تازہ ترین

جھڑپوں کے بعد مقامی لوگوں کے ہاتھوں لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ،علاقے میں پابندیاں عائد

جموں//مقامی لوگوں نے گذشتہ رات جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔  یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔ حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق”تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم ہے“۔ جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہوگا۔

جموں و کشمیر کے محروم نوجوان | یکساں مواقع فراہم کئے گئے:ڈاکٹر جتندر سنگھ

جموں//مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران جموں و کشمیر کے محروم رکھے گئے نوجوانوں کو یکساں مواقعے فراہم کئے گئے،جس سے انکی سات دہایئوں کی ناانصافی دور ہوئی،جو گزشتہ ایک سال کے دوران غالباً سب سے بڑی حصولیابی ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوںنے جموں و کشمیر میں آئینی اور انتظامی تبدیلی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعدبھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے کارکنوں کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چند لوگوں کے کیا بھی تکلیف ہوں ،جن کے ذاتی مفاد کو ایک دھچکا لگا ہے ، آئندہ مورخ ہمیں اس بات کا سہرا دیں گے کہ انہوں نے بالمیکی سماج کے بچوں کے لئے ایک سطح ۔ کھیل کا میدان فراہم کیا، جو یہاں تک کہ پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی صفائی کرمچاریوں کی حیثیت سے کام کرنے پر مجبور تھے اور گورکھا جن کے آباؤ اجداد نے ہندوستانی فوج کی خدمت کی تھی لی

گھریلو پروازو ں کا 71واںدِن | 1678مسافر14 پروازوں میں سرینگرپہنچے

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے71ویں دِن 2,406مسافروں کو لے کر آج24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 728مسافروں سمیت10کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1678مسافروں کو لے کر14 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 553گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 41,892 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر884گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,11,979مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے