تازہ ترین

لائبریری اٹومیشن پر2 روز جانکاری پروگرام کا انعقاد

جموں//ایس سی ای آر ٹی جموں و جموں کے لائبریری اور ڈاکومنٹ ونگ کے ذریعہ لائبریری آٹومیشن پر دو روزہ آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام منعقد ہوا ۔پروگرام کا انعقاد حکومت کے پرنسپل سکریٹری کی ہدایت کے مطابق کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کتب خانہ کی خدمات کے آٹومیشن جیسے کیٹلاگ اور کے بارے میں جاننا تھا۔ اس موقعہ پر صارفین کا وقت بچانے کے لئے بھی توجہ مرکوز کی گئی۔اس پروگرام کا افتتاح جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے جموں سریندر کمار نے کہا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے لائبریریوں میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بات کی اور لائبریرین اور لائبریری کے عملے کوپڑھنے والوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔سنٹرل یونیورسٹی آف جموں سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ لائبریرین رومیش چندر شرما کو لائبریری آٹومیشن سے متعلق بات چیت کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔صوبہ جموں کے 10 اضلاع

کالو چک میں ہیکسا کاپٹر اور ڈرون پھر نظر آئے

جموں // پولیس نے سنیچر کو کہا ہے کہ کالو چک کے مقامی لوگوں نے گذشتہ شب مشتبہ ہیکسا کاپٹر اور دو ڈرون اس علاقے میں دوبارہ دیکھے۔ایس ایس پی کھٹوعہ آر سی کوتوال نے کہا کہ گذشتہ شب مقامی لوگوں نے ڈرون جیسی سرگرمی دیکھی۔انکا کہنا تھا کہ جونہی اس طرح کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مقامی سطح پر پولیس کو اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب اس قسم کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں جان چکے ہیں۔ڈرون جیسی سرگرمی جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر نہال پورہ علاقے میں بھی دیکھی گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے علاقے میں تلاشیاں لیں لیکن کوئی مشکوک چیز بر آمد نہیں ہوئی۔سرحدی علاقوں کی سڑکوں اور دیہات میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور ان علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔  

کٹرہ ۔ بانہال ریل پروجیکٹ پر کام جاری

بانہال//سنہ 2013 میں بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان ہندوستان کے سب سے بڑے گیارہ کلومیٹر لمبے پیر پنجال ریلوے ٹنل کو قوم کے نام وقف کرنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر کو ریل سروس کے زریعے صوبہ جموں کے بانہال ریلوے سٹیشن سے جوڑ کر کشمیر ریل پروجیکٹ پر ایک سنگ میل کو عبور کیا گیا تھا ۔ ابھی کشمیر ریل پروجیکٹ کا اخری پڑاﺅ 110 کلومیٹر لمبے کٹرہ ۔ بانہال ریلوے لائین ہے اور اس سیکٹر میں کئی ڈیڈ لائینوں کے ختم ہونے کے باوجود کام شدو مد سے جاری ہے اور سب کچھ ٹھیک رہنے کی صورت میں ائندہ دو تین برسوں میں اس کے مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ فی الحال کووڈ رہنما اصولوں کے تحت بارہمولہ۔ سرینگر اور بانہال تک پانچ اور جموں سے کٹرہ تک مخصوص ریل سروسز چل رہی ہیں اور یہاں ریل سروسز عوام کیلئے سفر کا اہم زریعہ بنی ہوئی ہے۔ جموں سے بارہمولہ تک اس ریلوے لائین کی لمبائی 345 کلومیٹر ہے اور اس پر دو درجن کے قریب اہم ٹنل اور ای

ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

جموں//(یو این آئی) شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ جموں یونٹ نے ہفتے کے روز یہاں پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرکے پاکستان کے ذریعے بھیجے جانے والے ڈرونز پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ڈرونز کی تصویریں اٹھا رکھی تھی اور وہ ’پارلیمنٹ میں بحث کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے ڈرونز پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جو حال ہی میں ڈرون مار گرایا گیا اگر اس کے ساتھ نصب پانچ کلو وزنی ا?ر ڈی ایکس پھٹ جاتا تو تباہی مچ جاتی۔موصوف صدر نے کہا کہ پاکستان لگاتار ڈرونز کے ذریعے اس طرف ہتھیار اور ڈرگس بھیج رہا ہے لہذا اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔  

سچیت گڑھ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کی میٹنگ | سرحدوں پر امن بنائے رکھنے پر اتفاق

جموں//ہندپا ک کے مابین فروری کے مہینے میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر اتفاق کے بعد سچیت گڑھ سیکٹر میں پہلی بار پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف کے مابین پہلی میٹنگ ہوئی۔ سیکٹر کمانڈر سطح پر ہوئی تفصیلی میٹنگ میں بی ایس ایف کی سربراہی ڈی آئی جی سرجیت سنگھ جبکہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے بریگیڈئر مرید حسین سیکٹر کمانڈر سیالکوٹ کی سربراہی میں وفد نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ۔ بی ایس ایف ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف کے مابین پہلی سیکٹر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف اموار پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔ بی ایس ایف نے ڈرون معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا اور پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ ڈرون سرگرمیوں ، ٹنل کھودنے اور دیگر معاملات پر فوری طور پر روک لگائیں ۔ ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر ڈرون سرگرمیوںکو لیکر بی ایس ایف نے احتجاج کیا ۔ ترجمان کے مط

تازہ ترین