پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح مہلوک جنگجو کی لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لی تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔البتہ اسکی تحویل سے ایک رائفل، دو میگزین، ایک گرینیڈ اور 32رائونڈس بر آمد کئے