اِلتوا ٔمیں پڑے مقدمات کافوری نپٹارہ

 جموں//ایڈوکیٹ جنرل کی صدارت میں یہاں سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے کے یوٹی کے  اِلتوا ٔمیں پڑے مقدمات کو فوری طور نمٹانے سے متعلق مختلف معاملات پر غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور ،سپیشل سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی لیگل ریممبرینسر ، لأ اَفسران ، پبلک لأ اَفسران اور جموں میں مختلف محکموں میں تعینات لیگل اسسٹنٹ موجود تھے۔ دورانِ میٹنگ لأ اَفسران کو اگلے تین دِن کے اَندر مقدمات سے متعلق تمام جانکاری ایڈوکیٹ جنرل اور سیکرٹری محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی کے دفاتر میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میںتمام مقدمات بشمول لاحاصل اور قابل سماعت مقدمات کے بارے میں بھی تفصیل طلب کی گئی۔ایڈوکیٹ جنرل نے اَفسروں کو جوابات ، دلائل اور لیٹر پٹیٹ اپیلوں کو فوری طور داخل کرنے کی ہدایت دی تاکہ اِنتظامی سیکرٹریوں کی عدالت میں ذاتی

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے: ڈوگرہ صدر سبھا

جموں// ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر و سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے مرکزی حکومت سے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیز یونین ٹریٹری انتظامیہ کے سامنے سرکاری دفاتر میں یکساں اوقار کار، دربار مو کی روایت کو ختم کرنے، کشمیر میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی یاد میں میموریل تعمیر کرنے سمیت متعدد مطالبات رکھے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ جو جماعتیں ان مطالبات کی تائید نہیں کریں گی جموں میں ان کے دفاتر بند ہونے چاہیے۔گلچین سنگھ چاڑک نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا،’’آپ (مرکزی حکومت) نے جموں وکشمیر کا درجہ کم کرکے اس کو ایک ریاست سے یونین ٹریٹری بنا دیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کو شامل کرکے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے‘‘۔ انہوں نے کہا،’’تازہ مردم شماری اور نئی حد بندی کرکے آپ یہاں عوام

ہندئووں کے پیسے سحری و افطار پر خرچ کیوں کئے گئے: بجرنگ دل کا احتجاج

جموں//یواین آئی// راشٹریہ بجرنگ دل نے صوبہ جموں کے قصبہ کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کا انتظام و انصرام چلانے والے شرائین بورڈ کی جانب سے قائم قرنطینہ مرکز میں ایک مخصوص کیمونٹی سے وابستہ افراد کو سحری و افطار کا کھانا کھلانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہندئووں کا پیسہ صرف ہندئووں پر ہی خرچ ہونا چاہیے نہ کہ کسی مخصوص کیمونٹی کی سحری و افطار پر۔ بجرنگ دل کے آرگنائزر نوین سودان نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’کچھ دنوں سے سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلز پر خبریں چل رہی ہیں کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے پیسوں سے لوگوں کو افطار کرایا جارہا ہے۔ ہم شرائین بورڈ کے سی ای او کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ جو شرائین بورڈ کا پیسہ ہے، یہ پورے بھارت کے ہندئووں کا پیسہ ہے۔ یہ وہ پیسے نہیں ہیں جن کا استعمال افطار دینے پر کیا جائے&

سرحد پر پکڑے گئے کبوتر کی تحقیقات شروع

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پکڑے گئے کبوتر کے پیر میں باندھی گئی رنگ اور اس پر لکھے ہوئے اعداد کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں باندھی ہوئی رنگ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا،’’ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا، مقامی لوگوں نے اس کو سرحد کے متصل پکڑا، اس کے پیر کے ساتھ ایک رنگ باندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے ہیں اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں‘‘۔بتادیں کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں منی یاری گاؤں کے لوگوں نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک گذشتہ روز ایک کبوتر کو پکڑ لیا تھا جس کے پروں پر پیٹنگ کی گئی ہے اور اس کے ایک پیر میں ایک رنگ باندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے تھے۔کبوتر کے بارے میں شک کیا جارہ

جموں بین الاقوامی سرحد پر پکڑے گئے کبوتر کے بارے میں تحقیقات شروع

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پکڑے گئے کبوتر کے پیر میں باندھی گئی رِنگ اور اس پر لکھے ہوئے اعداد کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں باندھی ہوئی رِنگ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا”ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا، مقامی لوگوں نے اس کو سرحد کے متصل پکڑا، اس کے پیر کے ساتھ ایک رنگ بندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے ہیں اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے“۔  

