تازہ ترین

کٹرہ کو خصوصی ترقیاتی زون بنائیں | جموں و کشمیر کی مزید تقسیم ڈوگرہ شان و تاریخ کے خلاف: رانا

جموں//جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کے وکیلوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے ایسی آوازوں کوفخریہ ڈوگرہ شان ا ور تاریخ کے خلاف قرار دیا۔انہوںنے کہا’’ہمیں جنرل زوراور سنگھ کی بہادری کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جس نے حدود کوتبت تک بڑھایا ، بریگیڈیئرراجندر سنگھ کی بہادری کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوںنے 1947 میں اوڑی سیکٹر میں ملک کا دفاع کرنے میں آخری آدمی تک لڑ اور بر گیڈیئر گنسارا سنگھ کو نہیں بھولنا چایئے، جو علاقے کا دفاع کرتے ہوئے گلگت میں اسیر رہے۔مسٹر رانا نے ان باتوں کا اظہار کٹرہ سے آئے ہوئے ایک وفد کے ساتھ کیا۔انہوںنے کہا "تاریخ ان عظیم ڈوگرہ جنگجوؤں کی بہادری کی گواہی دیتی ہے جنہوں نے اپنی بہادری ، دانشمندی اور مستقبل کے نظارے کی طاقت پر جموں وکشمیر کی ایک غیرمعمولی ریاست کی تشکیل اور تشکیل دی‘‘۔ رانا نے کہا کہ

تازہ ترین