تازہ ترین

پڑوسی ملک میں ہورہی سرگرمیوں پر بی ایس ایف حساس ہے : انسپکٹر جنرل

جموں // انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، جموں فرنٹیئر این ایس جموال نے کل کہا کہ وہ پڑوسی ملک میں ہونے والی صورتحال کے پیش نظر جموں کی سرحد پر چوکس ہیں۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے  آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ: "بی ایس ایف پڑوسی ملک میں ہورہی پیش رفت کے بارے میں حساس ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم سرحد پر پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ جو اطلاعات ہیں ، وہ عام نوعیت کی ہوتی ہیں،ہماری توجہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار  پاکستان کی طرف سے ملی ٹنٹوں کو اس پار داخل کرانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم خطرات کے مطابق ڈرل اور حکمت عملی اپناتے ہیںاور نگرانی کرتے رہتے ہیں۔بی ایس ایف بینڈ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے موقع پر بہت سے حب الوطنی کے گانے اور دھنیں بجائیں

تازہ ترین