ہائی کورٹ کا سال بھر کیلئے کام کاج کلینڈر

 جموں//موسم سرما اور گرما ک لئے اوقات کار میں تبدیلی کی گزشتہ روایت کو خیر باد کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے ا ب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے اوقات کار سے متعلق کلینڈر جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ کی جموں وِنگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 9.30سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 4بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے 4بجے تک نشست دوم مقرر کئے گئے ہیں۔ سری نگر ونگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 5بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار ساڑھے 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے ساڑھے چار بجے تک نشست دوم مقرر کی گئی ہے۔ جموں ضلع ک

سوزکا لیفٹنٹ گورنر کو مکتوب

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے لیفٹینٹ گورنرگریش چندرمرموسے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی اورتمل ناڈمیںدرماندہ کشمیری طلبہ اورمزدوروں کوکشمیرواپس لانے کیلئے اقدام کریں ۔ایک بیان میں سوز نے کہا کہ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر کو ایک مکتوب میں سمجھایا کہ یہ درماندہ لوگ ریاستی انتظامیہ کیطرف سے صرف ٹرانسپورٹ سہولیات چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو صحیح سلامت پہنچ سکیں۔سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوبتایا کہ درماندہ لوگوں میں بیشترطلبہ ہیں اور اس کے علاوہ مزدور طبقہ کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں جو ذریعہ معاش کیلئے تمل ناڈ گئے تھے۔سوزنے لیفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ سہیل نذیرڈار نامی ایک شخص   (9149747810)، درماندہ لوگوں کو کشمیر لانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے اس لئے اُس کے ساتھ بھی رابطہ بنایا جانا چاہئے۔ 

ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کی صلاح

جموں//ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے نجی اسکولوں کے لئے چودہ نکاتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بچوںکے طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ یہ ان کے صحت کے لئے ضرر رساں ثابت ہوسکتے ہیں۔ناظم اسکول ایجوکیشن جموں انو رادھا گپتا نے مذکورہ ایڈوائزری کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا،’’ہم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ طلبا کے روزانہ بنیادوں پر طویل آن لائن کلاسز لینے سے احتراز کریں کیونکہ اس سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ والدین ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ صلح مشورے کرکے بچوں کے آن لائن کلاسز لینے کے لئے ایک شیڈول بنائیں۔موصوفہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر نجی اسکولوں اور ان میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کے نام یہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ

جموں وکشمیر میں واپس آنیوالے افراد

جموں //جموں وکشمیر آرہے تمام افراد کو اس وقت تک قرنطینہ مراکز ہی میں رکھنے کاحکم جاری کیاگیاہے جب تک کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی نہ آئے ۔ممبر سیکریٹری سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ’’یونین ٹیریٹری میں آنے والے سوفیصد افراد چاہے وہ بذریعہ روڈ ،بذریعہ ٹرین یا بذریعہ ہوائی جہاز آئیں، کوکورونا ٹیسٹنگ سے گزرناپڑے گا‘‘۔حکمنامہ کے مطابق حکومت نے سوفیصد لوگوں کیلئے RTPCRٹیسٹ لازمی قرا ر دیاہے ۔کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ان لوگوں کو اس وقت تک انتظامی قرنطینہ میں رہناپڑے گاجب تک کی ان کی رپورٹ منفی نہ آئے اوراس کے بعد انہیں گھریلو قرنطینہ کیلئے روانہ کیاجائے گا۔اگر ان کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاجائے گا اورعلاج کے بعد وہ گھر جاسکیں گے۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 652مسافر جموںوکشمیر وارِد ہوئے۔یوٹی س

یوٹی کی کلہم ترقی کیلئے کوششیں جاری:مرمو

 آئینی اداروں،کمیشنوں،مختلف بورڈوںاورعدلیہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ جموں// پاکستانی  زیرانتظام کشمیرکے بے گھر افراد ، گورکھا سبھا درجہ فہرست قبیلوں ، ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کی انجمنوں کے وفود  نے یہاں راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کا حقِ شہریت قانون کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وفود کے ارکان نے کہا کہ نئے حقِ شہریت قانون نے اُن لوگوں کی نمائندگی کی ہے جنہیں اس سے قبل آئینی تحفظ کے دائرے کے باہر ہی رکھا گیا تھا ۔ آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی انجمنوں کے ایک وفد جس کی سربراہی آر کے کلسوترہ کر رہے تھے نے ان طبقوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔ جن میں سرکاری نوکریوں میں ترقی کیلئے ریزرویشن پالیسی کو لاگو کرنے ، نیشنل کمیشن ہیڈ کوارٹر کی

