درجہ چہارم اسامیاں

جموں// 3,65,690اُمید واروں نے سروس سلیکشن بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کی جبکہ1,90,910 اُمید واروں نے درجہ چہارم اَسامیوں کے آن لائن درخواست پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔بورڈ نے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے لئے 10 جولائی 2020 ء کو شروع ہونے کی تاریخ مقرر کی تھی ۔نیز اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی اَسامیوں کے لئے 37,470درخواستیں آن لائن جمع کروائی گئیںجبکہ یہ بات نوٹ کی گئی کہ کل 89,000منفرد اَفرادنے بورڈ کے آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پررسائی حاصل کی۔جموںوکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اَسامیوںکے لئے جموںوکشمیر بھرتی ( خصوصی بھرتی) قواعد 2020 کے تحت مختلف محکموںمیں ضلع صوبائی یونین ٹریٹری کیڈر کے لئے 8575 درجہ چہارم اَسامیوں کو اِشتہاری نوٹیفکیشن نمبر 1آف 2020 ،بتاریخ26.06.2020مشتہر کیا ہے۔بورڈ نے سری نگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن اُمید

انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی، وزیر اعظم ایوارڈ کیلئے نام طلب

جموں//حکومت نے سرکاری انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لئے وزیر اعظم ایوارڈ کی خاطر سرکاری ملازمین کے نام طلب کئے ہیں۔اس مقصد کے لئے انتظامی سکریٹریوں ، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایوارڈ کے لئے سرکاری ملازمین کے ناموں کی سفارش کریں۔ حکومت ہند کی طرف سے انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کووزیر اعظم ایوارڈز کے لئے ایک نیا ویب پورٹل شروع کیا گیاہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کااندراج ہوگا۔اس نئے ویب پورٹل کو 17 جولائی 2020 سے شروع کیا جاگیاہے۔ اس کے مطابق تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان ، ڈپٹی کمشنروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران اور ملازمین کو ویب پوسٹل پر اندراج کروانے کے لئے کہیں۔وہ  www.pmawards.gov.in پر اندراج کرسکتے ہیں۔ناموں کی سفارش کیلئیمحکمہ عمومی انتظامی نے بھی انتظامی سیکریٹریوں، محکموں ک

ڈی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کو مزید 8 ہفتوں کیلئے خصوصی پیرول دینے کا اختیار

  جموں// محکمہ داخلہ نے مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو قیدیوں کو مزید 8 ہفتوں کے لئے خصوصی پیرول دینے کا اختیار دیا ہے۔جموں وکشمیر میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ڈی جی جیل خانہ وی کے سنگھ کو یہ اجازت دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ضلع جیل اننت ناگ میں 96 قیدیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونیوالے حکمنامہ میں لکھاگیاہے کہ’ ’اگر جموں وکشمیر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہیں آتی توسزا یافتہ قیدیوں کی اقسام کے سلسلے میں جاری ہونیوالے پہلے حکم کی شرائط کے مطابق قیدیوں کے پیرول میں مزید آٹھ ہفتوں تک توسیع کی جاسکتی ہے ‘‘۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے پہلے ہی ایگزیکٹو چیئرمین جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے جسٹس راجیش بنڈل کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس میں پرنسپل سکریٹری

تازہ ترین