تازہ ترین

جموں میں فیس بک پر فحش تصاویر بھیجنے والا گرفتار

 سرینگر//لڑکی کے نام پر فیس بک اکائونٹ کھول کر ایک لڑکی تک پہنچنے کے بعد فحش تصاویر بھیجنے والے شخص کو سائبر پولیس جموں نے گرفتار کر کے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق جموں میں سائبر پولیس نے ایک خاتون کو فیس بک پر فحش تصاویر بھیجنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی آپریشنز اور سائبر سیل کے انچارج نریش سنگھ نے کہا کہ جموں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سائبر پولیس اسٹیشن جموں میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں کہا گیا کہ فیس بک پر ایک نامعلوم خاتون کے نام سے چلنے والے ایک فیس بک اکاؤنٹ ہولڈر کے ساتھ اْس کی دوستی ہوئی لیکن اس اکاؤنٹ کو چلانے والے نے بعد میں انکشاف کیا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے بے ہودہ تبصرے اور فحش تصاویر بھیجنا شروع کیں۔انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ا

کشمیرمیں بھاجپاکے قدم کوئی نہیں روک سکتا: رویندر رینہ

جموں//یواین آئی// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت وادی کشمیر میں بی جے پی کی توسیع کو روک نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنگجو اور علیحدگی پسند مل کر بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رویندر رینہ نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا،’’جنگجوئوں نے جموں و کشمیر کو بار بار لہو لہان کیا ہے۔ پاکستان، جنگجو اور علیحدگی پسند مل کر وادی کشمیر میں بی جے پی کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان بی جے پی کی کشمیر میں توسیع کو نہیں روک سکتا ہے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’'اس پندرہ اگست پر ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ ہم ہر پنچایت، گائوں اور شہر میں ترنگا لہرائیں گے۔ ستر برسوں میں پہلی بار جموں و کشمیر میں صرف ایک جھنڈا لہرایا جائے گا۔ یہ