تازہ ترین

رام بن حادثہ:پانچ روز بعد سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش بر آمد

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے ریلوے پولیس فورس کے سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش جمعہ کو پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ موصوف سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے مہر علاقے میں 26 جولائی کو ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ریلوے پولیس فورس سب انسپکٹر راکیش کمار، جو گاڑی چلا رہے تھے، اس کی اہلیہ اور دو بچے، جو گاڑی میں سوار تھے، لاپتہ ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سڑک حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں سے موصوف سب انسپکٹر کی اہلیہ جس کی شناخت آشا رانی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش آج پانچ روز بعد ریاسی میں بر آمد کی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور دو بچوں کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔  

ضلع سانبہ میں تین مختلف مقامات پر ڈرون دیکھے گئے

جموں// جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر مشکوک چیزوں کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا جو غالباً ڈرون تھے۔ انہوں نے کہا کہ بری برہمنہ میں فوجی کیمپ کے نزدیک ایک ڈورن دیکھا گیا، سانڈی گاو¿ں میں آئی ٹی بی پی کیمپ کے نزدیک دوسرے اور تیسرے ڈرون کو چلاریان گاو¿ں میں دیکھا گیا۔  

جموں کشمیر دیہی معاشی انقلاب کی طرف گامزن | جو پچھلے 70 برسوں میں کبھی نہیں ہو، وہ اب ہورہا ہے: ایل جی

کٹھوعہ//دیہی علاقوں میں کسانوں اور غیر زراعت آبادی کیلئے مختلف پروگراموں کی ساختی تبدیلیاں اور استحکام جموں و کشمیر کیلئے کسی انقلاب سے کم نہیں ۔ یو ٹی نے توسیعی کاروائیاں اور مضبوط سپلائی چین سسٹم کے ذریعہ ملک میں زراعت اور باغبانی کے کاروبار کو نئی شکل دی ہے جو پچھلے 70 برسوں میں کبھی نہیں ہوا تھا ۔ ان باتوں کا اظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر اسپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ’’ وشال پشو دھن ویاپار میلہ ‘‘ میں شرکت کے دوران کیا ۔  انہوںنے کہا کہ یو ٹی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ جانوروں کو پالنے والے کسانوں کو اضافی آمدنی کا ذریعہ فراہم کرے گا ۔ حکومت کی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اعلیٰ معیار کے مویشیوں کی نسلوں کی فروخت /خریداری کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے جس سے جموں و کشمیر کے ڈیری سیکٹر کو تقویت ملے

تازہ ترین