تازہ ترین

فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی کے باعث رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاو¿ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئیں۔  

سانبہ سیکٹر میں4 ڈرون نمودار

جموں// سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اتوار کی شام ایک بار پھر ڈرون دیکھے گئے۔مبینہ طور پر 4 ڈرون فائرنگ رینج سے کافی دور تھے جس وجہ سے سیکورٹی فورسز ان پر فائرنگ نہیں کرسکے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام دیر گئے قریب 8 سے نو بجے  کے درمیان سانبہ سیکٹر میںپیش آیا۔سیکورٹی فورسز نے چار مشتبہ ڈرونوں کی نقل و حمل دیکھی تاہم سیکورٹی  فورسزنے مشکوک ڈرون پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہ فائرنگ رینج سے کافی دور تھے ۔کچھ دیر تک فضا میں رہنے کے بعد ڈرون واپس چلے گئے۔    

جموں ٹرانسپورٹروں کا مسافر کرایے میں اضافے کا مطالبہ

جموں//جموں کے ٹرانسپورٹروں نے مسافر کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ایک ٹرانسپورٹر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہے لیکن مسافر کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لیٹر تھی تب کرایہ بڑھا گیا تھا لیکن آج ڈیزل 95 روپیے فی لیٹر ہے لیکن کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔موصوف نے کہا کہ ٹرانسپورٹرس پچھلے ڈیڑ دو برسوں سے مشکلات میں ہیں اور بینکوں کو قرضہ بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھی مانگ ہے کہ جس وقت کے دوران ہماری گاڑیاں کھڑی رہیں اس وقت کا بینک سود معاف کیا جائے۔موصوف کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرانسپورٹ کمشنر کے پاس ایک تجویز پیش کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس پر جلد سے جلد غور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبوں کو پ

جموں صوبہ میں ممبر شپ مہم میں تیزی لائیں

جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطا ف بخاری نے صوبہ جموں کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ جموں میں ممبر شپ مہم میں تیزی لائی جائے۔ پارٹی صوبائی دفتر جموں میں صوبائی، ضلع عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کے سربراہان اور کارڈی نیٹرز کی منعقدہ ایک میٹنگ میں الطاف بخاری نے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں صوبہ جموں کے سبھی اہم لیڈراان موجود تھے جنہوں نے فیڈ بیک فراہم کی۔ انہوں نے پارٹی لیڈران سے کہاکہ ممبر شپ مہم میں تیزی لائی جائے اور اِس کو ستمبر تک ختم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ پارٹی کے اندرونی انتخابات میں رواں برس کے آخر میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے لیڈران سے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ بہتر راوبط قائم کریں اور پارٹی کی پالیسیوں بارے اُن کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے عوامی رابطہ پروگرام جموں صوبہ کے اطراف واکناف میں منعقد ہونے چاہئے۔ اس سے قبل اپنی پارٹی ج

جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے2سال مکمل

جموں//پانچ اگست کو جموں و کشمیرکے خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے2سال مکمل ہوئے ہیں اس دوران جو وعدے لوگوں کے ساتھ کئے گئے ہیں انہیں سرکار پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے ان باتوں کا اظہار شیوسینا جموں وکشمیر کے صدر منیش سہانی جموں میں ایک ٹی وی چنل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ 5اگست 2019 کو دفعہ 370کے خاتمے کا خیرمقدم کرنے والی سیاسی جماعتیں اب مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔جموں وکشمیر کو حاصل دفعہ 370خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے دو برس 5 اگست 2021 کو مکمل ہونے والے ہیں۔ اس ضمن میںنمائندے نے شیوسینا جموں وکشمیر کے صدر منیش سہانی سے دفعہ 370 کے خاتمے کے دو برس مکمل ہونے پر ان سے ردعمل جاننے کی کوشش کی، تو انہوں نے کہا کہ 'یہ بات سچ ہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کا شیوسینا نے خیر مقدم کیا تھا اور آج بھی ہم اس کا خیرمقدم کررہے ہیں تاہم جو وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ

تازہ ترین