سیکرٹری جنگلات کا دورہ کٹھوعہ

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات نے کٹھوعہ میں ڈی سی آفس احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتظامی کورنٹین مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 20858  واپس آئے افراد کو 139 کورنٹین مراکز میں اقامت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15267  افراد کو کٹھوعہ میں کورنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 5591  ضلع کے مختلف کورنٹین مراکز میں ابھی تک قیام پذیر ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے 750 بستروں کی صلاحیت والے پانچ کووِڈ- 19 ویلنیس مراکز بھی تیار رکھے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے کورنٹین مراکز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غسل خانوں وغیرہ کے معقول انتظام پر ب

ایس آر او 202کو واپس لیا جائے : رانا

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صد رجموں دیویندر سنگھ رانانے جموں و کشمیر کے ملازمین میں برابری لانے کیلئے ایس آر او 202کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس آر او 202انصاف اور یکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ کے صول کے خلاف ہے اور نئی بھرتی سے قبل اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ2015میں اس قانون کو لاگو کیا گیا تھا ،جس سے اس رول کے تحت تعینات ملازموں میں مایوسی پھیلی ہے۔انہوںنے کہا کہ 2سال کے بجائے5سال کی عمر کا پروبیشن اور انکریمنٹ سے انکار سے ان ملازمین اور بیروز گار نوجوانوں میں بے چینی ہوئی ہے۔رانا نے لاء کمیشن کی جانب سے واضع سفارش کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایس آر او202کے متاثرین میںانصاف کرنے میں ہچکچاہٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے جائز مطالبے اور سماج

بھیم سنگھ کاالزام

جموں// پنتھر س پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ہندستان کے مختلف حصوں سے جموں وکشمیر واپس آنے والے باشندوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں سرکاری مقامات خواہ وہ گودام ہو، سکول یا کالج ہوں یا پھر دیہی علاقہ میں سنسان جگہ پر رکھا جارہا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے پولیس  اورانتظامیہ کے ذریعہ کئی ہفتوں سے قید میں رکھے گئے لڑکوں کے رشتہ داروں کی طرف سے آئے سینکڑوں فون کالوں کے بعد صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے نام ایک پیغام میں ان سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ۔انہوں نے صدر جمہوریہ کو بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملازمت گنوا نے کے بعد اپنے خرچہ پر لکھن پور (پنجاب)کے راستہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے والے لوگوں کو کورونا وائرس کی جانچ کے نام پر پولیس انتظار کرارہی سرکاری گاڑیوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح بھرکر ن

۔5کے اے ایس افسران کے تبادلے | ثریا جبین کسٹوڈین جنرل تعینات

جموں //حکومت نے 5کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ثریا جبین کو کسٹوڈین جنرل جموں وکشمیر تعینات کیاہے۔ محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق کسٹوڈین جنرل فاروق احمد شاہ کو تبدیل کرکے مزید تعیناتی تک جی اے ڈی سے منسلک کیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر جیکفڈثریا جبین کسٹوڈین جنرل بنائی گئی ہیں ۔اس کے علاوہ ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رویندر شرما کو کسٹوڈین جموںجبکہ ایس ڈی ایم مڑھ طارق حسین کو کسٹوڈین کشمیر تعینات کیاگیاہے ۔حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم جموں نارتھ پون کمار ایس ڈی ایم مڑھ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔  

جمعۃ الوداع کی تقریب سعید | لیفٹینٹ گورنر ، مشیران حکومت کی عوام کو مبارک باد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمواُن کے مشیر فاروق خان،بصیر خان اور بٹھناگر نے عوام کو جمعتہ الوداع کے مبارک موقعہ پر مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ’’ جمعتہ الوداع کی روحانی لحاظ سے کافی اہم ہے اور اس مقدس موقعہ پر خصوصی عبادات کا اہتمام کر کے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں طلب کی جاتی ہیں ‘‘۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک اور مقدس موقعہ لوگوں کیلئے بھائی چارے اور امن و آشتی کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔ لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس موقعہ جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا اور مذہبی یگانگت اور بھائی چارے کو مستحکم بنائے گا ۔ مشیر بصیر خان نے مبارکب

