تازہ ترین

ترلوچن سنگھ وزیرکو قتل کیا گیا: پولیس

نئی دہلی //جموںسے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قانون سازکونسل ترلوچن سنگھ وزیر کونئی دہلی میں قتل کرنے کاانکشاف ہوا ہے ،اورپولیس نے 2 روپوش ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ہے۔فرارملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے2ٹیموں کوجموں اورامرتسرروانہ کردیا گیاہے ۔روپوش ملزمان کی شناخت ہرپریت اور ہرمیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق موتی نگرنئی دہلی میں واقع فلیٹ، جہاں قتل ہوا ، جنوری میں کرائے پر لیا گیا تھا اور مالک مکان کو بتایا گیا تھا کہ اسے 10 ستمبر تک خالی کر دیا جائے گا۔دہلی پولیس کوابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ قتل کی منصوبہ بندی جولائی میں کی گئی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔پولیس کے مطابق قتل کے محرکات کا صرف اس وقت پتہ چلے گا، جب دونوں ملزمان ہرپریت سنگھ اور ہرمیت سنگھ کو گرفتار کیا جائے گا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملزمان کے موبائل فون بدھ کی شام تک فعال تھے

بھاجپا نے جموں کشمیر کے بھائی چارے کو نقصان پہنچایا

جموں// آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں و کشمیر کی مخلوط ثقافت اور آپسی بھائی چارے پر حملے کر کے یہاں کے لوگوں کو کمزور کر دیا ہے ۔انہوں نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی معیشت، سیاحت اور کاروبار کو شدید چوٹ پہنچائی گئی ہے ۔راہل گاندھی نے یہ باتیں جمعے کو یہاں کانگریس کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جموں و کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل اور تقریباً تمام مقامی لیڈران موجود تھے ۔انہوں نے کہا،’’یہاں آیا تو خوشی کے ساتھ ساتھ دکھ بھی ہوا۔ آپ کی مخلوط ثقافت اور بھائی چارے کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ آپ لوگ کمزور ہو رہے ہیں۔ آپ کی معیشت، سیاحت اور کاروبار کو شدید چوٹ پہنچائی گئی ہے ‘&lsqu

کانگریس کبھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی : آزاد

جموں//یواین آئی// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہم کبھی اقتدارکے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو کام میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جموں وکشمیر میں ڈھائی برسوں میں کیا موجودہ سرکار سات برسوں میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے ترقی کے متعلق جو کچھ ہم اخباروں اور ٹیلی ویژن پر پڑھتے سنتے ہیں زمینی سطح پر وہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے ۔غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر سینئر پارٹی لیڈران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا،’’ہم (کانگریس پارٹی والے ) کبھی اقتدار کے بھوکے نہیں رہے ہیں بلکہ ہم لوگوں کی خدمت کر کے آگے بڑھے ہیں ہماری پارٹی کو جب بھی

راہل گاندھی کمزوروں کی آواز بلند کرنے والے واحد لیڈر: میر

جموں//یواین آئی// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی واحد لیڈر ہیں جو ملک کے غریبوں اور ضیعفوں کی آواز بلند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا حساس ترین خطہ ہے جس کا حقیقی درد صرف کانگریس پارٹی کو ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی کو مستقبل میں بھی بیچ بیچ میں جموں و کشمیر کا دورہ کرنا چاہئے ۔غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک جلسے سے اپنے خطاب کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا،’’پچھلے سات برسوں کے دوران ملک کے غریبوں، ضعیفوں، دبے کچلوں کی آواز راہل گاندھی کے بغیر کوئی نہیں اٹھا رہا ہے آج کی طاقتور حکومت کے سامنے صرف راہل جی ہی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘۔ میر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا حساس ترین خطہ ہے جس کو صرف کانگریس سمجھتا ہے ۔موصوف کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی نے پانچ ا

سابق ممبر قانون سازکونسل ترلوچن سنگھ وزیرکو قتل کرنے کاانکشاف

 جموں//جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قانون سازکونسل ترلوچن سنگھ وزیر کونئی دہلی کے ایک کرایہ فلیٹ میں قتل کرنے کاانکشاف ہوا ہے ،اورپولیس نے ٹی ایس وزیر کی نعش کاپوسٹ مارٹم کرنے کے بعد2 روپوش ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ہے اورفرارملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے دہلی پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دیکر اُن کو2ٹیموں کوجموں اورامرتسرروانہ کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس نے جموں و کشمیر کے سابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر کے قتل کیس میں2روپوش ملزمان ہرپریت اور ہرمیت کو پکڑنے کے لئے تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔دہلی پولیس کی مقامی ٹیم اور کرائم برانچ اسپیشل سیل معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اسے کھولنے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے 2الگ الگ ٹیمیں جموں ، اور امرتسر بھیجی ہیں جبکہ سیگر ٹیمیں اس معاملے کی تحقیقات کےلئے

جموں میں اپنی پارٹی خواتین ونگ کی ممبر شپ مہم شروع

جموں//اپنی پارٹی خواتین ونگ نے جمعہ کے روز باقاعدہ طور جموں میں پارٹی صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما کی قیادت میں ممبر شپ مہم شروع کی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں متعدد خواتین نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور زمینی سطح پر خواتین کی فلاح وبہبودی اور پارٹی کیڈر کی مضبوطی کے لئےجوش وجذبہ کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا۔ نمرتہ شرما نے اِن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان اور متحرک خواتین کارکنان کی شمولیت سے اپنی پارٹی لگاتار مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ نمرتہ شرما نے جموں میں خواتین کو درپیش مشکلات ومسائل پر روشنی ڈالی اور کہاکہ خواتین کے مسائل کو حل کرنا اپنی پارٹی کے ایجنڈہ میں سرفہرست ہے۔ اپنی پارٹی صداقت پر مبنی سیاست پر کاربند ہے ۔ دریں اثناءخواتین ونگ نائب صدر پونیت کور نے کہاکہ پارٹی اطراف واکناف میں عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے کیونکہ لوگوں کو یہ سمجھ آگئی ہے کہ یہی واحد جماعت ہے جو