تازہ ترین

ترلوچن سنگھ وزیر کی پر نم آنکھوں کے ساتھ آخری رسوم ادا

جموں//قانون ساز کونسل کے سابق ممبر ، ممتاز سکھ رہنما اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ترلوچن سنگھ وزیر کا ہفتہ کو معاشرے کے مختلف طبقوںسے وابستہ لوگوں کی بھاری موجودگی میں شاستری نگر کے شمشان گھاٹ میں پرنم آنکھوںکے درمیان آخری رسوم ادا کی گئیں۔نیشنل کانفرنس نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ، صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا اور دیگر نیشنل کانفرنس کے رہنماوں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں ، سول سوسائٹی کے ارکان ، ٹرانسپورٹرز ، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے حال ہی میں دہلی کے فلیٹ میں قتل ہونے والے ممتاز لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کی متوفی ترلوچن سنگھ وزیر کی لاش کل رات دہلی سے جموں لائی گئی۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے ترلوچن سنگھ وزیر کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ موت کے بارے

جموں و کشمیر ، لداخ میں قومی لوک عدالتوںکا انعقاد

 جموں//جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے سربراہ جسٹس پنکج مٹھل کی سربراہی میں ، چیف جسٹس ، جے اینڈ کے ہائی کورٹ اور سرپرست انچیف جے اینڈ کے اور لداخ لیگل سروسز اتھارٹیز اور جسٹس علی محمدماگرے کی رہنمائی میں، ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ، ایگزیکٹو چیئرمین ، لداخ لیگل سروسز اتھارٹی نےجموں و کشمیر اور لداخ کے پورے یو ٹی میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا۔ جسٹس علی محمدماگرے ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے بڈگام میں نیشنل لوک عدالت کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد ، ایگزیکٹو چیئرمین جسٹس ونود چٹرجی کول کے ہمراہ پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا تاکہ اس مقصد کے لیے تشکیل دیے گئے بینچوں میں ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں پہلے سے معلومات حاصل کریں۔ ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں ، نیشنل لوک عدالت کا افتتاح جسٹس تا

محکمہ جنگلات نے "قومی جنگل شہداءدن 2021" منا یا

 جموں//محکمہ جنگلات جموں و کشمیر نے جنگلات کے ان بہادر افسروں اور عہدیداروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قومی جنگل شہداءدن 2021 منایا جنہوں نے جموں و کشمیر کے جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس اور ایچ او ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے تقریب کی صدارت کی اور "جنگل کے شہداء" کے لیے وقف کردہ "گرین ہارٹز: پروٹیکٹنگ فارسٹس اینڈ وائلڈ لائف" کے عنوان سے نظر ثانی شدہ ایڈیشن جاری کیا۔اس موقع پر جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے ایک لاکھ روپے کے خیراتی چیک جنگل کے عہدیداروں کے قانونی ورثاء/خاندان کے افراد کوتقسیم کئے جو سرکاری ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جنگلات کے وہ عہدیدار جنہوں نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شدید زخمی ہوئے انہیں بھی اس موقع پر ہر ایک کو پچیس ہزار روپے کے

کشمیری پنڈتوں کا راہل گاندھی کے بیان کا خیر مقدم

جموں//مہاجر کشمیری پنڈتوں کی مصالحت ، واپسی اور بحالی  نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے لیے کچھ بھی کریں گے۔آر آر آر ایم چیئرمین ستیش مہالدارنے کہا”ہم کے پی کمیونٹی ، راہول کے اپنے برادری کے بھائیوں کے بارے میں تشویش کی تعریف کرتے ہیں۔ راہل ایک کشمیری پنڈت ہیں ، اندرا گاندھی کے پوتے ہیں ، جن کی کمیونٹی نے تعریف کی اور پورے دل سے ہمیشہ کشمیر میں ووٹ دیا۔اپنے کے پی کے تشخص کو مضبوط کرنے سے پریشان کمیونٹی کو ایک نئی توانائی ملی ہے ۔ راہل کے پی کمیونٹی کا لیڈر ہے“۔مہالدار نے کہا کہ انہوںنے کے پی کمیونٹی سے وعدہ کیا ہے جو ان کا اپنا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کمیونٹی کا خیال رکھیں گے اور انصاف کے حصول میں مدد کریںگے۔ انہوں نے کہا: "پوری برادری اب ان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کرے ،

پرمنڈل میں پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

جموں//اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ نے بلاک پرمنڈل میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ ایس ٹی ونگ ریاستی صدر سلیم چوہدری کی قیادت میں پنچایت کٹوالٹہ کے گاو¿ں کلی بلدیو میں احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں قبائلی آبادی کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم نے کہاکہ پینے کے صاف پانی اور رابطہ سڑک پنچایت کٹوالہ کے لوگوں کے اہم مطالبات ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ اِنہیں فوری حل کیاجائے کیونکہ قبائلی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پنچایت میں بلاخلل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو تالاب سے آلودہ پانی پینے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کٹوتی سے بھی علاقہ کے لوگوں کا شدت کی گرمی میں جینا محال ہے، لوگ بجلی بل ادا کر رہے ہیں لیکن اُنہیں بجلی سپلائی نہیں مل رہی  

تازہ ترین