تازہ ترین

ضلع سانبہ میں ایک بار پھر مشتبہ ڈرون دیکھے گئے

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرون جیسی چیزیں گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔  

ریاستی درجے کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:منجیت سنگھ

جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے کہاہے کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لئے اُن کی جدوجہد جاری رہے گی۔ سانبہ میں پارٹی لیڈران اور ورکروں کی ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ اپنی پارٹی کے موقف کو جموں وکشمیر کی دیگر مین اسٹریم سیاسی جماعتیں بھی اپنا رہی ہیں جس کی پہلے انہوں نے مخالفت کی تھی۔ منجیت سنگھ نے دیگر علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا”اِنہوں نے پہلے کھوکھلے نعرو¿ں سے لوگوں کو گمراہ کیا، وہ وعدے جو کبھی پورے نہیں ہوسکتے ، لوگوں سے کئے۔ جنہوں نے پہلے اپنی پارٹی کی پالیسیوں کی مخالفت کی اور اُسی نظریہ کو اپنا ہے لیکن لوگ اب اُن کی کبھی حمایت نہیں کریں گے“۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا کئی معاماتل پر واضح موقف ہے اور یہ اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی کاو¿شوں کی وجہ سے ہوا کہ روزگار اور زمین کے حق

بڑی برہمنہ میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع

سانبہ //میونسپل کمیٹی بڑی برہمنہ نے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے طور پر آج سے صفائی کی خصوصی مہم شروع کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے بعد اور اصغر حسین ، ڈائریکٹر ، اربن لوکل باڈیز ، جموں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں یہ مہم وارڈ نمبر 2 سے شروع کی گئی تھی۔ایم سی آفس بڑی برہمنہ صدر میونسپل کمیٹی،بڑی برہمنہ پورن چند کی موجودگی میں ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی جودھ راج اسسٹنٹ سینی ٹیشن آفیسر رویندر کمار گپتا ہیڈ اسسٹنٹ کمل کشور ایم سی بڑی برہمنہ کے دیگر متعلقہ دائر کردہ عملے کے علاوہ خاص طور پر صفائی کرمچاری صفائی کی خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہر کے تمام علاقوں کو ایک ایک کرکے صاف کرنا ، رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا اور اس کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران بیماری کی وجوہات کو روکنا ہے۔ خصوصی صفائی مہم 15 اگست 2021 تک تمام 13 وارڈوں میں جاری عمل رہے گی۔ منتخب وارڈ ممبران ا

پاسپورٹ کے لیے ملک دشمن عناصر کو سیکورٹی کلیئرنس سے انکار خوش آئند قدم : بی جے پی

جموں//جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ رویندر رینہ نے اتوار کو جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جو پتھر بازی یا تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کو پاسپورٹ اور دیگر سرکاری خدمات کے لیے سیکورٹی کلیئرنس سے انکار کرتا ہے۔ رینہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور ان عناصر کے لیے سخت دھچکا ہوگا جو ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں سرکاری حکم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کچھ ” ملک دشمن طاقتیں “ ہیں جو دہشت گردی اور پاکستان کے حامی ہیں۔وہ ملک سے بھاگنے کے لیے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں اور سرکاری ملازمتوں میں جذب ہوتے ہیں اس کے علاوہ (ترقیاتی) منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کرتے ہیں۔ نئے آرڈر کے مطابق ، انہیں سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملے گی جو کہ ایک اچھا قدم ہے اور ایسے عناصر کو

پرانی پینشن کو دوبارہ بحال کرنے کی مانگ

 جموں // قومی متحدہ محاذ برائے بحالی اولڈ پنشن  نے اپنے قومی صدر بی پی سنگھ راوت کی سربراہی میں 1اگست 2021 کو پورے ملک میں پرانی پنشن کے حق میں اور نئی پنشن کو ختم کرنے کے لئے ٹیوٹر مہم کے ذریعے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ بہت سارے عہدے داران کو کو سینکڑوں ٹویٹ کے ذریعے نئی پنشن کو ختم کرکے پرانی پنشن بحال کرنے کی اپیل کی۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے مطابق این او پی آر یو ایف یونٹ جموں وکشمیر نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پورے جموں و کشمیر میں ٹویٹر مہم کے ذریعے پرانی پنشن کی مانگ پارلیمنٹ میں چل رہے دونوں ایوانوں کی مون سون سیشن کی بحث کے دوران پرانی پنشن کو پورا کرنے کی مانگ کی تاکہ ابھی تک این پی ایس کے تحت کام کرنے والے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن سکیم (او پی ایس) کے حل کی امید پیدا کی جاسکے۔یو ٹی صدر گل زبیر ڈینگ نے کہا کہ نئی پنشن کے تحت کام کر

مزید خبریں

میرابھائی چانو نے اَپنی کامیابی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا: کوچ وِجے شرما کہا جموں وکشمیر میں کھیلوں کی وسیع صلاحیت موجود ہے جموں//ہم سب جانتے ہیں کہ کامیابی کی ایک قیمت ہے ۔ کوئی بھی شخص کوشش کے بغیر کسی کامیابی کو حاصل نہیں کرسکتا ۔محنت کا صلہ دینا قدرتی قانون ہے ۔کھیلوں میں اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔ مشق اور تربیت کے بغیر کسی بھی کھیل میں سرفہرست تک پہنچنا آسان نہیں ہے ۔لہٰذا ہر کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے ایک کوچ کی محنت درکاہوتی ہے ۔ کوچوں نے اَپنے ٹرینیوں سے اُن خوابوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی جو ادھورے رہے ۔ کوچ کھلاڑی کو آگے کی راہ دکھا تے ہیں تاکہ ان کو کامیابی حاصل کرنا صاف نظر آجائے۔کوچ کھلاڑیوں کے لئے آسان بناتے ہیں جہاں اُنہوں نے خود مشکلات کا سامنا کیا ہو۔ ایک طرح سے ہر کھلاڑی کی کامیابی اُن کے کوچوں کے ذریعے آتی ہے۔ایسی ہی کہانی ہے مٹی کے بیٹے وِجے شرم

ایک ماہ میں5800کورونا وائرس سے متاثر، 296صحتیاب

سرینگر //جموں و کشمیرکورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی کے بعد پچھلے ایک ماہ کے دوران 5800 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 296افراد صحتیاب ہوکوگھروں کو لوٹ گئے اور 123 زیر علاج ہیں ۔مختلف اسپتالوںمیں زیر علاج 123 میں 6کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں یکم جولائی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3لاکھ 15ہزار 462تھی جو 5ہزار 800متاثرین کے اضافہ کے ساتھ 3 لاکھ 21ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ متاثرہ 5800افراد میں 419 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جن میں 317صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 123ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یکم جولائی کو کشمیر صوبے میں 317افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جن میں 235صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے جبکہ یہاں 82افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں جن میں 6کی حالت ناز