تعلیمی اداروں میں داخلہ

جموں //جموں وکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے آج تک چلنے والی پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نے لے لی ہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کیاگیاہے جس کے مطابق ’’یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ مستقل پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ کی تعلیمی اداروں میں داخلوں میں ضرورت کی جگہ اب ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نعم البدل ہوگی ‘‘۔سرکیولرکے ذریعہ تمام انتظامی سیکریٹریوں سے کہاگیاہے کہ وہ جہاں بھی ضرورت ہو فوری طور پر قوانین میںتبدیلی لائیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت کئی آئینی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں اورچند روز قبل ہی حکومت نے ڈومیسائل قانون کیلئے بھی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں اس کا نفاذ کیا ۔  

شبِ قدر کے موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

جموں//لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کے لوگوں کو شبِ قدر کے موقعہ پر مبارکباد پیش کی ۔اپنے مبارکبادی کے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے تمنا ظاہر کی کہ یہ مقدس رات یو ٹی کے عوام کیلئے امن و خوشحالی ، بھائی چارے ، اور یگانگت کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے یونین ٹیر ٹری کے لوگوں کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی لوگوں سے اپیل کی ۔     

جموں کشمیر وارد ہونے والوں کا صد فیصد ٹیسٹ کرنا لازمی

جموں//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں اور ڈسٹرکٹ پولیس سپرانٹنڈنٹوںکے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس میں اس نوعیت کے پہلے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ اگرچہ لاک ڈاؤن 4.0 کے تحت لوگوں کی آوا جاہی اور معاشی سرگرمیوں کیلئے پابندیوں میں نرمی لائی جا رہی ہے تا ہم اس سطح پر ہم کسی بھی کوتاہی کے متحل نہیں ہو سکتے اور جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر روک لگانے کیلئے اعلیٰ سطح پر کڑی نگرانی کو یقینی بنانا ہو گا ۔ چیف سیکریٹری مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اقدامات کے سلسلے میں جاری نئے رہنما خطوط کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ لاک ڈاؤن اقدامات کے سلسلے میں جاری رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہونا لازمی ہے تا کہ اب تک اس ضمن کی حصولیابی کو برقرار رکھا جا سکے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ یونین ٹیر ٹری میں لاک ڈاؤن 4.0 لاگو کرنے سے پہلے ہ

جموں کشمیر کے درماندہ لوگوں کی واپسی

جموں //حکومت نے درماندہ جموں کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے اب تک کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے 74,218  شہریوں کو واپس اپنے آبائی قصبوں تک پہنچایا ۔ حکومت نے جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں اور یو ٹیز میں درماندہ  59492 شہریوں کو براستہ لکھن پور جبکہ 14225 کو خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشن تک پہنچایا ۔ اس کے علاوہ اب تک 501 مسافروں بشمول طلبا کو بھی خصوصی پروزاروں کے ذریعے واپس یو ٹی لایا گیا ۔ اس کے علاوہ 18 مئی سے 19 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 1844 درماندہ مسافر یو ٹی میں داخل ہوئے ہیں ۔ جبکہ 890مسافر آج چھٹی کووڈ خصوصی ریل گاڑی میں جموں اور510 مسافر مراد آباد سے ایک اور ریل گاڑی میں سوار ہو کر اودھمپورریلوے سٹیشن پر اترے ۔ اب تک 5508 درماندہ مسافروں کو لیکر 6 ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیں جبکہ 8717

کووِڈ ۔19 | خاتون اوّل سمیتا مرمو کا سانبہ قرنطین سہولت کا دورہ

سانبہ//جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی خاتون اوّل ڈاکٹر سمیتا مرمو نے  سانبہ میں قرنطین سہولیات کا دورہ کر کے وہاں داخل اَفراد کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات کا موقعہ پرجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سانبہ نے انہیں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔19وَبا کے پھیلائو پر روک لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات اور ضلع میں قائم مختلف قرنطین مراکز کے بارے میں تفصیل دی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ قرنطین سہولیات میںفی الوقت 7 اَفراد داخل ہے۔ دورے کے دوران خاتون اوّل نے وہاں داخل اَفراد میں صفائی ستھرائی کا سامان، تولیہ اور بیڈ شیٹوں پر مشتمل کٹ تقسیم کئے ۔انہوں نے رضاکاروں اور فرنٹ لائین ورکروں کی کوششوں کو سراہا جو موجودہ حالات میں انتھک محنت کر کے کووِڈ۔19 کے سبب درپیش مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے۔قرنطین سہولیت میں قائم طبی سٹالوں کا معائینہ کرنے کے دوران خاتون اوّل نے قوت مدافعت کو بڑھاوا